Jump to content

Nawafil Of Mahe Safar


Gham-e-Madinah

تجویز کردہ جواب

 

ماہِ صفر کی پہلی رات کے نوافل:

 

ماہِصفر کی پہلی رات میںنماز عشاء کے بعد ہر مسلمان کو چاہئے کہ چار رکعاتنماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قُل یَا اَیُّھَاالْکٰفِرُوْنَ پندرہ دفعہ پڑھے اور دوسری رکعتمیں سورۃ فاتحہ کے بعد قُلہُوَاللّٰہُ اَحَدٌ پندرہ مرتبہ پڑھے ۔ اور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کےبعد سورۃ الفلق پندرہ بار پڑھے اور چوتھی رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سورۃالناس پندرہ مرتبہ پڑھے ۔سلام کے بعد چند بار اِیَّاکَ نَـعْبُدُ وَاِیَّا کَ نَسْتَعِیْـنُ پڑھے۔ پھر ستر ٧٠ مرتبہ درود شریف پڑھے تو اللہتعالیٰ اس کو بڑا ثواب عطا کرے گا اور اسے ہر بلا سے محفوظ رکھے گا۔ وہدرود شریف یہ ہے ،

 

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰیاٰ لِہ وَاَصْحَابِہ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ (فضائل الایام والشہور صفحہ٢٨١)

 

ماہِ صفر کے روزے:

 

ہرماہ ایّامِ بیض یعنی قمری مہینوں کے ١٣۔۔۔۔۔۔١٤۔۔۔۔۔۔١٥ کے روزے رکھنامستحب ہے ان روزوں کی فضیلت کے بارے میں قطب الاقطاب سیدنا غوثِ اعظم شیخعبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ، لکھتے ہیں ، '' حضرت امام زین العابدینرضی اللہ عنہ، نے فرمایا کہ ١٣ تاریخ کا روزہ تین ہزار برس ، ١٤ تاریخ کاروزہ دس ہزار برس اور ١٥ تاریخ کا روزہ ایک لاکھ تیرہ ہزار برس کے روزوںکے برابر ہے ۔ (غنیۃ الطالبین صفحہ ٤٩٨)

 

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ ''رسول اللہ صلیاللہ علیہ وآلہ وسلم ایامِ بیض کے روزے سفر و اقامت میں نہیں چھوڑتے تھے۔''

 

حدیث:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا ،''جو شخص ایامِ بیض کا روزہ رکھے گا وہ سال بھر روزہ رکھنے والاقرار پائے گا ۔''(بخاری شریف)

 

اس مہینے میں چاہئے کہ ہر پیر ، جمعرات ، جمعہ اور ١٣، ١٤، ١٥ تاریخوں میں روزہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔

 

 

 

 

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...