Raza مراسلہ: 31 جنوری 2007 Report Share مراسلہ: 31 جنوری 2007 [align=right] بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم نوجوانوں کے مسائل میں سے سب سے پریشان کن مسلہ ہے چہرے پر کیل مہاسے اور چھائیاں۔ جس پر بہت سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہزاروں روپے خرچ کرکے بھی مطمین نہیں ہیں کیونکہ مہنگی سے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کرنے کے باوجو بھی یہ مسلہ حل نہیں ہوتا۔ اوپر سے چالاک اور لالچی قسم کے لوگ نوجوانوں کی اس کمزوری سے فائدہ اٹھانے کیلئے اخباروں رسالوں اور ٹی وی پر دل کش اشتہارات دکھا دکھا کر پیسہ بٹورنے میں مصروف ہیں۔ میں خود(ڈاکٹر ظفر) لڑپن میں اس مسلئے کا شکار رہا۔ اس لیئے میجھے اس مسلئے کا زیادہ احساس ہے اس لیئے میں تما م نوجواں خواتیں و حضرات کو متنبہ کرتا ہوں کہ براہِ کرم ان مداری قسم کے ڈاکٹروں اور شناسیوں کے مشوروں پر عمل پیرا نہ ہوں اور اپنے چہرہَ مبارک پر رحم کریں۔ میں ایک نسخہ بطور فی سبیل اللہ دے رہا ہوں جو میں نے خود استعمال کیا ہے اوردوسرے لوگوں کو بھی استعمال کروایا ہے اور الحمدُ اللہ ہم سب کا یہ مسلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا۔ نسخہ پائیوڈین سکرب 8 قطرے سوڈیم بائی کار بونیٹ آدھا چمچ اس کوہتھیلی پرہی تھوڑاساپانی مکس کرکے چہرے پر لگا کر کم ازکم دو منٹ تک اسے رب کرتے رہیں اس کے بعد ٹشو پیپر سے چہرہ خشک کرلیں۔ پھر اس کے بعد فیوراسِن کریم چہرے پراس طرح لگائیں کہ جلد میں جزب ہو جائے یہ عمل روزانہ دن میں دومرتبہ صبح اور شام کریں۔ ان شاءاللہ پھر یہ آپ کا مسلہ نہیں رہے گا۔ مگر یاد رہے کہ اس کے بعد چہرے کو کبھی چھونا نہیں ہے بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ بے خیالی میں اپنے چہرے پر خارش کرتے رہتے ہیں یا خوامخوا ہ چہرے کو ہاتھ لگاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ارد گرد کے کروڑوں جراثیم چہرے کی جلد میں منتقل ہو کر کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ والسلام مع الاکرام۔[/align] اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔