Muhammad Ashfaque مراسلہ: 13 جنوری 2010 Report Share مراسلہ: 13 جنوری 2010 حنفی علماءکے کارنامے حنفی علماءنے ساری زندگی حنفی مذہب کی خدمت اور دفاع میں گزاردی ہے اگر کہیں حدیث اور فقہ کا تضاد آ گیا تو بڑے ہی خوبصورت انداز میں حدیث کو رد کر کے فقہ حنفی کو صاف بچا لیا صرف یہاں تک نہیں بلکہ اگر حنفی مذہب کو بچانے کے لئے حدیث گھڑنے کی بھی ضرورت پڑی تو حنفی علماءپیش پیش تھے ذیل میں چند مثالیں دی جاتی ہیں ملاحظہ فرمائیں ۔ علامہ ابن ہمام علامہ ابن ہمام کا شمار ان فقہاءاحناف میں ہوتا ہے جنہیں مجتہد فی المذہب کہا جاتا ہے انہوں نے مندرجہ ذیل حدیث وضع کی اور حوالہ ترمذی کا دیا ۔ ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک کا مسح تین بار فرمایا اور تین بار ہی کانوں کے ظاہری حصہ کا مسح فرمایا اورایسے ہی تین بار گردن کا مسح فرمایا“۔ (فتح القدیر ص 23ج۱) ان الفاظ کا وجود مجموعہ ترمذی تو کجا پورے ذخیرہ احادیث میں نہیں ہے ۔ ابو الحسن علی بن ابو بکر ہدایہ فقہ حنفی کی معتبر اور مشہور کتاب ہے اس کے مصنف ابو الحسن علی بن ابو بکر برہان الدین مرغینانی ہیں ۔انہوں نے موضوع و من گھڑت روایات اس قدر بیان فرمائی ہیں کہ اگر انہیں شمار کیا جائے تو چالیس اربعین بن سکتی ہیں مثال کے طور پر لکھتے ہیں ۔ قولہ علیہ السلام :من صلی خلف عالم نقنی فکانما صلی خلف نبی۔(ہدایہ) ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے متقی عالم کی اقتداءمیں نماز ادا کی اس نے گویا نبی کے پیچھے نماز ادا کی“۔ علامہ محمد علاﺅ الدین در مختار فقہ حنفی کی مرکزی حیثیت کی کتاب ہے اس کے مولف کا نام علامہ محمد علاﺅ الدین حصکفی ہے وہ بھی و ضع حدیث میں کسی سے پیچھے نہیں رہے مثال ملاحظہ کیجئے ۔ و عنہ ان ادم افتخر بی وانا افتخر بر جل من امتی اسمہ نعمان و کنیتہ ابو حنیفہ ھو سراج امتی۔ (در مختار ص 52ج۱) ”اور روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آدم علیہ السلام نے میرے سبب سے فخر کیا اور میں فخر کرتا ہوں ایک مرد کے سبب جو میری امت میں سے ہے اسکا نام نعمان ہے اور کنیت اسکی ابو حنیفہ ہے وہ میری امت کا چراغ ہے “۔ علامہ حسام الدین حنفی علامہ حسام الدین حنفی نے ہدایہ کی شرح میں مندرجہ ذیل حدیث وضع کی ۔ عن عبداللہ بن زبیر انہ رای رجلا یرفع یدیہ فی الصلاة عند الرکوع و عند الرفع فقال لا تفعل فان ھذا شئی فعلہ رسول اللہ ثم ترکہ ۔ ( عمدة القار ی ص273ج5) ”حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک شخص کو رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو آپ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو یہ کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے کیا تھا پھر چھوڑ دیا“۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Shareef Raza مراسلہ: 9 فروری 2010 Report Share مراسلہ: 9 فروری 2010 Janab kya aap is baat ki bhi wazahat kardainge nasir ul bani nay sihah e sittah se kitni ahadees nikali hain ..? isee aap ko jawab mil jayeega keh hanfi kutub main mojood hadith maktaba e ahleshadith ko sihah e sittah main kun nahi mil rahi hain... ? اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔