Jump to content

I need Hadees about (Allah ki rah kay mutabiq)


islam

تجویز کردہ جواب

  • 4 months later...

(wasalam)

 

Fatwa-e-Razawia Shareef main hay:

 

 

رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی ۱؎۔ رواہ البخاری ف ومسلم وابوداؤد والنسائی امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ۔

 

اللہ تعالٰی کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں۔ (اس کو بخاری، مسلم، ابوداؤد اورنسائی نے حضرت امیر المومنین علی کرم اللہ وجہہ سے روایت کیا۔ ت)

(۱؎ مسند امام احمد بن حنبل بقیہ حدیث الحاکم بن عمر والغفاری رضی اللہ عنہ دارالفکر بیروت ۵/۶۶)

(ف: بخاری۲/۱۰۷۸، مسلم ۲/۱۲۵، سنن ابی داؤد ۱/۳۵۳ اور سنن النسائی ۲/۱۸۶ سب کے الفاظ یوں ہیں:

لاطاعۃ فی معصیۃ اﷲ انما الطاعۃ فی المعروف۔ نذیر احمد سعیدی)

 

 

aik aor jga hmaray Sayyadi Alahazrat (ra) farmatay hain:

 

 

اطاعت والدین جائزباتوں میں فرض ہے اگرچہ وہ خود مرتکب کبیرہ ہوں ان کے کبیرہ کاوبال ان پر ہے مگراس کے سبب یہ اُمورِ جائزہ میں ان کی اطاعت سے باہرنہیں ہوسکتا، ہاں اگروہ کسی ناجائز بات کاحکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائزنہیں، لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی۱؎(اﷲ تعالٰی کی نافرمانی میں کسی بھی شخص کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔ت)

 

(۱؎ مسنداحمدبن حنبل بقیہ حدیث حکم بن عمرو الغفاری المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۶۶ و۶۷)

 

ماں باپ اگرگناہ کرتے ہوں ان سے بہ نرمی وادب گزارش کرے اگرمان لیں بہتر ورنہ سختی نہیں کرسکتا بلکہ ان کے لئے دعا کرے، اوران کا یہ جاہلانہ جواب دینا کہ یہ توضرور کروں گا یا توبہ سے انکارکرنا دوسراسخت کبیرہ ہے مگرمطلقاً کفرنہیں جب تک کہ حرام قطعی کوحلال جاننا یاحکم شرع کی توہین کے طور پرنہ ہو، اس سے بھی جائز باتوں میں ان کی اطاعت کی جائے گی ہاں اگر معاذاﷲ یہ انکاربروجہ کفر ہو تو وہ مُرتد ہوجائیں گے، اورمُرتد کے لئے مسلمان پرکوئی حق نہیں۔ رہا بڑا بھائی وہ ان احکام میں ماں باپ کاہمسر نہیں، ہاں اسے بھی حق تعظیم حاصل ہے اوربلاوجہ شرعی ایذارسانی تو کسی مسلمان کی حلال نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...