Jump to content

عقیدہ توُسّل حق ھے۔


navaid_khan

تجویز کردہ جواب

(bis)

 

 

 

(salam)

 

حضرت عمر رضی الّلھ عنہ کے عہد خلافت میں قبر شریف سے توّسُل

حضرت مالک دار رضی الّلھ عنہ سے روایت ھے. حضرت عمر (بن

خطاب) رضی الّلھ عنہ کے زمانے میں لوگ قحط میں مبتلا ہوگئے- پھر ایک صحابی نبی کریم صلی علیہ وسلم کی قبر اطہر پر آئے اور عرض کیا: یارسول الّلھ! آپ (الّلھ پاک سے) اپنی امت کے لئے سیرابی مانگئے کیونکہ وہ ہلاک ھو گئی- پھر خواب میں آپ صلی علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور فرمایا کہ عمر رضی الّلھ عنہ پاس جاکر اسے میرا سلام کہو اور اس سے بتاؤ کہ تم سیراب کئے جاؤ گے- اور عمر رضی الّلھ عنہ سے کہو کہ عقلمندی اختیارکرو- پھر وہ صحابی حضرت عمر رضی الّلھ عنہ کے پاس آئے اور ان کو خبر دی تو حضرت عمر رضی الّلھ عنہ رو پڑے-فرمایا: اے الّلھ! میں کوتاہی نہیں کرتا مگر یہ کہ میں آجز ھوجاؤں۔

: ملاحظہ کریں مستند حولہ جات

مصنف ابن ابی شیبہ 12 : 2 - 31، رقم:12051 2 دلائل النبوۃ للبیہقی 7 : 47۔

464: الاستعاب فی معرفۃ الاصحاب،2

شفاء السقام زیارۃ خیرالانام:130

کنزالعمال، 8 : 431، رقم 23535-

کتاب الارشاد فی معرفۃ علماء الحدیث للخلیلی، 1 : 4 - 313 بحوالہ رفع المنارۃ : 626 -

 

غیر مقلدوں کے بڑے معتبر امام صاحب ابن تیمیہ نے ‘اقتضاء الصراط المستقیم ( ص373)‘ میں اس روایت کی تائید کری ھے، امام ابن کثیر نے ‘البدایہ و النھایہ (167:5)‘ میں اس روایت کے بارے میں کہا ھے کہ اس کی اسناد صحیح ھیں- اسی سند کے ساتھ ابن خمیثہ نے روایت کیا ھے جیسا کہ حافظ ابن حجر عسقلانی‘ الاصابۃ فی الصحابۃ (484:3)‘ میں لکھتے ھیں، جبکہ وہ ‘فتح الباری 2: 6- 459 مین لکھتے ھیں “ یہ روایت ابن ابی شیبۃ نے صحیح اسناد کے ساتھ بیان کری ھے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سیف بن تیمیمی نے ‘ الفتوح الکبیر‘ میں نقل کیا ھے کہ خواب دیکھنےوالے صحابی حضرت بلال بن حارث رضی الّلھ عنہ مزنی تھے۔ امام قسطلانی نے الموھب اللدنیۃ (4 :276) ‘ مین کہا ھے کہ اسے ابن ابی شیبۃ نے صحیحاسناد کے ساتھ روایت کیا ھے۔ جبکہ علامہ زرقانی نے بھی ‘شرح ( 11 :1 -150)‘ میں امام عسقلانی کی تائید کی ھے۔

 

ہاں تو جناب اب کیا خیال ھے آپ کا محترم عبدل السلام صاحبِ؟ کیا اب

بھی عتراض کی گنجائش ھے کیا؟ اگر ھے تو اس کا مطلب ھے کہ آپ اور آپ کے آجکل کے نام نہاد علماء‌ دین کو آپ ہی کے امام ابن تیمیہ، اور دوسری بزرگ ہستیوں سے یعنی امام ابن کثیر، اور امام ابن حجر عسقلانی سے زیادہ سمجھتے ھیں ؟ انشاالّلھ آگے چل کر مزید قرآن اور حدیث سے ھم توُسّل کے عقیدہ کو واضح کر دیں گے۔

 

فی امان الّلھ۔

دعاؤں کا طلبگار: نوید خان قادری نقشبندی۔

 

 

post-2109-1248468897.gif

post-2109-1248470727.gif

Edited by Sag-e-Attar
Adjust text formating
Link to comment
Share on other sites

(bis)

 

Navaid Sahib aap nay sab say sabit kar dia "TAWASUL" laikin ABu Hanifa RmA say sahee sanad kay sath sabit nahi kia lehaza isay Abu Hanifa RmA say sahee sanad kay sath sabit karain kion kay aap muqqalid hain Abu Hanifa RmA kay.

 

 

 

bismillah.gif

بھائی ابوزید صاحب، آپ پر تو ابھی بہت کام باقی ھے، کیا کبھی آپ نے پڑھا ھے حنفی مذہب کے بارے میں، کیا آپ کو حنفی مذہب کے شرعی اصولوں کا پتہ ھے؟ نہیں ہرگز نہیں معلوم ، اندھی تقلید کرتے ھیں آپ اپنے علماء کی جو آپ کے علماء نے بتادیا آپ نے مان لیا، اب بتاؤ تقلید آپ بھی کر رہے ھو، اور دعوا تحقیق کا ھے، یہ تحقیق ھے آپ کی؟ کہ آپ کو حنفی مذہب کے شرعی اصولوں‌کا ہی نہیں معلوم ، اگر معلوم ہوتا تو یہ سوال ہرگز نہ کرتے کہ امام صاحب کی فقہ سے دکھاؤ، پہلے بھی بتا چکا ہوں اور ایک دفعہ پھر بتا رہا ھوں ھمارے اصول غور سے پڑھنا جواب مل جائے گا انشاالّلھ،

تمھاری وضاحت کردوں مزید اہلسنت کے شرعی اصولوں کے حوالے سے، ھم یعنی اہلسنت و الجماعت حنفی بریلوں کے یہاں کسی بھی معاملے میں پہلے قرآن پاک دیکھا جاتا ھے، اگر قرآن پاک میں مئسلہ مل جائے تو سبحان الّلھ ، ورنہ پھر حدیث میں دیکھا جاتا ھے، اگر حدیث میں بھی نہ ملے تو پھر اجماع کی طرف رجوع کیا جاتا ھے، اجماع میں بھی نہ ملے تو بھر سب سے آخر میں شرعی قیاس یعنی تقلید کا سہارا لیا جاتا ھے،

ھمارے یہاں اگر کسی مئسلے میں حدیث ضعیف بھی مل جائے تو ھم حدیث کو ھی ترجیح دیتے ھیں اور تقلید یعنی شرعی قیاس کو چھوڑ دیتے ھیں۔ اور آپ لوگ پتا نہیں ایسے مسائل میں کیا کرتے ھیں،

پڑھا غور سے؟ کہ ھمارے یہاں اگر حدیث ضعیف بھی ہو تو ھم حدیث کو پھلی ترجیح دیتے ھیں اور آپ ھم سے مطالبہ کر رھے ھیں کہ امام صاحب کی فقہ سے ثابت کرو، بات کرنے سے پہلے تحقیق تو کر لیا کرو،

 

الّلھ پاک ہدایت فرمائے۔ (آمین)

فی امان الّلھ،

دعائوں کا طالبگار،

نوید خان قادری، نقشبندی۔

post-2109-1248791447.gif

Edited by Sag-e-Attar
Adjust text formating
Link to comment
Share on other sites

bismillah.gif

اگر معلوم ہوتا تو یہ سوال ہرگز نہ کرتے کہ امام صاحب کی فقہ سے دکھاؤ،

from: Abu Zaid:

____________________________________

Maira sawal aap nay apnay lafzon main tabdeel kar dia jo kay sahee nahi hay kion kay maira sawal aap nay jo toor maror kar paish kia hay woh hay hi nahi main apna sawal phir dohrata hoon.

"Navaid Sahib aap nay sab say sabit kar dia "TAWASUL" laikin ABu Hanifa RmA say sahee sanad kay sath sabit nahi kia lehaza isay Abu Hanifa RmA say sahee sanad kay sath sabit karain kion kay aap muqqalid hain Abu Hanifa RmA kay"

 

Yanee kay Abu Hanifa RmA ka qoul sahee sanad kay sath paish karain kay unho nay tawasul ko aisa hi samjha hay jaisa kay aap nay bayan kia hay kion kay aap muqallid hain Abu Hanifa RmA kay.

 

 

Baqi rahi baat Taqleed/Sharai Usool/Fiqh in sab par filhal may khamooshi ikhtiar karta hon is par ba'ad main baat karlain gay.

 

 

Link to comment
Share on other sites

 

(bis)

 

جناب ابو زید صاحب: لگتاھےکہ آپ کی عقل بہت موٹی ھے، اتنا تفصیل سے سمجھانے کےباوجود پھروہ ھی مرغی کی ایک ٹانگ، چلو آخری کوشش اور کرتا ھوں سمجھانے کی، آگے الّلھ مالک ھے، اگر آپ تقلید کی تعریف بھی جانتے تو یہ لایعنی (فضول) اعتراض نہ کرتے یاد رکھئیے تقلید ہمیشہ غیر منصوص مسائل میں کی جاتی ھے یعنی وہ باتیں جو کہ قرآن اور حدیث سے ثابت ھوں وہ منصوص کہلاتی ھیں، ان کےثبوت کے لئے امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ علیہ کے کسی قول کی قطعی حاجت نہیں اور متذکرہ مسئلہ بھی اسی قبیل (تعلق) سے ھے، جب صحابی کا نبی کریم صلی علیہ وسلم کی قبر شریف پر جاکر استغاثہ کرنا صحیح حدیث سے ثابت ھے جیسا کہ میں نےابن ابی شیبہ کا حوالہ دیا نیز اس کی اسناد بھی درست ھے تو اس بارے میں امام اعظم رحمتہ علیہ کے قول کا مطالبہ کرنا وہ بھی آپ غیر مقلدین کا دو باتوں ‌کی طرف اشارہ کرتا ھے، اول یہ کہ شاید آپ ن فقہا‌ء کی بے ادبی سے توبہ کر لی ھے (جوکہ بہت مشکل نظر آتا ھے) اس ہی لئے امام صاحب کے قول کا مطالبہ کیا ھے، دوسرا یہ کہ آپ شاید یہ سمجھ بیٹھے ہیں یا آپ کو کسی مولوی نے دھوکہ دیا ھے کہ حنفی اماپ اعظم کے قول کو الّلھ اور اس کے رسول صلی علیہ وسلم کے قول پر فوقیت دیتے ہیں، جبکہ میں پہل بھی بتاچکا ہوں کہ ایسا ہرگز نہیں ھے ھم بالترتیب دلائل اربعہ ک ماننے والے ہیں، نمبر 1 قرآن، نمبر 2 سنت، نمبر 3 اجماع، نمبر 4 قیاس۔

میرے بھائی آپ کو چاہیئے تو یہ تھا کہ میری بیان کردہ حدیث کا کوئی جواب دیتے کہ آیا آپ کا اس حدیث پر ایمان ھے یا نہیں نیز آپ اس حدیث کو سنداً اور متنً صحیح مانتے ہیں یا نہیں ؟ آپ کا اس حدیث کے متعلق سکوت آپ کے عجز کی دلیل ھے۔ بجائے اس کے آپ نے غیر متعلق بحث چھیڑنے کی ناکام کوشش کی ھے جس کا اس موضوع سے دور تک کا بھی تعلق نہیں ھے۔ حیرت کی بات ھے کہ آپ غیرمقلد حضرات اپنے آپ کو اھلحدیث کہتے ہیں یعنی حدیث پر عمل کرنے کے دعوے دار آپ کو تو فقط حدیث کا مطالبہ کرنا چاہیئے تھا اور حدیث ملنے کے بعد تو فوراً قبول کر لینا چاہیئے تھا۔ اچھا چلیں بالفرض مان لیجئے کہ امام صاحب رحمتہ علیہ سے توسل ثابت ہو بھی جائے تو آپ تسلیم کریں‌ گے؟ یقیناً نہیں کیوں کہ بیشمار ایسی باتیں ہیں جو امام صاحب سے ثابت ہیں جنہیں آپ تسلیم نہیں کرتے، عجب تماشہ ھے اگر ہم امام اعظم رحمتہ علیہ کا کوئی قول پیش کریں تو آپ لوگوں کا مطالبہ ھوتا ھے کہ ہم اھلحدیث ہیں ہمیں صحیح حدیث پیش کریں اور جب ہم صحیح حدیث پیش کریں تو آپ فرماتے ہیں کہ امام صاحب کا کوئی قول پیش کریں،

ایسا تو نہیں کہ عمل بالحدیث کی تحریک کی آڑ میں انکار حدیث کی تحریک چل رہی ھو ؟ ویسے پرویزیوں (منکرالحدیث) کی بڑھتی ھوئی تعداد اس شک کو مزید تقویت بخشتی ھے،

اگر آپ یہ کہیں کہ آپ نے ہم سے الزاماً یہ سوال کیا ھے تو اسکا جواب ہم بار، بار دے چکے ہیں کہ ہم ھم اہلسنت والجماعت حنفی عقائد کے معاملعہ میں قرآن و حدیث سے استدلال کرتے ہیں اور جو مسائل قرآن و سنت سے صرحتاً ثابت نہ ھوں ان معاملات میں اجماع اور تقلید کے قائل ہیں،

جب توسل کا مسئلہ صحیح حدیث سے ثابت ھے تو ایک مسلمان کو سر جھکا لینا چاہیئے اور تسلیم کر لینا چاہیئے کہ انبیاء و اولیاء سے توسل کرنا بالکل جائز ھے اور حقیقت میں الّلھ ہی سے مدد طلب کی جاتی ھے انبیاء و اولیاء محض واسطہ ہوتے ہیں۔

سمجھنے والے کلیئے اتنی باتیں ہی کافی ہیں، الّلھ ھدایت کی تافیق دے۔ تقلید کرنا باعث رحمت ھے اور غیر مقلیدین الّلھ کا عذاب۔

اتنی تفصیل کے بعد بھی سمجھ نہ آیا ھو تو پھر کیا کرا جائے؟[/size]

 

دعاؤں کا طالبگار،

نوید خان قادری، نقشبندی۔

post-2109-1248959901.gif

Edited by Sag-e-Attar
Adjust text formating
Link to comment
Share on other sites

(bis)

 

جناب ابو زید صاحب: جب صحابی کا نبی کریم صلی علیہ وسلم کی قبر شریف پر جاکر استغاثہ کرنا صحیح حدیث سے ثابت ھے جیسا کہ میں نےابن ابی شیبہ کا حوالہ دیا

--------------------------------------------------------------------------------

 

نوید صاحب کیا آپ صحیح احادیث سے بتاسکتے ہیں کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سبحانہ تعالی سے بارش طلب کرنے کا طریقہ صحابہ کرام کو کیا تعلیم فرمایا؟

اور کیا آپ اس سوال کا بھی جواب دینا پسند کریں گے کہ کیا صحابہ کرام نبی علیہ السلام کے کسی بھی فرمان کا خلاف کرسکتے تھے؟۔

اور جو حدیث آپ نے توسل کے حوالے سے پیش کی ہے اسکا عربی متن معہ اسناد پیش کریں۔

Link to comment
Share on other sites

  • 2 weeks later...
مراسلہ: (ترمیم شدہ)
(bis)

 

جناب ابو زید صاحب: انبیاء و اولیاء سے توسل کرنا بالکل جائز ھے

 

_____________________________________

from Abuzaid

to Navaid khan

صرف ایک مزکورہ بالاحدیث )اسکے صحیح ہونے یا نہ ہونے پر بحث اس وقت کروں گا جب آپ میرامطالبہ عربی متن معہ مکمل سند کا پوراکردیں گے( پر نظر کرکے آپ نےجو ابوحنیفہ ؛اشعری اور ماتریدی کے مجتہدانہ حق پر جو شب خون ماراہےآپکی اس جرات پرمجھے بڑی حیرت ہے کہاں گیاں وہ قرآن و حدیث سے استدلال کرنا اجماع سے ثابت کرنا صرف ایک حدیث پرہی نظر کرکے اپنے من گھڑت عقیدےکے اثبات پرفتوی بھی صادر فرمادیا

 

 

 

(bis)

post-2109-1250167488.gif

post-2109-1250167518.gif

post-2109-1250167552.gif

post-2109-1250167618.gif

post-2109-1250168318.gif

post-2109-1250168361.gif

Edited by navaid_khan
Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...
  • 3 weeks later...

(salam) to All Muslims.

Topic Kafi Had Tak Clean Ho Chuka Hai.. Ghair Muta'aliqa Topic Sey Related Posts Aur Jin Posts Mein Ghalat Langauge Istimal Ki Gayi Thi Tamam Delete Ker Di Gayi Hain..

 

Waseela Mein Hum Imam-e-Aazam (ra) Ki Taqleed Kerein Gey Ya Nhin.. Aur Kiya Imam-e-Aazam (ra) Waseela Key Qail They Ya Unho Ney Iska Radd Kiya Hai Waghera Tamam Suwalat Key Liye Nechay Topic Ka Link Diya Ja Raha Hai.. Jo Chishti Qadri Bhayi Ney Kafi Bar Is Topic Mein Abuzaid ko Post Kiya Tha.

 

Waseela Ka Munkir Mushrik? Bamaa Taqleed, Imam-e-Aazam Abu Hanifa Aur Waseela

 

Tamam Members Munazra Sections Key Rules Ko Perh Lein.. Aur Humein Posts Edit, Delete, Warning, Ban Kerney Ka Moqa Na Dein.

Link to comment
Share on other sites

Saeedi sahib bohat achi tehqeeq hai aap ki .....  (ma)

 

Aur haan hum AhlulHadeeth Waseela k munkar bilkul nahi hain ....Laikin koun sa waseel sahi hai...Is k baaray main humain pata hona chahiya!Jis ki wazahat main idhar keroon ga!Umeed hai bahas kernay ki bajaya aap is ko samjhain gay!  (ia)

 

attachmentj.gif

 

 

 

 

attachmentu.gif

Edited by Faisi
Link to comment
Share on other sites

 

bismillah.gif

saw.gif

Janab Mouwahid Sb.Waseela kya hay,kon sa waseela jayz hay,kis tarah k words jayz hain in per is forum main behs ho chuki hay.Aap following link open karain..Ji kuch likhna hay yahan likhain....

http://www.islamimehfil.info/index.php?/topic/4927-waseela-moved-topic-from-wahabion-kay-masail/

 

 

Link to comment
Share on other sites

چشتی قادری صاحب میں بیچ میں مداخلت پر معذرت چاہتاہوں کیا آپ کو معلوم ہے کہ میرا تھریڈ وحیدالزماں ایک متنازعہ شخصیت ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ میں نے اسے بہت تلاش کیا ہے مجھے مل نہیں رہا جبکہ وہ اسی صفحہ پر موجود تھا۔ آپکے جواب کا منتظر شاہد نزیر

 

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...