fikar_e_akhirat مراسلہ: 13 جون 2009 Report Share مراسلہ: 13 جون 2009 خداسے محبت دل کی پیاس یہ تقاضہ کرتی ہے کہ کسی کی محبت کاجام پیاجائے،کوئی آقاہوجس کی غلامی میں سب کچھ لٹادیاجائے،کوئی محبوب ہوجس کی ہرچیزسے بے انتہا پیارہو، جس کابظاہر ’’ناٹھیک‘‘ بھی ’’ٹھیک‘‘ لگے، جس کی دی ہوئی مشکل میں آسانی ہوجس کی دھوپ بھی سایہ لگے،جس کاچھینناعطاہو،جس کی دی ہوئی کڑواہٹ بھی شیریں لگے۔جس کی بے ترتیبی بھی ہم آہنگ ہو۔جوپوجاجائے،چاہاجائے،جس کے گن گائے جائیں،جس کے چرچے کیے جائیں،جس کی باتیںصبح وشام ہوں،جوسوتے جاگتے من میں سمایارہے اورکبھی نہ بھلایاجائے۔ اس محبت کاحقداراگرکوئی ہے تووہ اللہ رب ذوالجلال ہے۔لیکن لوگوں نے اس محبت کاحق ادا نہیں کیا بلکہ اس محبت کوانہوں نے خالق کی بجائے مخلوق پرنچھاور کیا۔کسی نے عورت کواپنامحبوب بنالیا،کسی نے وطن پرجان نچھاورکردی اورکوئی مادی لذتوںمیں کھوکراپنے آپ کوبھلابیٹھا۔ ایک شخص کسی عورت کے عشق میں گرفتارہوجاتاہے،صبح وشام اس کاتصورکرتاہے،اس کے گن گاتاہے،اس کی ایک نظرالتفات کے لیے جان نچھاورکرنے پرتیارہے،بالآخروہ اس عورت کوحاصل کرلیتاہے۔اب اس کی محبت آہستہ آہستہ کم ہونے لگی اوروہ عشق بے زاری میں تبدیل ہوتاگیا۔ایساکیوںہوا؟درحقیقت یہ ایک مادی محبت تھی جواس عورت سے جسمانی ملاپ تک محدودتھی۔مادی لذتیں حصول کے بعداپنی اہمیت کھودیتی ہیں۔ خداسے محبت کا کسی اورکی محبت سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا،خداکی محبت ایک روحانی تجربہ ہے۔اس چاہت میں ہرمنزل کے بعدایک اورمنزل ہے،اس محبت میں بے زاری کے بجائے سکون ہے۔اس میں بے خوابی نہیں خوابناکی ہے،اس میں کچھ لینانہیں بلکہ سپردگی ہے۔اس میں خواہشات کی تکمیل نہیں ان کاابطال ہے،اس میں نفس کی لذت نہیں روح کی لذت ہے،اس میں مادے کاانکاراورروحانیت پر ایمان ہے۔اس کی وضاحت حدیث پاک میں بخوبی ہوتی ہے: ’’میرے کان،میری آنکھیں،مراخون،میراگوشت اورکھال،میری ہڈیاں،میرے پٹھے اوروہ چیزجس کومیرے پاؤں اٹھائے ہوئے ہیں سب پروردگارعالم کے آگے کھلے ہوئے ہیں‘‘۔(نسائی) مندرجہ بالاحدیث میں بظاہرتویہ محسوس ہورہاہے کہ یہ اطاعت کااظہارہے لیکن اطاعت میں توفقط پیشانی زمین پرٹکتی ہے لیکن محبت میں دل جھکتاہے اورجب دل جھکے توتمام اعضا سربسجودہوجاتے ہیں۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Attari hoon Attari مراسلہ: 13 جون 2009 Report Share مراسلہ: 13 جون 2009 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Rizwan Q مراسلہ: 23 جون 2009 Report Share مراسلہ: 23 جون 2009 subhanallah bhai bohot khoob post ki hai allah apko iska ajar day ameen اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔