Jump to content

مدنی مدینے والے


Attari26

تجویز کردہ جواب

مدنی مدینے والے

 

امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطا رؔ قادری

 

مجھے در پر پھر بلانامدنی مدینے والے (saw)

مئے عشق بھی پلانامدنی مدینے والے (saw)

مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے (saw)

بنے دل تیر ا ٹھکانہ مدنی مدینے والے (saw)

تیری جبکہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی (saw)

مرے خواب تم آنا مدنی مدینے والے (saw)

مجھ سب ستار ہے ہیں مراد ل دکھار ہے ہیں (saw)

تمھیں حوصلہ بڑھانامدنی مدینے والے (saw)

مرے سب عزیز چھوٹے سبھی یا ر بھی توروٹھے

کہیں تم نہ روٹھ جانامدنی مدینے والے (saw)

میں اگرچہ ہوں کمینہ تیر ا ہوں شہ مدینہ (saw)

مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے (saw)

ترے در سے شاہ بہتر ترے آستان سے بڑھ کر

ہے بھلا کوئی ٹھکانا مدنی مدینے والے (saw)

تیرا تجھ سے ہوئی سوالی شہا پھیرنا نہ خالی

مجھے اپنا تم بنانامدنی مدینے والے (saw)

یہ مریض مررہا ہے ترے ہاتھ میں شفاء ہے

اے طبیب جلد آنا مدنی مدینے والے (saw)

توہے بے کسوں کا یاور اے میرے غریب پرور

ہے سخی تیر ا گھرانہ مدنی مدینے والے (saw)

توخدا کے بعد بہتر سبھی سے میرے سرور

(saw) ترا ہاشمی گھرانہمدنی مدینے والے ؐ

کہوں کس سے آہ جاکر سنے کون میری دلبر

مرے درد کا فسانہ مدنی مدینے والے ؐ

بعطائے رب دائم تو ہی رزق کا قاسم

ہے تیرا سب آب ودانہ مدنی مدینے والے

کبھی جو کی موٹی روٹی کبھی کھجور پانی

تیر ا ایسا سادہ کھانامدنی مدینے والے ؐ

ہے چٹائی کا بچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا

کبھی ہاتھ کا سرہانہ مدنی مدینے والے ؐ

تیری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی میں لاکھوں

ہوں سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے ؐ

شہا!ؐ ایسا جذبہ پاؤں میں خو ب سیکھ جاوں

تیری سنتیںسیکھانامدنی مدینے والے ؐ

ترے نام پر ہو قربان مری جان جانِ جاناں

ہو نصیب سر کٹانا مدنی مدینے والے (saw)

تیری سنتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر

چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے (saw)

مری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں

انہیں نیک تم بنانامدنی مدینے والے (saw)

تیرے غم کاش عطارؔ رہے ہر گھڑی گرفتار

غم مال سے بچانامدنی مدینے والے (saw)

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...