Exothermic07 مراسلہ: 17 اکتوبر 2008 Report Share مراسلہ: 17 اکتوبر 2008 اقبال میرے خواب میں شب گزری ایک عالم اضطراب میں کل آگئے اقبال میرے خواب میں پوچھا! کیا ارض وطن کے حال ہیں عرض کی! کہیں ہڑبونگ کہیں ہڑتال ہیں پوچھا! کیسی ہیں ملت اسلامیہ کی شام و سحر عرض کی! مضطرب ہیں سبھی کراچی تا کاشگھر بولے! کچھ میرے درس مساوات یاد ہیں عرض کی! اب تو بس اپنے اپنے طبقات یاد ہیں کیا باقی ہیں قائد کہ افکار و ہنر وہ تنظیم و یقین عرض کی! علامہ اتنی چیزیں تو کبھی ہم میں تھی ہی نہیں مایوس لگے! کہ یعنی اپنے قائد کہ احسانات بھول گئے عرض کی! جی آقا ہم واقعی اپنی اوقات بھول گئے امید سے پوچھے! وہ جو فقیرانہ خدی کی میں نے تعلیم کی عرض کی! اس میں تو ہر لیڈر نے اپنی اپنی مرضی کی ترامیم کی کہا! مگر میں نے تو تبلیغ طرز شاہین کی عرض کی! لیکن مشرف نے نیوٹرل رہنے کی تلقین کی پوچھا! کیا ہوا ایسا کہ مرد مومن سہما سا ہے عرض کی! "بش" نے پوچھا تھا "بتا تیری رضا کیا ہے" پوچھا! کیا وہ عقیدت جو گنبد قصر سلطانی سے تھی عرض کی! مرشد اب تو وہ ایشوریا سے ہے کل تک رانی سے تھی بولے! کیا اب بھی وہی غیرت پختون اور افغان میں ہے عرض کی! بہت تھوڑی سی مگر شاہ رخ خان میں ہے اور وہ جذبہ جو کبھی جمال الدین افغانی میں تھا عرض کی! کچھ دنوں تک تو دیکھا سندھ کہ پانی میں تھا افسوس! وہی بے نوری، وہی اشک ہیں میرے نرگس چمن میں پیر و مرشد! بس ایک آپ ہی دیدہ ور تھے سارے وطن میں یعنی امن کی فاختہ، وہ دردمند بلبل سو گئے نہیں حضور امریکی کب کہ قابض کابل ہو گئے فرمایا! فتح صرف اور صرف تعلیم و ایجاد میں ہے عرض کی! جی اسی لئے جنیئس گورا آجکل بغداد میں ہے پوچھا! کیا مرد مومن سبھی بے حس ہوگئے ہیں عرض کی! نہیں سر کہیں کہیں پرچم اور پتلے جلے ہیں اب کہ پوچھا! کیا اگلے وقتوں کی ہی کوئی تیاری ہے عرض کی! یس سر ہم تیار ہیں عراق کہ بعد اپنی ہی باری ہے پوچھا! کیا نہیں چاہتا مومن کہ خاتمہ بخیر ہو عرض کی! مگر کوئی نہیں چاہتا امریکا کو اس سے بیر ہو جھلا کر بولے! شکوہ کہ ساتھ میرا جواب شکوہ بھی سمجھا ہوتا عرض کی! علامہ صاحب صرف سمجھ بوجھ لینے سے بھی کیا معجزہ ہوتا کیا ہجرت کی داستاں بھی نہیں سنائی کسی نے یس سر جنھوں نے سنائی پھر لوٹا ہے انہی نے افسوس! کہیں بھی وطن میں ضرب کلیمانہ نہیں مرشد! یہ تو ہے کہ اب جنگ پر تو ہمیں جانا نہیں جاتے ہوئے بولے! یعنی اب ذرا بھی اتحاد نہیں ملت کی نگبہانی کیلئے عرض کی! نہیں حضرت! اب بھی "ایک ہیں مسلم ملت کی پاسبانی کیلئے اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔