Jump to content

Malfozat ( Ya Junaid Ya Junaid.....) Hazrat Junaid Baghdadi Ka Waqia


Abdur Rehman

تجویز کردہ جواب

کیا ّحدیتۃ الندیہ شرح طریقہ المحمدیہٗ اردو ترجمے  کے ساتھ یا عربی میں نیٹ پر موجود ہے؟؟


یا اگر کسی کے پاس ہو تو مذکورہ حوالے کا سکین اپلوڈ کر دے ۔شکریہ


 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 


وہابیوں کو یا جنید یا جنید کہنا خلاف توحید نظرآتا ہے جبکہ حدیث موجود ہے کہ جب جنگل میں کسی کا جانور چھوٹ جائے تو یوں ندا کرے ْیا عباد اللہ احبسوا،یا عباد اللہ احبسوا۔۔۔اے اللہ کے بندوں !اسے روک دو ۔اے اللہ کے بندوں اسے روک دو ۔کما قال علیہ الصلوۃ والسلام۔(عمل الیوم واللیلۃ،مسند ابی یعلی الموصلیی،تحفۃ الذاکرین)۔


 


ایک روایت میں یہ ہے کہ مدد کی ضرورت ہو اور ایسی جگہ ہو جہاں مدد کرنے والا نہ ہو تو اسے چاہے کہ یوں کہے یا عباد اللہ اعینونی۔اے اللہ کے بندوں میری مدد کرو۔(مجمع الزوائد)۔


 


پہلی روایت کے تحت وہابیوں کے متفقہ امام نووی نے اپنا واقعہ لکھا کہ  


 


ایک مرتبہ میں (امام نووی)خود ایک جماعت کے ساتھ تھا تو میرا ایک جانور بھاگ نکلا تو یہی کلمات کہے۔فوقفت فی الحال بغیر سبب سویٰ ھذا الکلام ۔تو وہ جانور فوری طور پر کھڑا ہو گیا صرف اس کلام کے ساتھ کسی دوسرے سبب کے بغیر(کتاب الاذکار النویہ 191)۔


امام نووی کا یہی واقعہ نواب صدیق حسن خان نے اپنی کتاب نزل الابرار 345پر لکھا۔


 


اور نواب صدیق حسن خان اہلحدیث غیر مقلد نے بھی اپنا واقعہ لکھا کہ مین نے بھی ایک موقع پر گھوڑا گم ہو جانے کے بعد ایسا ہی کیا تو میری حاجت پوری ہو گی یعنی گھوڑا مل گیا(نزل الابرار 345)۔


 


الامام الفقۃ المحدث عبد اللہ محمد ابن مفلح المقدسی (المتوفی 763ھ)نے اپنی کتاب الاداب الشرعیۃ میں یہی روایت لکھی اور پھر لکھا کہ حضرت اما م احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد(یعنی امام احمد بن حنبل) سے سنا وہ فرماتے تھے کہ میں نے پانچ بار حج کئے ہیں ایک بار میں پیدل جا رہا تھا اور راستہ بھول گیا ،میں نے کہا اے عباد اللہ مجھے راستہ دکھاو میں یونہی کہتا رہا حتیٰ کہ میں صحیح رواستے پر آ گیا(الاداب الشرعیۃ 457امام ابن ملفح )۔


امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا یہی واقعہ تمام وہابیوں کے امام بانی وہابی مذہب محمد بن عبد الوہاب نجدی کے بھائی شیخ سلیمان بن عبد الوہاب نے اپنی کتاب الصواعق الالٰہیہ ص 34،35 پر لکھا۔


 


 


اہل علم جانتے ہیں کہ یا عباد اللہ وہی معنی بیان کر رہا ہے جو یا جنید کے الفاظ سے ظاہر ہے ۔ اور پھر  کیا یا عباد اللہ، غیر اللہ نہیں اور یا جنید غیر اللہ ہے؟فرق صرف اینا ہے کہ وہاں وہ شخص نام سے یعنی یاجنید کہہ کر مدد مانگ رہا تھا اور یہاں عباد اللہ کہہ کر مدد مانگی جا رہے ہے۔لیکن معاملہ دونوں کا یکساں ہے کہ دونوں اللہ عزوجل کے بندوں سے مدد مانگ رہے ہیں اور یہ تعلیم خود نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے دی جیسا کہ ہم اوپر دونوں روایات درج کر چکے۔


 


دوسرا اگر اصول وہابیہ کے تحت دیکھا جاے تو امام نووی،نواب صدیق حسن خان ،اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا یہ واقعہ یا جنید والے واقعے سے بدرجہ اعلیٰ کفرہیہ و شرکیہ ہے کیونکہ یا جنید والے واقعہ میں حضرت جنید نظر وں کے سامنے موجود تھے جبکہ یہاں جن عباد اللہ کو مدد کے لئے پکارا جا رہا ہے وہ نظروں سے اوجھل ہیں۔نا معلوم کتنی مسافت پر موجود ہوں اس کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔۔لہذا وہابیوں دیوبندیوں کے مذہب کے مطابق امام نووی،نواب صدیق اور امام احمد بن حنبل بھی اپنی مشکل میں غیر اللہ کو مشکل کشائی کے لئے ندا کر کے کافر و مشرک ہوے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لاحول ولاقوۃ الاباللہ۔


 


لیکن آج دن تک کسی وہابی دیوبندی نجدی کو کبھی ان لوگوں پر کفر و شرک کا فتویٰ لگانے کی توفیق نہیں ہوئی ۔۔۔۔


 


 


مزید تفصیل ان شاء اللہ کبھی مکمل مضمون کی صورت میں پیش کروں گا ۔


 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 ّحدیتۃ الندیہ شرح طریقہ المحمدیہٗ  کی  سکین اپلوڈ کر دیجیے  ۔شکریہ


Edited by Nusratulhaq_92
Link to comment
Share on other sites

  • 3 weeks later...
  • 9 months later...

۔یا حنفی والا واقعہ امام شعرانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب مشارق الانور القدسیہ فی بیان العہود المحمدیہ میں بھی موجود ہے 


 


 


مشارق الانوار کا لنک یہ ہے ۔


 


http://makhtota.ksu.edu.sa/makhtota/5176/4#.VQdQ4Y7F-So


 


میں نے اس کتاب میں تلاش کیا لیکن نہیں ملا ،اگر کسی سنی بھائی کے علم میں ہو تو برائے مہربانی اس کا سکین لگا دے ۔


جزاک اللہ خیرا


Link to comment
Share on other sites

جزاک اللہ خیرا ۔

بہت خوبصورت حوالہ بتایا ہے ۔دیوبندیوں کو چاہے کہ اب ایک عدد فتویٰ یہاں بھی جاری کریں ۔

اگرکسی صاحب علم کے پاس مشارق الانوار ۔امام شعرانی موجود ہو تو اس کا حوالہ بھی اپلوڈ کر دیں ۔بہت مہربانی ہو گی۔

مجھے نیٹ سے یہ کتاب ملی ہے لیکن اس میں کچھ صفحات درمیان میں نہیں ہے ۔


۔۔۔جزاک اللہ خیرا Edited by Nusratulhaq_92
Link to comment
Share on other sites

امام شعرانی کی کتاب مشارق الانوار میں بھی ایک واقعہ یا حنفی والا موجود ہے۔

اوپر میں نے اس کتاب کا لنک بھی دیا ہے اگر کسی کو مذکورہ حوالہ ملے تو برائے کرم شئیر کرے۔
Edited by Nusratulhaq_92
Link to comment
Share on other sites

  • 1 year later...

http://www.islamimehfil.info/public/style_emoticons/#EMO_DIR#/salam.gif

 

Alhamdlillah mujhay online malfozat sharif say poora waqia tu mil gaya hai asal kia tha aur in wahabiyo nay kia bana dia kisi nay yei aaitaraz mairay bhai ko email kia tha is leay hawala tu mil gaya hai alhamdlillah kisi kay pass scanned page ho tu wo post keajay ga inshaAllah aur koi bata sakta hai hadika nadya kis ki tasneef hai

 

Read/Downlaod Malfoozate Alahazrat raziAllah anho:

http://library.faizaneattar.net/Category.p...g=Urdu&id=2

 

Link of the attached file

http://library.faizaneattar.net/Books/index.php?id=101

Link to comment
Share on other sites

  • 3 years later...

یا جنید یا جنید کہنے والے واقعے پر اعتراضات کا علمی و تحقیقی محاسبہ ۔۔

جدید ایڈیشن ۔۔۔اس ایڈیشن کے آخر میں اہم حوالوں کے اسکینز بھی لگائے گے ہیں ۔

طالب دعا : احمد رضا قادری رضوی

26.03.2020 بروز جمعۃ المبارک 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سکرایب سے ڈاون لوڈ کرنے کے یہ لنک

https://www.scribd.com/document/453502065/Al-Burhan-Part-1-Ya-Janad-2020-Final

یہاں سے ڈان لوڈ کیجیے

AL BURHAN (PART 1 YA JANAD)2020 FINAL.pdf

AL BURHAN.jpg

Edited by Nusratulhaq_92
Link to comment
Share on other sites

  • 4 years later...
On 5/1/2008 at 2:19 AM, Abdur Rehman said:

(salam)

 

Bariay Maharbani jald az jald jawab darkar hai ugar malfozat sharif say asal scan safha bhee mil jaiay tu subhanAllah

malfoozat.JPG

اعلیٰ حضرت نے فتویٰ رضویہ جِلد نمبر 26 پر اِس واقعہ پر جو لکھا ہے اُسے ملاحظہ فرمائیں ۔ ۔ 

نوٹ: ملفوظات میں ناقلین کی اور کاتبین کی کئی ساری غلطیاں موجود ہے ،لہٰذا ملوظات کی جو بھی عبارت فتویٰ رضویہ کے خلاف ہوگی وہ رد کی جاۓ گی ۔

IMG-20240519-WA0081(2).jpg

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...