Jump to content

حضرت امیر معاویہؓ غیر اسلام پر فوت ہوئے (ایک قول کا تحقیقی جائزہ)


ذوالقرنین بریلوی

تجویز کردہ جواب

:روافض کی طرف سے حضرت امیر معاویہؓ کے خلاف ایک قول پیش کیا جاتا ہے جو کہ حافظ علی ابن الجعد کی طرف منسوب کیا جاتا ہے، قول کچھ یوں ہے
”ابن ھانیؒ کہتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبلؒ سے سنا اور ان کو دلویه نے بتایا کہ میں نے علی بن جعد کو سُنا انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم معاویہؓ، اسلام کے علاوہ (کسی مذہب) پر فوت ہوئے“۔
(مسائل امام احمد براویة ابن ھانی، جلد 2، صحفہ 154)

اس قول کو پیش کر کے روافض یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اہلسنت کے امام، علی بن جعد حضرت امیر معاویہؓ کو مرتد مانتے تھے، روافض کے اس اعتراض کے جواب میں کئی محققین نے لکھا کہ اُن کا یہ قول تب کا ہے جب وہ شیعہ تھے (کیونکہ علی بن جعد پہلے شیعہ تھے) لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ دلویه نے یہ بات علی بن جعد سے نہیں بلکہ یحییٰ بن عبدالحمید الحمانی سے سُنی جو کہ رافضی و کذاب شخص تھا، مسائل امام احمد میں علی بن جعد کے حوالے سے یہ قول ابن ھانیؒ کا وہم ہے، کیونکہ دلویه نے یہ بات اُن سے نہیں سُنی۔

ذیل میں ملاحظہ فرماٸیں کہ یہ بات دلویه نے یحییٰ بن عبدالحمید سے سُنی ہے نہ کہ علی بن جعد سے۔

امام خطیب بغدادیؒ، یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں اپنی سند سے دلویه کا قول نقل کرتے ہیں کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے،(پھر اس کا رد کرتے ہوئے خود ہی) دلویه نے کہا! اللہ کے اس دشمن نے جھوٹ بولا ہے“۔
(تاریخ بغداد، جلد 16، صحفہ 262)

امام عقیلیؒ بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں اپنی سند سے دلویه کا قول نقل کرتے ہیں کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے“۔
(کتاب الضعفاء لعقیلی، جلد 4، صحفہ 1542)

امام ذھبیؒ نے بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں دلویه کا قول نقل کیا کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے“۔
(تذھیب تھذیب الکمال فی اسماء الرجال، جلد 10، صحفہ 9)

امام ذھبیؒ نے دلویه کا یہی قول ”میزان الاعتدال میں بھی نقل کیا ہے۔
(میزان الاعتدال، جلد 6، صحفہ 199)

حافظ ابن کثیرؒ نے بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں دلویه کا یہی قول نقل کیا کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے، دلویه نے کہا! اللہ کے اس دشمن نے جھوٹ بولا ہے“۔
(التکمیل فی الجرح والتعدیل، جلد 2، صحفہ 240)

حافظ مزیؒ نے بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں دلویه کا یہ قول نقل کیا کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے، دلویه نے کہا! اللہ کے اس دشمن نے جھوٹ بولا ہے“۔
(تھذیب الکمال فی اسماء الرجال، جلد 31، صحفہ 429)

علامہ بدر الدین عینیؒ نے بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں دلویه کا یہ قول نقل کیا کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے، دلویه نے کہا! اللہ کے اس دشمن نے جھوٹ بولا ہے“۔
(مغانی الاخیار، جلد 3، صحفہ 218)

امام ابن حجر عسقلانیؒ نے بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے ترجمہ میں دلویه کا یہ قول نقل کیا کہ
”دلویه نے کہا میں نے یحییٰ بن عبدالحمید کو کہتے ہوئے سُنا کہ معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوئے، دلویه نے کہا! اللہ کے اس دشمن نے جھوٹ بولا ہے“۔
(تھذیب التھذیب، جلد 7، صحفہ 72)

اور شیعہ زاکر عباس قمی نے بھی یحییٰ حمانی کے بارے میں لکھتے ہوئے خطیب بغدادی کے حوالے سے اس کا یہ قول نقل کیا لکھتا ہے
”اور اس نے کہا معاویہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب پر فوت ہوا“۔
(الکنی والالقاب، جلد 2، صحفہ 192)

ان تمام دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ قول دلویه نے علی بن جعد سے نہیں سُنا بلکہ یحیٰ بن عبدالحمید حمانی سے سُنا ہے، اور یحییٰ بن عبدالحمید حمانی خود رافضی اور کذاب ہے، ملاحظہ فرماٸیں۔

امام ذھبیؒ، یحییٰ کے ترجمہ میں فرماتے ہیں
”امام احمدؒ کہتے ہیں یہ کھلم کھلا جھوٹ بولتا تھا، امام نسائیؒ کہتے ہیں یہ ضعیف ہے، ابن نمیرؒ کہتے ہیں ابن حمانی کذاب ہے، یحییٰ بن عبدالحمید نے امام دارمیؒ کی کتابوں سے احادیث چوری کر کے ان کو سلیمان بن بلال سے خود سے نقل کر دیا، میں (ذھبیؒ) کہتا ہوں یہ بغض رکھنے والا شیعہ(رافضی) ہے، اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے“۔
(میزان الاعتدال، جلد 7، صحفہ 198،199)

امام ذھبیؒ نے ”المغنی“ میں اس کے بارے میں فرمایا
”یحییٰ بن عبدالحمید منکر الحدیث ہے، اور امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں یہ کھلم کھلا جھوٹ بولا کرتا تھا، اور امام نسائیؒ کہتے ہیں یہ ضعیف ہے“۔
(المغنی، جلد 2، صحفہ 407)

امام ذھبیؒ نے یحییٰ بن عبدالحمید کو ”دیوان الضعفاء والمتروکین“ میں بھی شامل فرمایا اور اس کے بارے میں فرمایا
”امام نسائیؒ کہتے ہیں یہ ضعیف ہے، امام احمدؒ کہتے ہیں یہ کھلم کھلا جھوٹ بولتا تھا اور احادیث چوری کرتا تھا، اور ابن نمیرؒ کہتے ہیں یہ کذاب ہے، اور جوزجانیؒ کہتے ہیں اس کی حدیث کو ترک کر دیا گیا، (پھر امام ذھبیؒ کہتے ہیں) یہ شیعہ ہے جو چاہا کرتا تھا بول دیتا تھا حضرت امیر معاویہؓ کی تکفیر کرتا تھا“۔
(دیوان الضعفاء والمتروکین، صحفہ 436)

علامہ بدر الدین عینیؒ بھی یحییٰ بن عبدالحمید کے بارے میں فرماتے ہیں
”یہ بغض رکھنے والا شیعہ(رافضی) تھا“۔
(مغانی الاخیار، جلد 3، صحفہ 218)

امام ابن جوزیؒ بھی یحییٰ بن عبدالحمید کو ”الضعفاء والمتروکین“ میں شامل کر کے فرماتے ہیں کہ
”ابن نمیرؒ کہتے ہیں یہ کذاب ہے، اور امام احمدؒ کہتے ہیں کھلم کھلا جھوٹ بولا کرتا تھا، احادیث چوری کیا کرتا تھا، اور امام نسائیؒ کہتے ہیں یہ ضعیف ہے“۔
(کتاب الضعفاء والمتروکین، جلد 3، صحفہ 197)

ان تمام جروحات سے ثابت ہوتا ہے کہ یحییٰ بن عبدالحمید الحمانی ایک رافضی شیعہ اور کذاب راوی تھا، اس لیے اس کے کسی قول کو اہلسنت کے سامنے بطورِ استدلال پیش کرنا بھی کسی صورت جائز نہیں، اور شیعہ رجال میں بھی یہ مجہول درجہ کا راوی ہے۔
شیعہ زاکر محمد الجواہری لکھتا ہے!
”یحییٰ بن عبدالحمید مجہول ہے“۔
(المفید من معجم رجال الحدیث، صحفہ 664)

ان تمام دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت امیر معاویہؓ کی طرف منسوب یہ قول دلویه نے حافظ علی بن جعد سے نہیں سُنا اور نہ ہی ان کے شیعہ ہونے کے زمانے کا قول ہے بلکہ ایک رافضی کذاب یحییٰ بن عبدالحمید کا قول ہے اور اُسی سے دلویه نے یہ سُنا اور دلویه نے خود بھی اس کذاب رافضی کا رد یہ کہہ کر کیا کہ ”اللہ کے اس دشمن نے یہ جھوٹ بولا ہے“، اس لیے اس قول کو حافظ علی بن الجعد کی طرف منسوب کرنا درست نہیں۔

تحقیق ازقلم: مناظر اہلسنت وجماعت محمد ذوالقرنین الحنفی الماتریدی البریلوی

 

1.png

2.png

3.png

4.png

5.png

6.png

7.png

8.png

9.png

10.png

11.png

12.png

13.png

14.png

15.png

16.png

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...