Jump to content

• ⚔️ *اولیاء کرام کی قوتِ کن فیکون کا ثبوت اور اہلسنت پر غیرِخدا کو خدا ماننے کے الزام و بہتان کا رد کتبِ اہلسنت سے*  


Zafirhaider

تجویز کردہ جواب


⛓️ ازقلم غلامِ احمد رضا علی حیدر سنی حنفی بریلوی 📝
╭•┄┅═<<<❁✿✿✿❁>>>═┅┄•╮
⚔️ *اولیاء کرام کی قوتِ کن فیکون کا ثبوت اور اہلسنت پر غیرِخدا کو خدا ماننے کے الزام و بہتان کا رد کتبِ اہلسنت سے* ⚔️ 
╰•┄┅═<<<❁✿✿✿❁>>>═┅┄•╯
             
🔮•  *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ* 🔮               

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ                    وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہ                  وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ

*❁◐••┈┉•••۞═۞═۞═۞═◐•••┉┈••◐❁*

🪔 *مختصر تبصرہ*
جیسا کہ آج کل بدمذہبوں کا شعار بن چکا ہے کہ وہ مسلک حق اہلسنت وجماعت پر بے شمار جھوٹ کذب و بہتان باندھتے رہتے ہیں اور ان تمام بہتانوں میں سے ایک بہتان عظیم یہ بھی ہے کہ *وہابی دیوبندی اور دیگر بدمذہب اہلسنت پر نبیوں اور ولیوں کو خدا ماننے کا الزام لگاتے ہیں*

جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے

 📒*اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ(۱۰۵)* 

     ترجمۂ کنز الایمان         

جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اوروہی جھوٹے ہیں ۔
 ✏️*سورة النحل آیة(١٠۵)* 

اعلیحضرت فرماتے ہیں

مسلمان پر بدگمانی حرام ہے۔اﷲ عزوجل فرماتاہے:

📓 *" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"* 

اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو بے شك کچھ گمان گناہ ہیں

نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

 📔*ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث* 

بدگمانی سے دور بھاگو بدگمانی سب سے بڑھ کر جھوٹی بات ہے۔

📙 *فتاویٰ رضویہ جلد ٢١ ص ١٧۴ تا ١٧۵* 
 ان آیات و احادیث کے تحت اعلیحضرت فرماتے ہیں کہ

 *جو مسلمانوں پر بد گمانی کرے وہ جھوٹا اور بدکار ہے*
 
📑 *فتاویٰ رضویہ جلد 27ص 662*

اب ہم ثابت کریں گے کہ دیوبندی وہابی صرف اہلسنت سے دشمنی اور حسد و بغض کی وجہ سے مسلمانوں پر بہتان عظیم باندھ کر مذکورہ بالا حکم  کے مصداق ٹھہرتے ہیں

 *حوالہ نمبر ١ 😘 اعلیحضرت بریلویؓ فرماتے ہیں کہ جو حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کو خد اکہے یقینا کافر و مرتد ہے ۔

📝 *فتاویٰ رضویہ جلد١۴ ص ٢٧٧* 

 *حوالہ نمبر ٢ 😘 محدث بریلوی امام اہلسنتؓ فرماتے ہیں کہ مرشد کو خدا کہنے والا کافرہے اور اگر مرشد اسے پسند کرے تو وہ بھی کافر ہے

📔 *فتاویٰ رضویہ ١۴ ص ٦١۵*
*حوالہ نمبر ٣ : شہزادہ اعلیحضرت علامہ مصطفیٰ رضا خان* فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل پر ہی خدا کا اطلاق ہوسکتا ہے اور خلف سے لے کر سلف تک ہر قرن میں تمام مسلمانوں میں بلانکیر اطلاق ہوتا رہا ہے اور وہ اصل میں خدآ ہے جس کے معنی ہیں وہ جو خود موجود ہو کسی اور کے موجود کئے موجود نہ ہوا ہو 
اور وہ نہیں مگر اللہ عزوجل ہمارا سچا خداہے

📔 *فتاویٰ مصطفویہ ص ٣١*

 *حوالہ نمبر ۴ 😘 مفتی شریف الحق امجدی ایک سوال کا جواب ارشاد فرماتے ہیں کہ 
 *یہ مستان جو ایک ولی کو خدا کہتا ہے کافر مشرک اسلام سے خارج ہے یہ بھی اور جو لوگ بھی اس کفری قول میں اس کی تصدیق کرتے ہوں* ۔ ان سب لوگوں کے تمام اعمال حسنہ اکارت ہوگئے ان سب کی بیویاں ان سب کے نکاح سے نکل گئیں ان سب پر فرض ہے کہ فوراً بلاتاخیر اس کلمہ کفر سے توبہ کریں پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں اور اپنی بیویوں سے نئے مہر کیساتھ پھر سے نکاح کریں اگر یہ لوگ اس کفری شرکی عقیدے سے توبہ کرکے پھر سے مسلمان ہوجائیں تو فبہا ورنہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ ان لوگوں سے مکمل طور پر مقاطعہ کرلیں اور اگر اسی حالت میں مرجائیں تو ان کے کفن دفن میں ہرگز شریک نہ ہوں نہ انکے جنازے کی نماز پڑھیں ۔

📄 *فتاویٰ شارح بخاری جلد اول ص ١٧٧*

 *حوالہ نمبر ۵ 😘  فقیہ ملت علیہ رحمہ سے سوال ہواکہ ذات خدا ہی ذات مصطفیٰ ہے زید کا یہ جملہ کفریہ ہے یا نہیں اور اسپر توبہ و تجدید ایمان و نکاح ہے یا نہیں ؟📋

آپ فرماتے ہیں کہ جملہ مذکورہ صریح کفر ہے ۔ زید پر توبہ ، تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے ۔ 

📑 *فتاویٰ فقیہ ملت جلد ١ ص ۵ تا ٦*

 
 *حوالہ نمبر ٦ 😘 حضور تاج الشریعہ فرماتے ہیں  یہ کہنا کہ میرا پیر میرا اللہ میرا رسول ہے یہ جملہ کفر صریح ہے کہنے والے پر اس سے توبہ تجدید ایمان فرض ہے اور شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی ضروری ہے ۔

📚 *فتاویٰ تاج الشریعہ جلد ١ ص ٢٩۴ بحوالہ تعلیمات تاج الشریعہ ص ١۵* 

اب ذرا غور کریں کہ علمائے اہلسنت نے اللہ کے علاوہ کسی اور کو خدا ماننے والوں پر کیسا حکم شرعی صادر فرمایا ہے مگر پھر بھی کچھ دشمنِ انبیاء و اولیاء ہم پر الزام تراشی سے باز نہیں آتے کہ تم بریلوی لوگ اولیاء و انبیاء کو اللہ کے برابر مانتے ہوں اور یہ الزام دیوبندی وہابی ہم پر اس لیے لگاتے ہیں کیونکہ وہ خود انبیاء و الیاء

کے کمالاتِ عطائی کے منکر ہیں 

اب ہم ثابت کرتے ہیں کہ اللہ نے  اپنے پیاروں کو کتنی قوتیں عطا فرمائی ہیں

غوث پاکؓ نے فتوح الغیب  میں اور محدث دہلویؓ نے شرح فتوح الغیب میں اور وہابیوں کے امام و محدث ابن تیمیہ نے بھی فتوح الغیب کی شرح لکھی

پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیرؓ فرماتے ہیں 

*قال اللہ فی بعض کتبہ یا ابن ادم انا اللہ لا الہ الا انا اقول لشئی کن فیکون اطعنی اجعلک لقول للشئی کن فیکون ٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠ الخ* 

 *ترجمہ :۔* *اللہ تعالیٰ نے 📚بعض کتابوں میں فرمایا ہے کہ اے بنی نوعِ انسان میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے جب میں کسی چیز کو کہتا ہوں " ہوجا " تو وہ ہوجاتی ہے تُو میری اطاعت کر میں تمہیں اسطرح کردوں گا کہ جب تُو کسی چیز کے متعلق کہے گا " کن " ہوجا فیکون تو وہ ہوجائیگی* 

 *اور اسکی شرح میں 🛕 شیخ عبدالحق محدث دہلویؓ  بیان کرتے ہیں  کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب تم مکمل طور پر میری اطاعت کروگے امرو نہی کے تابع ، اپنی ذات سے فانی اور میری ذات سے باقی ہوجائو گے تو میری قدرت کے 🎇انوار اور آثار تجھ میں ظاہر ہوں گے* ۔

" شیخ عبدالحق محدث دہلوی "
📝 *١ :۔ شرح فتوح الغیب اردو ص١٧۴*

" غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانیؓ "
📘 *٢ :۔ فتوح الغیب عربی ص ٣۴*

" امام الوہابیہ ابن تیمیہ "
📖 *٣ :۔ کتاب فتوح الغیب ص ١٠٨ مکتبہ دارالزاہر  عربی*


🐟مذکورہ حوالہ جات سے یہ بات پتہ چلی کہ جو اللہ کا محبوب بندہ ہوتا ہے وہ اللہ کی 🐟رضا میں راضی اور اس کی محبت میں 🔥فناہ ہونے والا ہوتا ہے  جسکی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنے 🐠 بندوں کی کوئی🌧️ دعا رد نہیں فرماتا اور انہیں کن فیکون کی طاقت عطاکردیتا ہے کہ 🐡جب وہ کسی چیز کو کہہ دیں ہوجا تو ہوجاتی ہے🐋


اسی طرح ایک حکایت بیان  ہے کہ

 "اے ابنِ آدم"
ایک میری چاہت ہے ،ایک تیری چاہت ہے ،
تو ہوگا وہی جو میری چاہت ہے،
پس اگر تو نے سپرد کردیا اپنے آپ کو اسکے جو میری چاہت ہے ،
تو میں وہ بھی تمہیں دونگا جو تیری چاہت ہے ،
اگر تو نے مخالفت کی اسکی جو میری چاہت ہے ،
تو میں تمہیں تھکا دونگا اس میں جو تیری چاہت ہے ،
پھر ہوگا وہی جو میری چاہت ہے ۔


📒 *" نوادر الاصول "  للحکیم الترمذی  (2/ 107)ط:دار الجیل، بیروت)*


 📂 *۱)قوت القلوب(۲؍۱۴ )لابی طالب مکی (المتوفیٰ:۳۸۶ھ)* 

      📔    *۲)احیاء علوم الدین*
*(۴؍۳۴۶ )للامام الغزالی  (المتوفیٰ:۵۰۵ھ)* 

    📓  *۳)مرقاۃ المفاتیح شرح المشکوٰۃ (۴؍۱۵۶۶ )ملا علی القاری ( المتوفیٰ:۱۰۱۴ھ)*

🪶مذکورہ بالا حکایت اور غوث اعظم کی بات کی تائید حدیث قدسی جو بخاری شریف میں بیان ہوئی ہے اس سے واضح اور مضبوط ہوجاتی ہے جس پر اعتراض کی قطعاً کوئی گنجائش باقی  نہیں  بچتی

چنانچہ

 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے ( یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ ) اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔ پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ مانگتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں اور میں جو کام کرنا چاہتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے۔ وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے۔*

📚 *بخاری شریف حدیث ٦۵٠٢*

🍁 *اس حدیث کی تفسیر میں*
 
 امام فخر الدین رازی شافعی متوفیٰ ٦٠٦ ھ

 تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں کہ

 *جب بندہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر دوام کرتا ہے تو اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جس کے متعلق اللہ نے فرمایا کہ میں اس کے کان ہوجاتا ہوں اور اسکی آنکھ ہوجاتا ہوں پس جب اللہ تعالیٰ کے جلال کا ☄️ نور اس کے کان ہوجاتا ہے تو وہ قریب اور بعید کو سنتا ہے اور جب یہ نور اس کی آنکھ ہوجاتا ہے تو وہ قریب اور بعید کو دیکھتا ہے اور جب یہ نور اسکے ہاتھ ہوجاتا ہے تو وہ مشکل اور آسان چیزوں میں تصرف کرنے پر قادر ہوتا ہے اور بعید اور قریب چیزوں پر تصرف کرنے پر قادر ہوتا ہے ۔* 
📒 *تفسیر کبیر جلد٧ ص ۴٣۵۔۴٣٦*
 *دار احیاء التراث العربی،بیروت١۴١۵ھ*
🎄🌲🌳🌾🌷💐🎋🌿🍀🍁🍂🌾🌼🌻🌻🌻
🌊خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کا ولی فرائض پر دوام اور نوافل پر پابندی کرنے سے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہوجاتا ہے لیکن بندہ بندہ ہی رہتا ہے خدا نہیں ہوتا  جیسے آئی

نہ میں کسی چیز کا عکس ہوتو آئینہ وہ چیز نہیں بن جاتا اسکی صورت کا مظہر ہوجاتا ہے ۔ بلا تشبیح و تمثیل جب بندہ کامل کی اپنی صفات فنا ہوجاتی ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہوجاتا ہے
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

📖 *حدیث کی تخریج :۔*📝
🔍🔎🔍🔎🔍🔎🔍🔎
📚 *امام ابن ابی الدنیا نے " الاولیاء:۴۵ " میں*
📒 *امام بیہقی نے کتاب الزہد:٦٩٧۔٦٩٩میں* 
📔 *امام بزار نے:١٣٦٢٧ اور ٣٦٢٧ میں*
📙 *ابو نعیم نے حلیة الاولیاءج ص۵میں*
 *از ابو عامر العقدی اور امام القضاعی نے" 📗مسندالشہاب:١۴۵٧میں* 
 *امام طبرانی نے المعجم الاوسط:٩٣۴٨میں* 
📓 *حافظ الہیثمی نے: مجمع* *الزوائدج١٠ص١٦٩ میں* 
 *مسند احمد کے درج ذیل نسخوں میں بھی موجود ہے ۔* 
📄 *مسند احمدج٦ص٢۵٦،دارالفکر، طبع قدیم* 
📑 *مسند احمد ج٦ص٢۵٦،دارالکتب العلمیہ،بیروت١۴١٣ھ* 
📜 *مسند احمدج٧ص۵٠٦،عالم الکتب،بیروت١۴١٩ھ* 
📁 *مسند احمد رقم الحدیث:٢٦٠٧١،دارالحدیث قاہرہ،١۴١٦ھ* 
📗 *مسند احمد:٢٦١٩٣،موسستہ الرسالہ،بیروت١۴٢١ھ*
🌻🌹🌼✒️از قلم غلامِ احمد رضا علی حیدر سنی حنفی بریلوی🌹🌷🔏

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...