Jump to content

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ


Moon Mughal

تجویز کردہ جواب

میں ایک نیو یوزر ہوں علما اکرام سے نہایت ادب سے گزارش ہےکے ایک ملحد نے یہ حدیث پاک پیش کی ہے براہ کرم اس متعلق مہری رہنماٸ فرماٸیں

ہو سکے تو سکین پیج کے ساتھ اس حدیث پاک کی شرع اور کس وجہ سے میرے اقا کریم ﷺنے ایسا فرمایا بتا دیں شکریہ

أنَّ أنَسًا رَضِي اللہ عَنْه حَدَّثَهمْ أنَّ نَاسًا مِنْ عُكلٍ وَعُرَینَة قَدِمُوا المَدِینَة عَلَى النَّبِي صَلَّى الله عَلَیه وَسَلَّمَ وَتَكلَّمُوا بِالإسْلاَمِ، فَقَالُوا: یا نَبِي اللہ، إنَّا كنَّا أهلَ ضَرْعٍ، وَلَمْ نَكنْ أهلَ رِیفٍ، وَاسْتَوْخَمُوا المَدِینَة، فَأمَرَ لَهمْ رَسُولُ اللہ صَلَّى الله عَلَیه وَسَلَّمَ بِذَوْدٍ وَرَاعٍ، وَأمَرَهمْ أنْ یخْرُجُوا فِیه فَیشْرَبُوا مِنْ ألْبَانِها وَأبْوَالِها.... (بخاری، رقم۴۱۹۲)

 

’’انس رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو بتایا کہ عکل اور عرینہ کے چند لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے مدینہ آئے اور اسلام کے بارے میں بات چیت کی ۔ پھر کہنے لگے کہ اے اللہ کے نبی، ہم تو چرواہے ہیں، کبھی دہقان نہیں رہے۔ گویاانھیں مدینہ کی فضا راس نہیں آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ انھیں ایک ریوڑ اور ایک چرواہا فراہم کیا جائے، اور ان لوگوں سے کہا کہ وہ اونٹوں کے اس ریوڑ میں نکلیں، پھر ان اونٹوں کے دودھ  اور پیشاب پئیں...

Link to comment
Share on other sites

حدیث جس میں مریضوں کو اونٹ کا پیشاب پینے کا حکم دیا گیا أس پہ کیے گئے اعتراض کا جواب؛

اعتراض:

“اونٹ کے پیشاب کے شفابخش اور حفظانِ صحت کے مطابق ہونے کا ذکر صحیح البخاری میں مروی ہے۔ fir susu pee lo.”

جواب أز ابن طفیل الأزہری ( محمد علی ) :

پہلی بات تو یہ کہ کتنی ہی ایسی ہی چیزیں ہیں جنکو طبیعت پسند نہیں کرتی لیکن اس سے دوائی وغیرہ تیار کی جاتی ہیں ،

أور اسکے علاوہ بھی اس دور فتن بعض کچھ دیگر أشیاء بھی جانوروں کے فضلات سے بنتی ہیں

جیسے كافي کاپی لاک یہ انڈونیشیا میں بننے والی معروف کافی ہے جو خاص قسم کے جانور کے فضلات سے بنائی جاتی ہے

، أور یہ دنیا کی تقریباً سب سے مہنگی كافي ہے ،

إسی طرح کافی أیوری یہ بھی فضلات سے بنتی ہے آپ گوگل پہ اسکا انٹروڈکشن پڑھ سکتے ہیں،

اور ایک عجیب بات ہماری بہت سی کریمز میں بھی مختلف جانوروں کے پیشاب استعمال کیے جاتے ہیں

آپ DHEA أور melatonin کا تعارف پڑھ لیں تو حقیقت واضح ہوجائے

یعنی ہم پتا نہیں کتنی کریمز و آئل وغیرہ استعمال کرتے ہیں جن میں أونٹ أور دیگر جانوروں کا پیشاب ہوتا ہے حتی کہ انسان کا بھی أس وقت تو ہم کوئی اعتراض نہیں کرتے کیونکہ أس سے شیطان خوش نہیں ہوتا ۔

تو حضور صلی الله علیہ وسلم نے اونٹ کے پیشاب میں شفا کا فرمادیا تو کونسا حرج ہوگیا حالانکہ آپ نے پیشاب عام پینے کا حکم نہیں دیا بلکہ ایک خاص عذر کے تحت پینے کا فرمایا۔

أور غور طلب بات یہ بھی ہے کہ

حضور صلی الله علیہ وسلم نے خاص انہیں اونٹوں کا پیشاب پینے کا کیوں کہا حالانکہ اونٹ تو اور بھی تھے تو موجودہ تحقیق یہ ثابت کرچکی ہے کہ بعض علاقوں کے جانوروں کے فضلات میں خاص قسم کی شفاء ہوتی ہے کیونکہ وہ موزوں آب و ہوا کی وجہ سے مختلف ڈیفنڈ سیلز رکھتے ہیں.

لیکن یہ پیشاب پینے کا ضرورت کے وقت کہا گیا نہ کہ عام حالات میں جیسے قرآن نے مردہ اور خون کے استعمال کو ضرورت کے وقت استعمال کرنے کو جائز کہا تو کیا قرآن پہ بھی اعتراض ہوگا۔

پھر یہ قصہ کچھ لوگوں کے ساتھ خاص ہے لہذا قصۃ عین کو عام حالات میں استدلال کے لیے حجت نہیں پکڑ سکتے۔

اور بہت سی موجودہ میڈیسنز بھی جانور کے فضلات سے بنائی جاتی ہیں۔

مزید TNF کا انٹروڈکشن پڑھیں JBC پہ یعنی جنرل آف بائیولوجیکل کیمسٹری تو حقیقت واضح ہو جائے گی

لہذا فضلات جانور کو اشد ضرورت کے وقت شفاء کے لیے استعمال کرنا قرآن و حدیث کی رو سے جائز ہے۔۔

بشرطیکہ اس کے علاوہ کسی اور دوائی سے علاج ممکن نہ ہو۔

سو بخاری کی یہ حدیث حضور صلی الله علیہ وسلم کی نبوت پر دلیل ہے کہ جب میڈیکل سرچ بھی نہ تھی اس وقت بھی حضور صلی الله علیہ وسلم کو علم ہوگیا کہ فلاں انٹوں کے پیشاب میں فلاں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔

لہذا دوست !

حدیث پہ اعتراض کرنے سے پہلے کچھ سوچ لیا کریں کہ جن کے کلام پہ آپ اعتراض کررہے ہیں وہ کلام أس ذات کا ہے جس پہ وحی نازل ہوتی رہی تو کوئی شئے حقیقت کے خلاف کیسے ہوسکتی ہے؟

یہ سوچ إیمان میں إضافہ کرتی ہے۔

اونٹ کے پیشاب اور حدیث پر اٹھنے والے اعتراض کا جواب 

آنحضرت صلى الله عليه وسلم کا کچھ لوگوں کو اونٹوں کا پیشاب پینے کا حکم دینا عن أنس أن ناساًاجتووا فی المدیۃ فأمرھم النبی أن یلحقوا براعیہ ۔یعنی الابلفیشربوا من ألبانھا وأبوالھا فلحقوا براعیہ فشربوامن ألبانھا وأبوالھاحتٰی صلحت أبدانھم (صحیح بخاری کتاب الطب باب الدواء بأبوال الإ بل رقم الحدیث 5686 )

’’ قبیلہ عکل اور عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ مدینے کی آب وہوا موافق نہ آنے پر وہ لوگ بیمار ہوگئے ۔(ان کو استسقاء یعنی پیٹ میں یا پھیپھڑوں میں پانی بھرنے والی بیماری ہوگئی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے اونٹنی کے دودھ اور پیشاب کو ملاکر پینے کی دوا تجویز فرمائی ۔یہاںتک کہ اسے پی کروہ لوگ تندرست ہوگئے ‘‘۔ قارئین کرام ! اس حدیث پر اعتراض شاید اس وجہ سے کیا گیاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اونٹنی کا پیشاب پلوایا جوکہ حرام ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکباز ہستی سے ایسا حکم وکلام کا صادر ہونا بعیدازعقل ہے

۔اس اعتراض کے دو جوابات ہیں : (1) نقلاً (2) عقلاً۔

قرآن مجید میں حلال وحرام سے متعلق کچھ اشیاکا ذکر ہوا ہے : إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیکُمُ الْمَیتۃ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِیْرِ وَمَآ أُہِلَّ بِہِ لِغَیرِ اللّٰہِ(سورۃ البقرۃ ۔آیت 172) ’’ تم پر مردار ،خون ، سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا کسی دوسرے کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے ‘‘ اللہ تعالیٰ نے بالکلیہ اصولی طور پر مندرجہ بالا اشیا کو اہل ایمان پر حرام کر ڈالا ہے مگر اس کے ساتھ ہی کچھ استثنابھی کردیا ۔ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیرَ بَاغٍ وَّلاَ عَادٍ فَلٓا إِثْمَ عَلَیہِ ط ’’جو شخص مجبور (بھوک کی شدت سے موت کا خوف)ہوجائے تو اس پر (ان کے کھانے میں)کوئی گناہ نہیں بس وہ حد سے بڑھنے والا اور زیادتی کرنے والا نہ ہو ‘‘(سورۃ البقرۃ ۔آیت 173)

اگرضرورت کے وقت حرام جانوروں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے تو حلال جانور کے پیشاب کو عندالضرورت دوا کے لئے استعمال کرنے کو کس نے روکاہے ؟

جب مردار اور حرام جانوروں کو عندالضرورت جائز قرار دیا گیا ہے تو پھر پیشاب کے استعمال میں کیا پریشانی ہے ؟
جدید سائنس کے ذریعے علاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید خلاصہ:جس طرح اضطراری کیفیت میں قرآن حرام اشیا کی رخصت دیتا ہے اسی طرح حدیث نے بھی اونٹنی کے پیشاب کو اس کے دودھ میں ملاکر ایک مخصوص بیماری میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔

عکل اور عرینہ کے لوگوں میں جو بیماری تھی اسے موجودہ طبی سائنس میں پلیورل ایفیوزن (Pleural Effusion) اور ایسائٹیز (Ascites) کہا جاتا ہے ۔یہ انتہائی موذی مرض ہے ۔پلیورل ایفیوزن کے مریض کو بے حس کر کے پسلیوں کے درمیان آپریشن کر کے سوراخ کیا جاتا ہے ۔اس سوراخ سے پھیپھڑوں میں چیسٹ ٹیوب (Chest Tube) داخل کی جاتا ہے اور اس ٹیوب کے ذریعہ سے مریض کے پھیپھڑوں کا پانی آہستہ آہستہ خارج ہوتا ہے ،اس عمل کا دورانیہ 6سے 8ہفتہ ہے(اس مکمل عرصے میں مریض ناقابل برداشت درد کی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے ۔ اور بعض اوقات تو وہ موت کی دعائیں مانگ رہا ہوتا ہے۔ یہ حالت میں نے خود کراچی کے ہسپتالوں میں ان وارڈز کے دورے کے دوران دیکھی ہے)۔ایسائٹیز کے مریض کے پیٹ میں موٹی سرنج داخل کر کے پیٹ کا پانی نکالا جاتا ہے ۔یہ عمل باربار دہرایا جاتا ہے ۔ان دونوں طریقوں میں مریض کو مکمل یا جزوی طور پر بے حس کیا جاتا ہے (Short Practice of Surgery page 698-703 & 948-950)

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیرالقرون میں اس بیماری کا علاج اونٹنی کا دودھ اور پیشاب تجویز فرمایا تھا جو کہ آج بھی کار آمد ہے ۔ڈاکٹر خالد غزنوی اپنی کتاب علاج نبوی اور جدید سائنس میں تحریر فرماتے ہیں :

’’ہمارے پاس اسی طرح کے مریض لائے گئے عموماً۔4 سال سے کم عمر کے بچے اس کا شکار تھے۔ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث پر عمل کیا اونٹنی کا دودھ اور پیشاب منگوایا اور دونوں کو ملاکر ان بچوں کا پلادیاکچھ ہی عرصے بعدان کے پھیپھڑوں اور پیٹ کا سارا پانی پیشاب کے ذریعے باہر آگیا اور بچے صحت یاب ہوگئے۔وللہ الحمد،اور آج وہ جوان ہیں‘‘۔(علاج نبوی اور جدید سائنس جلد 3بابAscites)

اس حدیث صرف اور صرف یہ مشروط رواداری بیان کی جا رہی جیسے کہ آج اسپرین میں گھوڑے کے پیشاب کے اجزا ہونے کے باوجود لوگ اس کو بر وقت ضرورت طبی طور پر استعمال کرتے ہے ، بہت سے کو تو پتا بھی نہیں ہے کہ اس میں کیا اجزا ہے ،،کیا اسپرین میں گھوڑے کا پیشاب ایک عمل کے ذریعہ pasteurized کر کے استعمال میں لایا جاتا ہے ، بلکل ویسے اس وقت ان لوگوں کو یہ تجویز دودھ میں مکس کرنے کی دی گئی. اب اسلام میں سور کا گوشت کھانا حرام ہے ،، لیکن ایسے وقت میں جب کسی کو جان بچانے کے لئے بھوک کی وجہ سے جہاں آپ کچھ اور کھانے کو میسر نہیں ہے سوائے سور کے گوشت کے ، تو اس وقت مسلمان کو مشروط طور اتنا کھانے کی اجازت ہے جس وہ اپنی جان بچا سکے ،،، تو کیا آپ اس conditional consumption کی مراد یہ لی جائے گی کہ مسلمانوں میں سور حلال ہے ؟ ہرگز نہیں !

ایک اور مثال دیتا ہوں :

پرانےوقتوں میں شاہد اب بھی کہیں نہ کہیں پاکستان یا انڈیا میں ، کالی کھانسی کے علاج کےلئے گدھی کا دودھ بطور دوا استعمال ہوتا آیا ہے ، اور یہ چین کے میں ہوتا رہا ، اب جس شخص نے گدھی کا دودھ بطور دوا استعمال کیا ہے ، کیا یہ اس پر تا حیات لاگو ہو جاتا ہے کہ اب گدھی کا دودھ پینا ہے ؟ یا اسکے گھر والوں نے ؟ دوسری بات ابھی نزلہ زکام ، دانتوں کے درد کے لیے کچھ لوگ شراب (برانڈی) کا استعمال کرتے ہے، کیا یہ قانون لاگو ہو گیا اب اس نے شراب پینی ہے ؟ یا شراب حلال ہو گئی ؟ اور اس کے گھر والوں نے یا پورے خاندان نے ؟ اسلام میں اس کی کیا حثیت وہ الگ بحث ہے ،،، لیکن جو اونٹنی کے دودھ اور پیشاب والی حدیث پیش کر کہ یہ مفروضہ نکالتے ہیں کہ اسلام میں اونٹ کا پیشاب حلال ہے تو وہ صرف اور صرف کم عقلی سے کام لیتے ہے ، ہلکہ یہ حکم ایک مخصوص قبیلے کے لئے ایک دوا کے طور پر استعمال کرنے کو کہا گیا تھا وہ بھی دودھ میں مکس کر کے،بوجہ بیماری ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پوری امت بیماری میں ہے، خیر وہ قبیلہ تو مسلمان بھی نہیں تھا...

دوسری بات اس نوعیت کا صرف ایک واقعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی میں پیش آیاتھا، اس کے بعد صحابۂ کرام کے زمانہ میں بھی کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا،  امام ابوحنیفہ ؒ  فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے اللہ کے دیے علم سے یہ جان لیا تھا انکو شفا اسی سے ہی مل سکتی ہے۔ اس طرح یہ لوگ مضطر کے حکم میں آگئے اور مضطر کے لئے نجس چیز کا استعمال جائز ہے۔ یعنی اگر کسی انسان کی جان خطرہ میں ہو تو اس کی جان بچانے کے لئے حرام چیز سے علاج کیا جاسکتا ہے ۔ اس حدیث میں عمومی حکم نہیں ہے کہ کوئی بھی شخص اونٹ کے پیشاب سے علاج کرے جیساکہ بعض لوگوں نے سمجھا ہے بلکہ یہ ایک خصوصی واقعہ ہے، جس طرح جمہور علماء نے صحیح مسلم میں وارد حدیث کو خصوصی واقعہ قراردیا ہے جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت سالم کو دودھ پلادیں جس سے دونوں کے درمیان حرمت ثابت ہوجائے، حالانکہ قرآن وحدیث کی روشنی میں امت مسلمہ کا اتفاق ہے کہ دو سال کے بعد دودھ پلانے سے حرمت ثابت نہیں ہوگی یعنی ماں بیٹے کا رشتہ نہیں بن سکتا۔ ۔(خلاصہ مضمون: التداوی ببول الابل از محمد بن عبداللطیف آل الشیخ، ویب سائٹ العربیہ)
#متعدد شواہد دلالت کررہے ہیں کہ یہ واقعہ سن ۶ ہجری سے قبل کا ہے، خود حدیث کے راوی حضرت قتادہؒ نے بیان کیا کہ مجھ سے محمد بن سیرین ؒ نے حدیث بیان کی کہ یہ حدود کے نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے، (بعد میں اس طرح کی سزا کی ممانعت نازل ہوگئی جو انکو دی گئی)، یعنی یہ واقعہ مثلہ کی حرمت سے قبل کا ہے،لہذا ظاہر یہی ہے کہ یہ حکم بھی منسوخ ہوگیا ہو اور اس کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ اس واقعہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی اس نوعیت کا علاج نہیں بتایا اور نہ کسی صحابی سے اس نوعیت کا علاج کرنا منقول ہے۔
خلاصہ یہ کہ صحیح بخاری میں وارد اونٹ کے پیشاب سے علاج والا واقعہ خصوصی واستثنائی ہے۔ ایسی “تخصیص” قرآن سے بھی ثابت ہے،”تم پر مردہ اور (بہا ہوا) خون اور سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے پھر جو مجبور ہو جائے اور وہ حد سے بڑھنے والا اور زیادتی کرنے والا نہ ہو، اس پر ان کے کھانے میں کوئی پابندی نہیں، اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے۔(: سورہ البقرہ (2) ، آیت : 173)

کیا گائے کا پیشاب پینے کے ساتھ اس کی کوئی مماثلت بنتی ہے؟؟
کچھ لوگ اس حدیث کو ہندوؤں کا گائے کا پیشاب پینے سے ملاتے ہیں حالانکہ ہندووں کا گائے کا پیشاب پینا گائے کے تقدس کے طور پر باقاعدہ ایک مشغلہ ہے نہ کہ کسی خاص بیماری کی وجہ سے۔ اسلام میں نہ تو اونٹ کو مقدس جانور سمجھا جاتا ہے نہ اس کا پیشاب بابرکت سمجھ کر ہر چیز پر چھڑکنے کا کوئی تصور ہے نا اس کا تعلق عبادت اور شعائر دین سے ہے۔ حدیث میں اونٹ کے پیشاب کا استعمال محض ایک دوا کے طور پر کرایا گیااس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ بغرض علاج بھی لازم قرار نہیں دیا گیا جس کی طبیعت مائل نہ ہو وہ نہ پیے ۔ اس کو کسی کے لیے لازم قرار نہیں دیا اور نہ ہی اس پر عمل نہ کرنے والے کے لیے کوئی وعید سنائی ، اور نہ ہی کسی اور کو یہ علاج بتایا، نا اس طریقہء علاج کو کبھی سنّت سمجھا گیا۔
آجکل حرام اور نجس چیزوں سے علاج عام ہے،ہزاروں ادویات میں ایسے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں جو انتہائی نجس چیزوں سے حاصل کیے جاتے ہیں ۔ یہ تو اسلام کی خوبی ہے کہ اس نے پہلے دن سے اسکی گنجائش رکھی کہ بوقت انتہائی ضرورت اور علاج کسی نجس لیکن فائدہ مند چیز کو استعمال کیا جاسکتا ہے ، ہر چیز کو ہر حال میں حرام قرار دے کرانسانوں کو بلاوجہ کی تنگی اور سختی میں مبتلا نہیں کیا۔ حیرت ہوتی ہے اسلام کی اس ریلکسیشن پر بھی لوگ اعتراض کرتے اور الٹا اسے اسلام کے لیے ایک نقص اور طعنے کی بات بنا لیتے ہیں۔
کچھ اہل علم نے اس حدیث پر اعتراضات کے  سائنسی حوالے سے بھی جواب دیے ہیں وہ ان لنک سے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔  
اونٹ ، گھوڑے اور انسانی  پیشاب  سے بننے والی ادویات  :
https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=198093597269667&id=178832225862471
http://www.islamawareness.net/FAQ/faq1000.html
ٓhttp://quraniscience.com/2011/12/urine-of-camel-and-modern-science/

Link to comment
Share on other sites

On 10/6/2024 at 5:58 PM, Moon Mughal said:

 

’’انس رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو بتایا کہ عکل اور عرینہ کے چند لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے مدینہ آئے اور اسلام کے بارے میں بات چیت کی ۔ پھر کہنے لگے کہ اے اللہ کے نبی، ہم تو چرواہے ہیں، کبھی دہقان نہیں رہے۔ گویاانھیں مدینہ کی فضا راس نہیں آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ انھیں ایک ریوڑ اور ایک چرواہا فراہم کیا جائے، اور ان لوگوں سے کہا کہ وہ اونٹوں کے اس ریوڑ میں نکلیں، پھر ان اونٹوں کے دودھ  اور پیشاب پئیں

علماء كرام نے اِس حدیث کے مختلف جوابات لکھے ہیں ، بعض کے نزدیک یہ حدیث منسوخ ہے اور بعض کے نزدیک یہ ایک مخصوص وقت کے لئے مخصوص لوگوں کے لئے تھا 

ابوداؤد کہتے ہیں: اسے حماد بن زید نے ایوب سے روایت کیا ہے اور اس میں انہوں نے پیشاب کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ابوداؤد مزید کہتے ہیں: یہ صحیح نہیں ہے اور پیشاب کا ذکر صرف انس بن مالکر ضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، جس میں اہل بصرہ منفرد ہیں۔ (حدیث 5274)

Screenshot_20241007-185658-1-1.jpg

Link to comment
Share on other sites

On 10/6/2024 at 5:58 PM, Moon Mughal said:

 

’’انس رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو بتایا کہ عکل اور عرینہ کے چند لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے مدینہ آئے اور اسلام کے بارے میں بات چیت کی ۔ پھر کہنے لگے کہ اے اللہ کے نبی، ہم تو چرواہے ہیں، کبھی دہقان نہیں رہے۔ گویاانھیں مدینہ کی فضا راس نہیں آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ انھیں ایک ریوڑ اور ایک چرواہا فراہم کیا جائے، اور ان لوگوں سے کہا کہ وہ اونٹوں کے اس ریوڑ میں نکلیں، پھر ان اونٹوں کے دودھ  اور پیشاب پئیں

 باقی بُخاری اور نسائی کی کُچھ حدیثوں میں پیشاپ کا ذکر نہیں ملتا وہاں صرفِ دودھ کا ذکر ہے 

 

Screenshot_20241007-185950-1.jpg

Screenshot_20241007-190115-1.jpg

Screenshot_20241007-191308-1.jpg

Link to comment
Share on other sites

1 hour ago, wasim raza said:

 باقی بُخاری اور نسائی کی کُچھ حدیثوں میں پیشاپ کا ذکر نہیں ملتا وہاں صرفِ دودھ کا ذکر ہے 

 

Screenshot_20241007-185950-1.jpg

Screenshot_20241007-190115-1.jpg

Screenshot_20241007-191308-1.jpg

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

جاکم اللہ بھاٸ جان بہت بہت شکریہ ایک ملحد نے اس دن اعتراض کیا تھا اپکے جوابات سے میں اسے جواب دونگا انشاءاللہ اللہ پاک اپکو اجر خیر عطا فرماۓ امین ثمہ امین 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...