Jump to content

زندگی سے لفظِ کاش نکال دیجئے!


Eccedentesiast

تجویز کردہ جواب

https://www.dawateislami.net/pamphlets/7216/page/6

 

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ماضِی کی تلخیوں کا ایک بڑا سبب لفظِ کاش ہے۔ ہم اپنے ماضِی کے مُتَعَلِّق  کاش بہت کہتے ہیں؛ کاش!میں یہ نہ کرتا، کاش!میں وہ نہ کرتا، کاش!یہ نہ ہوتا، کاش!وہ نہ ہوتا، کاش! میں نے یہ کاروبار نہیں، وہ کاروبار کیا ہوتا،  کاش! میں نے یہ ڈپلومہ نہیں، فُلاں ڈپلومہ کیا ہوتا، کاش!میں یہاں نہیں، فُلاں جگہ نوکری کر لیتا وغیرہ۔ یہ جو لفظِ کاش ہے، یہ ہمارے ماضِی،حال اور مستقبل تینوں کو تلخ  بنا دیتا ہے۔ اس لئے اپنی زندگی سے لفظِ کاش نِکال دیجئے! یہ بہت خطرناک لفظ ہے۔ امت کے غمخوار، محبوبِ ربِّ

غفار صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی حدیثِ پاک ہے، فرمایا: اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو یہ نہ کہو کہ اگر میں وہ کام کر لیتا تو ایسا ہو جاتا بلکہ کہو: قَدَّرَ اللہُ وَ مَا شَآءَ فَعَل اللہ  پاک نے مُقَدَّر کیا اور جو چاہا، وہی کیا۔ مزید فرمایا: فَاِنَّ لَو تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّیْطَانِ بیشک اگر مگر شیطان کا کام کھول دیتا ہے۔ ([1])

الحاج مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: یعنی اس اگر مگر سے انسان کا بھروسہ اللہ پاک پر نہیں رہتا، اپنے پر یا اسباب پر ہو جاتا ہے (پِھر جب اللہ پاک پر بھروسہ نہیں رہتا تو شیطان اِنْسان کو جکڑ لیتا ہے)۔ خیال رہے! یہاں دُنیا کے اگر مگر کا ذِکْر ہے، دینی کاموں میں اگر مگر اور افسوس و ندامت اچھی چیز ہے، مثلاً اگر میں اتنی زندگی نیکیوں میں گزارتا تو متقی ہو جاتا مگر افسوس میں نے گُنَاہوں میں زندگی گزار دی۔ ایسا افسوس! بہترین عبادت ہے۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے اسلام کی پیاری پیاری تعلیم! اپنی زندگی سے اگر مگر، ماضِی کے واقعات پر بِلاوجہ کڑھتے رہنا، کاش کاش کرتے رہنا، یہ سب کچھ چھوڑ دیجئے! اچھی اور مثبت سوچ اپنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ماضِی کی تلخیاں دُکھ نہیں پہنچائیں گی بلکہ بہت صُورتوں میں ثواب کا ذریعہ بن جائیں گی۔

 

[1]...مسلم، كتاب القدر، باب الامر بالقوۃ وترک العجز...الخ، صفحہ:1027، حدیث:2664۔

[2]...مرآۃ المناجیح، جلد:7، صفحہ:113 خلاصۃً۔

 

 

Untitdddddddled.png

Screenshot_1.jpg.d226a2ac5e1e0110a25ec3e4d99d86cb.jpg

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...