Jump to content

بیٹی


Gham-e-Madinah

تجویز کردہ جواب

(bis)

(salam)

دور جہالت کے پروردہ ایک شخص نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللّہ علیہا کے ساتھ نبی اکرم صلی اللّہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم کی محبت کا عالم دیکھا تو حیرت زدہ رہ گيا ۔ آنکھوں سے آنسو نکل آئے سوچنے لگا کہ آہ کس بے دردی سے میں نے اپنی پارۂ جگر کو صرف دور جہالت کی عصبیت کی بنا پر زندہ در گور کر دیا تھا۔ اور پھر نبی اکرم صلی اللّہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم کے استفسار پر اپنی داستان بیان کرنا شروع کردی ۔

 

میری بیوی حاملہ تھی ، ان ہی دنوں میں ایک سفر پر مجبور ہوگیا عرصے بعد پلٹ کرآیا تو اپنے گھر میں ایک بچی کو کھیلتے دیکھا بیوی سے پوچھا : یہ کون ہے ؟ تو بیوی نے کہا یہ تمہاری بیٹی ہے اور پھر کسی نامعلوم خوف کے تحت ، التجا آمیزلہجے میں کہا : ذرا دیکھو تو کس قدر پیاری بچی ہے اس کے وجود سے گھر میں کتنی رونق ہے ، یہ اگر زندہ رہے گي تو تمہاری یادگار بن کر تمہارے خاندان اور قبیلے کا نام زندہ رکھے گی ۔ میں نے گردن جھکالی ، بیوی کا کوئی جواب دئے بغیر لڑکی کو بغور دیکھتا رہا لڑکی کچھ دیر تو اجنبی نگا ہوں سے مجھے تکتی رہی پھر نہ جانے کیا سوچکر بھاگتی ہوئی آئی اور میرے سینے سے لپٹ گئی ، میں نے بھی جذبات کی رو میں اس کوآغوش میں بھر لیا اور پیار کرنے لگا کچھ عرصہ یونہی گزر گیا ۔ لڑکی آہستہ آہستہ بڑی ہوتی رہی اور ہوشیار ہوئی سن بلوغ کےقریب پہنچ گئی اب ماں کو میری طرف سے بالکل اطمینان ہو چکا تھا میرا رویہ بھی بیٹی کے ساتھ محبت آمیز تھا ۔ ایک دن میں نے اپنی بیوی سے کہا : ذرا اس کو بنا سنوار دو،میں قبیلے کی ایک شادی میں اسے لے جاؤں گا ماں بیچاری خوش ہو گئی اور جلدی سے سجاسنوار کر تیار کردیا ۔ میں نے لڑکی کا ہاتھ پکڑ ا اور گھر سے روانہ ہوگيا ۔ ایک غیر آباد بیابان میں پہنچ کر پہلے سے تیار شدہ ایک گڑھے کےقریب میں کھڑا ہوگیا لڑکی جو بڑی خوشی کے ساتھ اچھلتی کودتی چلی آرہی تھی میرے قریب آ کر رک گئی اور بڑی معصومیت سے سوال کیا : بابا یہ گڑھا کا ہے کے لئے ہے ؟ میں نے سپاٹ لہجے میں اس سے کہا : اپنے خاندانی رسم و رواج کے مطابق میں تم کو اس میں دفن کردینا چاہتا ہوں تاکہ تمہاری پیدائش سے ہمارے خاندان اور قبیلے کو جو ذلت و رسوائی ہوئی ہے اس سے نجات مل جائے ۔ لڑکی کو صورت حال کا اندازہ ہوا تو اس کے چہرے کا رنگ اڑ گيا اور قبل اس کے اس کی طرف سے کسی رد عمل کا اظہار ہو ، میں نے اس کو گڑھے میں ڈھکیل دیا ۔ لڑکی دیر تک روتی اور گڑ گڑاتی رہی لیکن مجھ پر اس کے نالہ و فریاد کا کوئی اثر نہ ہوا ۔ میں نے گڑھے کو مٹی سے بھر دیا ، اگر چہ آخر وقت تک وہ ہاتھ اٹھائے مجھ سے زندگی کی التجا کررہی تھی لیکن افسوس ! میں نے اپنے دل کے ٹکڑے کو زندہ در گور کردیا لیکن اس کی آخری التجا اب بھی میرے کانوں میں لاوے ٹپکاتی رہتی ہے :" بابا تم نے مجھے تو دفن کردیا لیکن میری ماں کوحقیقت نہ بتانا کہہ دینا کہ میں بیٹی کو اپنے قبیلے والوں میں چھوڑ آیا ہوں "۔

 

اپنے عرب صحابی سے ایک بیٹی کے زندہ در گور کر دئے جانے کی داستان سنی تو حضور صلی اللّہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب جاری ہوگیا ۔ اس وقت نبی اکرم صلی اللّہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم کی آغوش میں جناب فاطمہ سلام اللّہ علیہا بیٹھی ہوئی تھیں ان کی آنکھوں میں بھی نمی نظر آئی نبی اکرم صلی اللّہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم نے بیٹی کو سینے سے لگالیا اور آپ صلی اللّہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم کے ہونٹوں پر یہ جملے جاری ہوگئے : بیٹی تو رحمت ہے اور پھر آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے فرمایا : میں فاطمہ کو دیکھ کر اپنے مشام جان کو بہشت کی خوشبو سے معطر کرتا ہوں۔

_________________

بار الٰہا میں تجھ سے موت کے وقت آرام و راحت اور قیامت کے حساب و کتاب کے وقت عفوو مغفرت کا طالب ھوں۔

Please love ur daughter..............

 

rember me in duas

Edited by www.faizaneraza.net
Link to comment
Share on other sites

  • 2 weeks later...

(bis)

(saw)

aaaaaaaaaaaahhhhhhhhhhhhhhh............

 

:( :( :(

 

ahhhhhhh........!!

Edited by madinah_madinah
Link to comment
Share on other sites

(bis)

(saw)

(wasalam)

kaleja mun ko aa gya ye parh kr........

 

:(

ALHAMDULILLAH (azw) hamary AAQA (saw) ny tashreeef la k zulmatun ko khatm kiya........!!!

 

aaahhhhh..........mery AAQA (saw) to Raheeeeeem hain.........jis k dil me ALLAH (azw) ny itnaa rehm dala..........un k dil py kiya guzri hogi.......???

aahhhhh.....mery AAQA (saw) k aankhun mubarak sy ashq jaari huay..........aaaaahhhhhhhh.........!!!

..........

...............

....... .......... ........

Edited by madinah_madinah
Link to comment
Share on other sites

Wa alaikumus Salaam.. Bro...

very lovely and emotional sharing... Jazakallaahu Khairaa...

and, keep on these type of Hikaayaat...

 

Rabb azza wa jalla ham sab ko Apni Khawateen-e-Islam ka...

Saheeh-o-Kaamil Haqq adaa karne ki Taufeeq-e-Rafeeq Ataa farmaaye..

Aameeen bijaahin Nabiyyil Ameen (saw) ...

Edited by Qaseem
Link to comment
Share on other sites

Pur Asar Waqiya Hai.. (azw)(ja) .. Share Kerney Ka Shukriya..

Mohtaram Admin Sajjad Bhai..

Naa Cheez ki Naqis Maalumaat ke Tahat... Asraar, Sirr ki jama hai, jiska ma'naa Raaz ke hen...

or is dard bhare Waqi'ah me ibrat ke phool iyaan hen... jabke Raaz o Suspense wali to koi baat nahi...

ye mera point of view hai... hosakta ha me ghalat hu... wallaahu ta'alaa A'lam...

 

Salloo Alal Habeeb (saw) ... Sallallaahu alaa Muhammad (saw) ...

wa alaa Aalihee wa Sahbihee wa Baaraka wa Sallam..

 

regards, was Salaam

Link to comment
Share on other sites

Pur Asar Waqiya Hai.. (azw)(ja) .. Share Kerney Ka Shukriya..

Mohtaram Admin Sajjad Bhai..

Naa Cheez ki Naqis Maalumaat ke Tahat... Asraar, Sirr ki jama hai, jiska ma'naa Raaz ke hen...

or is dard bhare Waqi'ah me ibrat ke phool iyaan hen... jabke Raaz o Suspense wali to koi baat nahi...

ye mera point of view hai... hosakta ha me ghalat hu... wallaahu ta'alaa A'lam...

 

Salloo Alal Habeeb (saw) ... Sallallaahu alaa Muhammad (saw) ...

wa alaa Aalihee wa Sahbihee wa Baaraka wa Sallam..

 

regards, was Salaam

 

(salam)

mere khayal main pur asar پر اثر likha howa hay. pur asrar پر اسرار nahi.

Link to comment
Share on other sites

(salam)

mere khayal main pur asar پر اثر likha howa hay. pur asrar پر اسرار nahi.

wa alaikumus Salaam Ubaid Raza Bhai... waqai Main Ghalati per tha... Jazakallaahu Khairaa....

Lihaza mene apne alfaaz wapas liye... Dear Admin Sajjad Bhai... waqai Bara Pur Asar Waqi'ah hai...

Aapse Muafee Chaahta hu... Ummeed hai Muaaf farmaaye ge...

 

Sallu Alal Habeeb (saw) ... Sallallaahu Alaa Muhammad (saw) ...

wa Alaa Aalihee wa Sahbihee wa Baaraka wa Sallam..

 

regards, was Salaam

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...