Mujtaba مراسلہ: 31 دسمبر 2007 Report Share مراسلہ: 31 دسمبر 2007 New Year Night نيو ایئر نائٹ محمد عارف جاوید تاريخي پس منظر نيو اير نائٹ كي تقاريب دنيا بھر ميں انتهائي تزك واحتشام كے ساتھ منائي جاتي هيں ۔ برطانيه ، فرانس ، اور جرمني سميت تمام عيسائي ممالك اس ميں بڑھ چڑھ كرحصه ليتے هيں ۔ امريكه ميں نيو يارك سنٹر ، لندن ميں ٹرائي فالگر سكوائر اور جرمني كي دارالحكومت برلن برائڈن برگ گيٹ ميں نيو ايئر كي بڑي بڑي تقريبات هوتي هيں۔ نيويارك كي تقريب ميں ايك لاكھ كے قريب جوان شركت كرتے هيں ۔ ٹرائي فالگر سكوائر ميں ساٹھ هزار افراد جمع هوتے هيں جب كه برلن برائيڈن گيٹ پر دنيا كي سب سے بڑي تقريب منعقد هوتي هے ۔ ايك اندازے كے مطابق اس ميں تقريباً 15لاكھ جوڑے شركت كرتے هيں ۔ 31دسمبر اور يكم جنوري كي درمياني شب تمام روشنياں گل كردي جاتي هيں ، آسمان پر آتش بازي هوتي هے۔ اور اس كے بعدشراب كے نشے ميں دھت نوجوان برف پر رقص كرتے هيں ۔ يه تقريبات دنيا بھر كے ٹي وي چينلز دكھاتے هيں ۔ ان كے ساتھ ساتھ تمام ممالك كے فائيو اسٹار هوٹلوں اور فحاشي اور عرياني كے مارے لوگ اپنے گھروں ميں ان تقاريب كا اهتمام كرتے هيں ۔ ايك سروے كے مطابق صرف امريكه ميں 171ارب ڈالر كي شراب پي جاتي هے ۔ 600ملين كي آتش بازي كي جاتي هے اور نوجوان اربوں ڈالر رقص گاهو ں ميں اڑا ديتے هيں ۔ نيو ايئر كي تقريبات كے متعلق كوئي باقاعده روايت موجود نهيں هے كه ان كا آغاز كب هوا؟ فرانس ميں 1564ئ ميں گريگوري كيلنڈر كو تسليم كيا گيا تو اس وقت تك يكم اپريل كو شروع هونے والے نئے سال كے استقبال كے ليے مارچ كے آخري هفتے ميں بھر پور تقريبات منعقد هوئيں ۔ اور 31مارچ كي رات كو نيو ايئر نائٹ كے طور پر منايا جاتا تھا ۔ نئے كيلنڈر كو تسليم كرنے ميں جب حكومت اور عوام كي چپقلش شروع هوئي تو حكومت نے 31دسمبر كي رات كو بطور نيو ايئر نائٹ بھر پور انداز ميں منانے كا آغاز كرديا ۔ ليكن يه تقريبات صرف فرانس يا برطانيه تك محدود تھيں ۔ ياسر محمد خاں صاحب اس ضمن ميں لكھتے هيں كه: نيو ايئر نائٹ كي تقريبات كا باقاعده آغاز انيسويں صدي كے شروع ميں هوا ۔ برطانيه كي ٫٫رائل نيوي ٬٬كے نوجوانوں كي زندگي كا زياده حصه بحري جهازوں ميں گزرتا تھا ، يه لوگ سمندروں كے تھكا دينے والے سفر وں سے بيزار هوجاتے تو جهازوں كے اندر هي اپني دلچسپي كا سامان پيدا كرليتے ۔ يه لوگ رنگا رنگ تقريبات مناتے ، شراب پيتے ،رقص كرتے اور گرپڑ كر سوجاتے ، اگلے دن جب ان كي آنكھ كھلتي تو سمندراپني پوري حشر سامانيوں كے ساتھ بچھا هوتا ۔ يه لوگ تقريبات مناتے ، ليكن سال لمبا اور تقريبات مختصر ۔ چناں چه يه لوگ تقريب كا بهانه تلاش كرتے ، ايك دوسرے كي سالگره مناتے ايك دوسرے كي بيوي بچوں كي سالگرهيں مناتے ، ويك اينڈ مناتے، ايسٹر اور كرسمس كا اهتمام كرتے ، جب يه سارے مواقع بھي ختم هوجاتے تو ايك دوسرے كے كتوں اور بليوں اور گھروں كي ساگرهيں منانے لگتے ، انهي تقريبات كے دوران كسي نے نيا آئيڈيا پيش كيا ۔ اس نے كها ٫٫كيوں نه هم سب مل كر نئے سال كو خوش آمديد كها كريں ٬٬ اچھا آئيڈيا تھا ۔ لهذا اس سال ١٣دسمبر كو جهاز كا سارا عمله اكٹھا هوا انھوں نے جهاز كے ٫٫هال روم٬٬ كو سجايا ، موسيقي اور شراب كا اهتمام كيا رات دس بجے سب نے خوب خوب شراب پي رقص كيا اور ٹھيك باره بجكر ايك منٹ پر ايك دوسرے كو نئے سال كي مبارك باد دي اور ايك دوسرے كو اپنے هاتھ سے ايك ايك جام پيش كيا يه ٫٫نيو ايئر نائٹ ٬٬ كا باقاعده آغاز تھا ۔ اگلے سال ستمبر اور اكتوبر هي ميں نيو ايئر نائٹ كا انتظار شروع هوگيا ۔ دسمبر آيا تو جونيئر افسروں نے اپنے سينئر افسروں كو درخواست دي ٫٫هم ايك طويل عرصے سے اپنے گھروں سے دور هيں ۔ سمندر كي بوريت هميں خود كشي پر ابھار رهي هے هم نيو ايئر نائٹ منانا چاه رهے هيں اور هميں رقص كے ليے خواتين ساتھي دركار هيں مهرباني فرماكر هميں صرف ايك رات كے ليے ساحل سے خواتين لانے كي اجازت دي جائے ٬٬۔ افسر اپنے ماتحتوں كي ضرورت سے واقف تھے ۔ چناں چه انھوں نے اجازت دے دي ۔ اس رات قريب ترين ساحل سے فاحشه عورتوں كا بندوبست كرديا گيا ۔ يه ٫٫نيو ايئر نائٹ ٬٬ دوسري راتوں سے بے پناه اچھي تھي كيوں اس ميں شراب كے ساتھ شباب بھي ميسر تھا تيسرے سال اس تقريب ميں بتياں بجھانے كا سلسله بھي شروع هوگيا ۔ اس كي تفصيل كچھ يوں هے كه ايك سپاهي نے جهاز كے اليكٹركل سسٹم كے ركھوالے كو چند پاونڈ ديے ۔ اور اس سے كها كه جوں هي رات كے باره بجيں چند سيكنڈ كے ليے بتياں گل كردينا ۔ ركھوالے نے اس كي بات پر عمل كيا ۔ جوں هي رات كے باره بجے روشنياں بجھ گئيں فلور پر موجود تمام لوگوں كي چيخيں نكل گئيں پھر اچانك روشنياں جليں اور روشنياں گل كرنے والے آفيسر نے مائيك پر تمام لوگوں كو هيپي نيو ايئر (Happy new year)كها تمام افسروں اور ماتحتوں نے تالياں بجا كر اس كا شكريه ادا كيا ۔ اگلے سال تمام لوگ روشنياں گل هونے كا انتظار كرتے رهے ۔ جوں هي روشنياں گل هوئيں تمام لڑكے اور لڑكياں ايك دوسرے سے لپٹ گئے۔ نيو ايئر نائٹ كا پھيلاودنيا ميں كيسے هوا برٹش رائل نيوي (British Royal Neavy)اس جهاز سے نيوايئر نائٹ دوسرے جهازوں تك پهنچي اور پھر وهاں سے ساحل پر اينا ڈين شهر تھا جس كے ساحل پر 1910ئ ميں پهلي نيو ايئر نائٹ منائي گئي ۔ رائل نيوي كے افسروں نے اعليٰ عهدے داروں سے چند گھنٹے ساحل پر گزارنے كي اجازت طلب كي۔ اجازت دے دي گئي ۔ نيوي كے نوجوانوں نے اپني بيگمات، منگيتروں اور گرل فرينڈز كو اسكاٹ لينڈ كي اس غير معروف ساحل پر جمع هونے كي دعوت دي ۔ 31دسمبر كي رات جب نيوي كا جهاز وهاں ركا تو درجنوں مرد اور عورتيں نيوي كے افسروں كي منتظر تھيں ۔ ان لوگوں نے انهيں پھول پيش كيے ، موسيقي بجائيں ، شراب پلائي، اور پھر ان لوگوں نے مل كر رقص كيا ۔ آخر ميں نئے سال كا ظهور هوا تو ان لوگوں نے بے حيائي كا نيا باب كھول ديا۔ اگلے سال ساحل پر خيمے لگ چكے تھے ، عارضي هوٹل قائم هوچكے تھے ، موسيقي اور شراب كا وسيع انتظام تھا اور ان افسروں اور ماتحتوں كے دل بهلانے كے ليے سيكڑوں فاحشه عورتيں موجود تھيں جن كا دنيا ميں كوئي نهيں تھا ۔ يه نيو ايئر نائٹ زياده ٫٫كھلي ڈھلي٬٬ اور بے حجاب تھي ۔ اس كے بعد برٹش نيوي ميں يه رواج هوگيا ۔ نيوي كے جهاز نيو ايئر نائٹ پر كسي قريب ترين ساحل پر ركتے ، نائٹ مناتے اور سفر پر روانه هوجاتے ۔ يه روايت جنگ اول عظيم كے دوران بھي جاري رهي ۔ جنگ ختم هوئي تو نيوي كے يه افسر اپنے سامان ميں نيو ايئر نائٹ بھي باندھ كر گھر لے گئے ان نوجوانوں ، افسروںاور اهلكاروں كے ساتھ فحاشي اور بے حيائي كا يه سامان شهروں ميں منتقل هوگيا ۔ اور دنيا ايك نئے دور ميں داخل هوگئي ۔ اس وقت دنيا كے 192ممالك ميں نيو ايئر نائٹ منائي جاتي هے ، دنيا كے سات هزار بڑے شهروں ميں فحاشي اور عرياني سے بھر پور تقريبات منعقد كي جاتي هيں ۔ ﴿سازشيں بے نقاب ۔ از ياسر محمد خاں۔ ص: 594-593﴾ موجوده ملكي صورت حال 1980-ئ تك نيو ايئر نائٹ كي تقريبات يورپ تك محدود تھيں ليكن 1980ئ كي دهائي ميں اس مرض نے آگے پھيلنا شروع كرديا ۔ يه مشرق بعيد آيا اور پھر يه بر صغير ميں بھي جڑي پكڑنے لگا ۔ 1992ئ ميں كراچي كے فائيو اسٹار هوٹل ميں پهلي ايئر نائٹ منائي گئي ۔ اس تقريب ميں كراچي كے تاجروں ، زمين داروں اوراداكاروں نے شركت كي۔ كڑے پهرے ميں يه تقريب منائي گئي جس ميں شراب اور رقص كا خصوصي انتظام تھا ۔ پهلے تو نيو ايئر نائٹ كے نام سے اونچے طبقے كے لوگوں ميں يه رواج تھا كه ان كي راتيں آباد هوتي رهتي تھيں ۔ ان كے هاتھوں عصمتوں كے تاج بكھرتے تھے اور ان كے پهلو گرمي سے معمورهوتے تھے بڑے بڑے خاندان ميں اداكارائيں اور رقاصائيں اپنے جسم كي نمائش كے ليے منڈي كا مال بنتي تھيں ليكن اب متوسط اور چھوٹے طبقے ميں بھي يه فريضه انجام ديا جانے لگا هے۔ الغرض نيو ايئر نائٹ پر رنگ برنگي محفليں هوتي هيں جام سے جام ٹكراتے هيں ، بڑے بڑے هوٹلوں، پلازوںاور امرا كے عشرت كدوں ميں ناچ گانے اور عياشي كے پروگرام رات گئے تك جاري رهتے هيں ۔ پاكستان ميں نيو ايئر نائٹ پر هونے والے فحاشي وعياشي كا اندازه كرنے كے ليے ايك نظر اس خبر پر ڈاليں ۔ گزشته روز شديد سردي كے باوجود نئے سال كے آغاز كي خصوصي محفلوں كا اهتمام هوا۔ جهاں ناچ گانے كے پروگرام كے علاوه جام سے جام ٹكراتے رهے ۔ جوں جوں رات بڑھتي گئي پروگرام عروج پر پهنچ گئے ۔ هوٹلوں اور امرا كے گھروں پر بھي خفيه محفليں رات بھر عروج پر رهيں۔ تفصيلات كے مطابق 31دسمبر كي رات شديد سردي كے باوجود ٹھيك باره بجے نوجوان سڑكوں پر آكر نئے سال كا خير مقدم كرتے رهے ، لاهور ميں مال روڈ اور فورٹريس اسٹيڈيم كے علاقوں ميں نوجوان نعرے بازي كرتے رهے ۔ دوسري جانب نيو ايئر نائٹ پر صوبائي دارالحكومت كے كسي بھي اهم اور غير اهم هوٹل ميں كمره دستياب نه تھا ۔ مختلف تنظيموں اور امرائ نے اپني خفيه محفليں سجانے كے ليے كئي روز پهلے هي كمرے بك كروا ليے تھے ۔ جن ميں رات بھر محفليں جاري رهيں ۔ اس طرح مختلف بڑے نجي اداروں اور تنظيموں كے زير اهتمام بھي خفيه تقريبات هوتي رهيں ۔ پولس اهلكار مختلف علاقوں ميں جمع نوجوانوں كو چيك كرتے رهے دن بھر پولس نے درجنوں شرابي گرفتار كركے ان سے بوتليں برآمد كيں۔﴿روز نامه پاكستان يكم جنوري 2002ئ﴾ نيو ايئر نائٹ منانے كے مختلف انداز دنيا كي ديگر رسومات كي طرح اس رسم كو منانے كے بھي مختلف طريقے رهے هيں۔ جنوبي ايشيا ميں پرندے اور فاختائيں آزاد كرتے هيں اور يه عقيده ركھتے هيں كه آئنده مهينے ان كے ليے اچھے هوں گئے۔ يهودي لوگ مخصوص كھانوں كے ساتھ مذهبي تقريبات منعقد كرتے هيں۔ جاپاني چاولوں كا كيك تيار كرتے هيں۔ امريكي لوگ 31دسمبر هي سے اس كا آغاز كرديتے هيں اور بسا اوقات بهروپ بھرتے هوئے نئے كپڑے پهن كر منه پر ماسك چڑھاتے هيں۔ يه ساري ابتدائي چيزيں آهسته آهسته كھانوں كي جگه شراب كباب نے لے لي تقريبات نے ڈانس پارٹيوں كا انگ اختيار كرليا ۔ پھر وهي سب كچھ هونے لگا جس كا پهلے بيان هوچكا هے۔ نيو ايئر نائٹ پر هونے والے نقصانات نيو ايئر نائٹ هر سال دنيا بھر ميں نيو ايئر نائٹ پر بے شمار حادثات هوتے رهتے هيں۔ برازيل كے شهر روڈيٰ جنيرو ميں ايك بدنام زمانه ساحل هے جس كا نام كوپاكابانا هے (Copaca bana) يه ساحل ساڑھے چار كلو ميٹر طويل هے ۔ اس ساحل پر 2002ئ ميں پندره لاكھ جمع هوئے ۔ رات باره بجے جب روشنياں بجھيں اور آتش بازي شروع هوئي تو وهاں هلڑ مچ گيا ۔ اس هنگامے ميں سيكڑوں نوجوان سمندر ميں گرگئے ، درجنوں لڑكيوں كي عصمت دري هوئي اور بے شمار افراد پيروں ميں كچلے گئے ۔ دوسرے دن ساحل پر انساني اعضا، خون اور پھٹے پرانے كپڑے كے سوا كچھ بھي نه تھا۔ نيو ايئر نائٹ كا ايسا پهلو بھي هے جس سے پوري دنياآج تك تنگ نظر آرهي هے ۔ وه پهلو حادثات هيں۔ يكم جنوري 2005ئ كي خبر هے ارجنٹائن كے دارالحكومت بيونس آئرس كے ايك نائٹ كلب ميں نئے سال كي خوشي ميں موسيقي كے ايك پروگرام كے دوران آتش بازي كے نتيجے ميں آگ لگنے كي وجه سے كم از كم200افراد جل كر هلاك اور 400سے زائد شديد زخمي هوگئے ۔ جن ميں بعض كي حالت تشويش ناك بتائي گئي اور هلاكتوں ميں اضافے كا خدشه ظاهر كيا گيا ۔ ارجنٹائن كے وزير داخله ٫٫انبيل فنانڈو٬٬ نے بتايا كه دارالحكومت بيونس آئرس كے كرو مگنن نائٹ كلب ميں آتش بازي كے مظاهرے كے دوران اچانك آگ بھڑك اٹھي ۔ انھوں نے بتايا كه اس واقعه كے دوران كلب كے هال ميں 1500افراد موجود تھے ۔ جن ميں كم از كم 200افراد آگ لگنے كے باعث جل كر هلاك ، جب كه 400سے زائد شديد زخمي هوئے۔ حكام كے مطابق بعض افراد كي حالت تشويش ناك هونے كے باعث مرنے والوں كي تعداد ميں اضافه هوسكتا هے ۔ سيكريٹري صحت الفريڈ وسٹرن نے بتايا كه نئے سال كے آغاز كي خوشي ميں موسيقي كے ايك پروگرام كے دوران آتش بازي كے باعث يه سانحه پيش آيا ۔ انھوں نے كها كه آگ كلب كي چھت ميں لگي جس نے آناً فاناً كلب كو اپني لپيٹ ميں لے ليا ۔ جس كي وجه سے اتنا بڑا سانحه رونما هوا۔ شهر كے ميئر انبيل اوبا رهنے 'TN'ٹيلي ويژن كو بتايا كه هلاكتوں كا اندازه كهيں زياده هے ۔ اور فوري طور پر اس كي صحيح تعداد بتانا مشكل هے۔ كولمبيا كے سب سے بڑے شهر بگوٹا ميں 2002ئ ميں صرف ايك گھنٹے كے اندر 147مارے گئے ۔ يه تمام لوگ نوجوان تھے جنھوں نے رات كو نيو ايئر نائٹ كا اعلان هوتے هي ايك دوسرے پر حمله كرديا ۔ اس حملے ميں چونسٹھ﴿64﴾ افراد گولي لگنے ﴿22﴾ افراد خنجر لگنے ، گياره﴿11﴾پتھر تلے كچلے جانے اور پچاس سڑكوں پر حادثات كے باعث مارے گئے ۔ اور كولمبيا كي حكومت نے خيال ظاهر كيا تھا كه 2003ئ ميں مرنے والوں كي تعداد400هو سكتي هے۔ نوائے وقت كي خبر كے مطابق پيراگويه ميں 2004ئ كے دوران آتش بازي كے باعث 400افراد هلاك اور سينكڑوں زخمي هوگئے تھے۔ ﴿يكم جنوري ، 2005ئ﴾ ايلسواڈور ميں 83افراد مارے گئے جب كه 260 زخمي هوئے يه لوگ ساحلوں اور دريا كے كنارے پر نيو ايئر نائٹ منا رهے تھے۔ بيونس آئرس ارجنٹائن ميں 2002ئ ميں 100افراد مارے گئے۔ برطانيه ميں 2002ئ كي نيو ايئر نائٹ نے 1362كو متاثر كيا ۔ ان ميں بے شمار لوگ اپنے اعضا سے محروم هوگئے ۔ چاليس گھروں كو آگ لگ گئي اور500سو گاڑياں تباه هوئيں۔ برطانيه ميں اس رات كي آتش بازي سے 4825جانور جل كر مرگئے۔ 2002ئ ميں نيو يارك شهر ميں 15افراد مارے گئے اور 50شديد زخمي هوگئے۔ پاكستان ميں كثرت شراب نوشي اور زهريلي شراب پينے كے باعث 52افراد مارے گئے ۔ ﴿يكم جنوري2005ئ روز نامه نوائے وقت﴾ نيو ايئر نائٹ كے باطني قباحتوں اور شرعي حرمت كے علاوه ظاهري نقصانات كا ايك سرسري جائزه آپ نے ملاحظه كيا جس سے اس بات كا بخوبي اندازه كيا جاسكتا هے كه يه رسم ايجاد كرنے والے اهل مغرب نے در اصل اپني لامذهبيت كے حساب سے تفريح كا ايك موقع تلاش كيا ، جب كه ان كا مذهب بھي ﴿خواه يهوديت هو يا نصرانيت ﴾ ايسي واهيات اور بے هوده رسم كي اجازت كبھي نهيں دے سكتا جس ميں عصمتيں لٹيں ، جوانياں برباد هوں، غل غپاڑے كے ساتھ ساتھ ناچ رنگ اور جام وسبو چھلكے ، اور كھلے بندوں الله كي حدود پھلانگ كر خالق كي نافرماني ميں مخلوق اس قدر ديده دليري كا مظاهره كرنے لگے ۔ اهل پاكستان پر بھي كچھ عرصه سے نيو ايئر نائٹ كا عذاب آيا هوا هے جس كي تقريبات كا انعقاد كرنے والے اور فائرنگ وناچ رنگ سے اس رات كو هنگامه بپا كرنے والے الله كے عذاب كو دعوت دے رهے هوتے هيں اس طرح وه خود تو مبتلائے عذاب هوتے هي هيں ، دوسروں كاسكون بھي برباد كرتے هيں ۔ الله هماري قوم كو هدايت نصيب فرمائے۔ آمين اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Qufl e Madinah مراسلہ: 1 جنوری 2008 Report Share مراسلہ: 1 جنوری 2008 Informative topic share kia aap ny. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔