محمد حسن عطاری مراسلہ: 4 جون 2021 Report Share مراسلہ: 4 جون 2021 سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا اَلْجُمُعَۃُ حَجُّ الْمَسَاکِیْن یعنی جُمُعہ مساکین کا حج ہے اور دوسری روایت میں ہے کہ اَلْجُمُعَۃُ حَجُّ الْفُقَرَاء یعنی جُمُعہ غریبوں کا حج ہے۔ *(کنزالعمال، جز:7 ، ج4، ص290، حدیث: 21027 ،21028) حضرتِ علّامہ عبدالرءوف مناوی علیہ رحمۃ اللہ الکافی فرماتے ہیں : جو شخص حج کے لئے جانے سے عاجِز ہو اُس کا جمعہ کے دن مسجد کی طرف جانا حج کی طرح ہے۔ (فیض القدیر،ج3،ص474، تحت الحدیث:3636) ستّر گُنا ثواب حکیمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ اللہ المنان کے فرمان کے مطابق، جُمُعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستَّر حج کے برابر ہے، جُمُعہ کی ایک نیکی کا ثواب ستّرگنا ہے .*(چونکہ جمعہ کا شرف بہت زیادہ ہے لہٰذا)* جُمُعہ کے روز گناہ کا عذاب بھی ستّر گنا ہے۔ (مراٰۃالمناجیح،ج2،ص 325 ،323، 336) *جمعہ کے دن کی جانے والی چند نیکیاں* جمعہ کے دن نمازِ جمعہ سے قبل اور بعد کئی ایسی نیکیاں ہیں جنہیں بجا لا کر ہم ثواب کا عظیم خزانہ حاصل کرسکتے ہیں، *نمازِ جمعہ کی تیاری سے متعلق چند نیکیاں ملاحظہ کیجئے:* *(1) ناخن تراشئے* جمعہ کے دن ناخن تراشنا اور مونچھوں کو کتروانا ہمارےآقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک عادت تھی۔ *(شعب الایمان،ج3،ص24، حدیث: 2763)* *جمعہ کے دن ناخن کاٹنا حصولِ شفا کا سبب ہے* چنانچہ مروی ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن ناخن کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بیماری نکال کر شِفا داخل کردیتا ہے۔ *(مصنف عبدالرزاق،ج 3،ص93، حدیث: 5325)* *یاد رکھئے❗* جمعہ کے دن ناخن تَرَشْوانا مستحب ہے، ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا انتظار نہ کرے کہ ناخن بڑا ہونا اچھا نہیں کیونکہ ناخنوں کا بڑا ہونا تنگیٔ رزق کا سبب ہے۔ *(بہار شریعت،ج3،ص582)* *(2)غسل کیجئے، خوشبو لگائیے اور اچھے کپڑے پہنئے* فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: *جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور اچھے کپڑے پہنے پھر اگر اس کے پاس خوشبو تھی تو اسے لگایا، پھر جمعہ کے لئے سکون و وقار کے ساتھ چلا اور کسی کی گردن نہ پھلانگی ( اس طرح کہ نہ تو لوگوں کی گردنیں پھلانگے اور نہ ساتھیوں کو چیر کر ان کے درمیان بیٹھے بلکہ جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائے) اور نہ کسی کو تکلیف پہنچائی، پھر نماز ادا کی اور امام کے لوٹنے تک انتظار کیا تو اس کے دو جمعوں کے درمیان کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔* *(مجمع الزوائد،ج 2،ص385، حدیث:3039،مراٰۃ المناجیح،ج 2،ص334)* معجمِ اوسط میں ہے کہ نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے جمعہ کے دن پہننے کے لئے مخصوص لباس تھا۔ (معجم اوسط،ج 2،ص352، حدیث:3516) *(3) نیا لباس* جمعہ کے دن پہنیں جب کبھی نيا لباس سلوائیں تو جمعہ کے دن سے پہننا شروع کریں کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم عام طور پر نیا لباس جمعہ کے دن زیبِ تن فرمایا کرتے تھے۔ *(جامع صغیر، ص408، حدیث:6563)* اللہ کریم ہمیں جمعۃ المبارک کا ادب کرنے اور ان نیکیوں کو بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
QasimAttari مراسلہ: 4 جون 2021 Report Share مراسلہ: 4 جون 2021 Qurbani Karne Ki Dua إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّماَوَاتِ وَالأَرْضَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفَاً وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ . إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ المُسْلِمِينَ ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ I have turned my face to that Being who has created the skies and the Earth in the state of the Straight Deen of Ibrahim - and I am not amongst the Mushrikeen. Definitely, my Salaat, my Ibadat and my living and dying is all for Allah, who is the Lord of the worlds, and who has no partner. I have been ordered (all that passed) I am amongst the Muslimeen (the obedient). O Allah this sacrifice is due to You granting us the ability to do so and it is for You اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔