Jump to content

موت کی فضیلت


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

موت کی فضیلت کا بیان

 

حاکم نے " مستدرک " میں اور طبرانی نے کبیر میں اور ابن مبارک نے زہد میں اور بیہقی نے " شعب الایمان " میں عبداللہ بن طہر سے روایت کی کہ رسول

(saw)نے فرمایا کہ موت مومن کا تحفہ ہے ـ اس قسم کی حدیث دیلمی نے مسند فردوس میں نقل کی ـ

 

دیلمی و بیہقی نے " شعب الایمان " میں حضرت عائشہ (ra) سے روایت کی کہ رسول اللہ (saw) نے فرمایا کہ موت غنیمت ہے ، گناہ مصیبت ہے ، محتاجی راحت ہے ، مالداری عذاب ہے ، عقل خدائی ہدیہ ہے ، جہالت گمراہی ہے ، اطاعت آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، خدا کی مشیت سے رونا نجات ہے ، اور ہنسنا ہلاکت ہے اور گناہ سے توبہ کرنے والا اس کی طرح ہے جو بے گناہ ہو ـ

 

احمد اور سعید بن منصور نے اپنی سنن میں صحیح سند سے محمود بن بسیہ سے روایت کی کہ نبی (saw) نے فرمایا کہ دو چیزوں کو انسان برا سمجھتا ہے ـ موت کو برا سمجھتا ہے حالانکہ موت اس کے لئے فتنہ سے بہتر ہے ـ مال کی کمی کو برا سمجھتا ہے حالانکہ مال کی کمی سے قیامت میں حساب میں کمی ہو گی ـ

 

نسائی ، طبرانی ، اور ابن ابی الدنیا نے عبادہ بن صامت سے روایت کی کہ رسول (saw) نے فرمایا کہ جو بھی جان روئے زمین پر مرتی ہے اس کے لئے اس کے رب کے پاس بھلائی ہے اور وہ واپس آنا نہیں چاہتی ، خواہ اس کو تمام دنیا اور ما فیھا ، دے دی جائے سوائے شہید کے ، کیوں کہ وہ بار بار آنے کی تمنا کرتا ہے تاکہ ثواب عظیم پائے ـ

 

مروزی ابن ابی الدنیا اور بیہقی نے " شعب الایمان " میں ابن مسعود سے روایت کی کہ دو چیزیں بہت بہتر ہیں ، محتاجی اور موت ـ

 

ابن ابی الدنیا نے مالک بن مغول سے روایت کی کہ سب سے پہلی چیز خوشی کی جو مومن کو حاصل ہو گی وہ موت ہے کیونکہ اس میں وہ اللہ کا ثواب اور اس کا کرم دیکھتا ہے ـ

 

طبرانی نے ابو مالک اشعری (ra) سے روایت کی کہ رسول (saw) نے فرمایا کہ اے اللہ ! جو لوگ مجھے رسول جانتے ہیں ان کے دل میں موت کی محبت ڈال دے ـ

 

طبرانی نے " ترغیب " میں حضرت انس (ra) سے روایت کی کہ نبی (saw) نے ان سے فرمایا اگر تم میری وصیت یاد رکھو تو وہ یہ ہے کہ موت

سے زا‏ئد پسندیدہ چیز تمہارے نزدیک کوئی نہ ہو ـ

 

ابن ماجہ نے حضرت عمر (ra) سے روایت کی کہ رسول (saw) سے دریافت کیا گیا سب سے عقلمند کون ہے ؟ آپ نے فرمایا جو موت کو سب سے زائد یاد رکھے اور موت کے بعد کیلئے سب سے اچھی تیاری کرے ، یہ ہے عقل مند ـ

 

شرح الصدور

Link to comment
Share on other sites

روح نہ کیوں ہو مضطرب، موت کے انتظار میں

سنتا ہوں مجھکو دیکھنے، آئیں گے وہ (saw) مزار میں

 

سبحان اللہ۔۔۔ ماشآءاللہ۔۔۔

wa alaikumus salaam,

brother..! bohot umdaa koshish farmai aapne...

 

insaan ke liye kuch nahi.... magar wo.. jiske liye us ne mehnat ki...

 

regards, was salaam

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...