محمد حسن عطاری مراسلہ: 18 مئی 2021 Report Share مراسلہ: 18 مئی 2021 (ترمیم شدہ) مختصر سوانح مفتی احمد یار خان نعیمی اشرفی بدایونی گجراتی سنی مفسرِ قرآن، مفتی اور نعت گو شاعر تھے، احمد یار خان نعیمی احمد رضا خان بریلوی کے فیض یافتہ اور بہت سی دینی کتب کے مصنف تھے۔ ولادت مفتی احمد یار خان محلہ اوجھیانی، بدایوں ضلع میں 4جمادی الاولیٰ 1314ھ بمطابق یکم مارچ 1894ء میں پیدا ہوئے۔ والد گرامی مولانا محمدیار خان ابن منور خان تھے۔ ان کا تعلق یوسف زئی پٹھان قبیلے سے تھا۔ ابتدائی زندگی بدایوں یوپی مدرسہ شمس العلوم بدایوں میں مولانا قدیر بخش سے دینی تعلیم حاصل کی۔ مدرسہ اسلامیہ مین ڈھو، علی گڑھ ضلع میں کچھ عرصہ تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مراد آباد جا کر مدرسہ نعیمیہ مراد آباد میں داخلہ لیا۔ یہاں مولانا نعیم الدین مراد آبادی نے آپ کی قابلیت دیکھ کر بذات خود تعلیم دی۔ بیس سال کی عمر میں درس نظامی کی تکمیل پر اسی مدرسہ میں بطور مدرس آپ کی تعیناتی ہوئی۔ تدریسی فرائض کے علاوہ فتوی بھی جاری کرتے تھے۔ تین سال تک کچھوچھہ شریف میں قیام رہا۔ مولانا سید ابو البرکات احمد کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے اور بارہ تیرہ سال دارالعلوم خدام الصوفیہ اور دس برس انجمن خدام الرسول میں تدریس کے فرائض انجام دیے۔ تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ تصانیف علم القرآن لترجمۃ الفرقان نور العرفان فی حاشیہ قرآن تفسیر نعیمی (11 جلدیں) شان حبیب الرحمن من آیات القرآن درسِ قرآن نعیم الباری فی انشراح بخاری (صحیح بخاری کی عربی شرح) مرات المناجیح مشکوۃ المصابیح کی اردوشرح (8 جلدیں) سلطنت مصطفے در مملکت کبریاء الکلام المقبول فی شرافۃ نسب الرسول رسالہ نور اجمال ترجمہ اکمال جاء الحق وزہق الباطل (دو حصے) امیر معاویہ پر ایک نظر علم المیراث اسلامی زندگی اسلام کی چار اصولی اصطلاحیں فتاویٰ نعیمیہ مواعظ نعمیہ معلم تقریر رحمت خدا بوسیلہ اولیاء اللہ دیوان سالک وفات رمضان المبارک 1391ھ بمطابق 24 اکتوبر 1971ء کو وصال فرمایا۔ نماز جنازہ مولانا سید ابو البرکات احمد نے پڑھائی۔ آپ کا مزار ضلع گجرات پاکستان میں ہے Edited 18 مئی 2021 by محمد حسن عطاری اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔