محمد حسن عطاری مراسلہ: 14 مئی 2021 Report Share مراسلہ: 14 مئی 2021 اللہ تبارک وتعالیٰ جل شانہ ارشاد فرماتا ہے _*" انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء "*_ پارہ 22 سورہ فاطر آیت نمبر 29 ترجمہ اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں کنزالایمان حضرت ابن عباس رضی آللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ مراد یہ ہے کہ مخلوق میں اللہ تعالیٰ کا خوف اس کو زیادہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے جبروت اور اس کی عزت وشان سے باخبر ہے بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم اللہ عزوجل کی کہ میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں اور سب سے زیادہ اس کا خوف رکھنے والا ہوں تفسیر خزائن العرفان صفحہ نمبر 634 حضور فقیہہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت علامہ امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کریمہ کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ دلت ھذہ الآیۃ علی ان العالم یکون صاحب الخشیتہ یعنی اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ خشیت اور خوف الٰہی "عالموں" کا خاصہ ہے تفسیر کبیر جلد ھفتم صفحہ 460 اور حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ حاصلہ ان العالم یورث الخشیتہ وھی تنتج التقویٰ وھو موجب الاکرمیتہ والافصلیتہ وفیہ اشارہ الی ان من لم یکن علمہ کذالک فھو کالجاہل بل ھوالجاھل یعنی آیت مبارکہ کاخلاصہ یہ ہےکہ _*علم دین خشیت الٰہی پیدا کرتا ہے جس سے تقوی حاصل ہوتا ہے اور وہی عالم کی اکرمیت وافضلیت کا سبب ہے اور آیت میں اس بات کا اشارہ ہے کہ*_ _*جس شخص کا علم ایسا نہ ہو وہ جاہل کے مثل ہے*_ *_بلکہ _ ! ! !* _*وہ جاہل ہے*_ مرقات شرح مشکوٰۃ جل اول صفحہ 231 اور حضرت امام شعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا _*" انما العالم من خشی اللہ عزوجل "*_ _*یعنی عالم صرف وہی ہے جسے خدائے تعالیٰ کا خوف اور اس کی خشیت حاصل کی ہو*_ تفسیر خازن ومعالم التنزیل جلد پنجم صفحہ 302 اور امام ربیع بن انس علیہ الرحمتہ والرضوان نے فرمایا من لم یخش اللہ فلیس بعالم یعنی جسے اللہ کاخوف اور اس کی خشیت حاصل نہ ہو وہ عالم نہیں تفسیر خازن جلد پنجم صفحہ 302 *_❣لہذا ! ! !* بر تقدیر صدق مستفتی _*وہ شخص جو " نام کا عالم " ہے اور سارے کام شریعت مطہرہ کے خلاف کرتاہے اس کو کسی منصب پر فائز کرنا اور متدین عالم دین کے جیسی اس کی*_ _*تعظیم و توقیر کرنا جائز نہیں بلکہ مفسرین عظام کی تصریحات کی روشنی میں اس کو عالم بھی کہنا غلطی ہے اور وہ شخص عالم بھی کہلوانے کا مستحق وحقدار نہیں اگر چہ اس کے پاس کسی ادارے کی دوچار یا دس پندر فٹ کی عالم کی سند بھی ہو*_ *_⚡کیونکہ _ ! ! !* _*عالم کی اکرمیت وافضلیت خشیت الٰہی وخوف خداوندی کے سبب ہے*_ _*اور یہ پکی بات ہے جسے خوف الٰہی وخشیت خداوندی حاصل ہوگی وہ قطعاً شریعت مطہرہ کے خلاف نہیں کرے گا*_ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔