Jump to content

قبروں اور مزاروں سے فیض اور دستگیری ؛ قسط دوم


محمد حسن عطاری

تجویز کردہ جواب

آپ حضرات نے اس پہلے والی قسط میں پڑھا اور دیکھا دیوبندیوں کے نزدیک بزرگوں کی قبروں سے کیسے کیسے فیوض و برکات حاصل ہوتے ہیں ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کے ہاں بھی اولیاء و مشائخ بعد از وفات بھی لوگوں کو اپنی قبروں سے نفع پہنچاتے ہیں اوراس پر ان کا اختیار بھی ہے کیونکہ شکایت ہونے پر نفع رسانی بند بھی کی جا سکتی ہے۔اب اسی طرح ایک اور واقعہ ملاحظہ فرمائیں کہ کس طرح قبروں اور مزاروں سےدستگیری و امدادبھی ہوتی ہے۔

اشرف علی تھانوی  کہتا ہے

’’ جب اثر مزار شریف کا بیان آیاآپ(یعنی حاجی امداد اﷲ) نے فرمایاکہ میرے حضرت کا ایک جولاہا مرید تھا۔بعد انتقال حضرت کے مزار شریف پر عرض کیا کہ حضرت میں بہت پریشان اور روٹیوں کا محتاج ہوںکچھ دستگیری فرمائیے۔ حکم ہوا کہ تم کو ہمارے مزار سے دو آنے یاآدھ آنہ روز ملا کرے گا۔ایک مرتبہ میں زیارت مزارکو گیاوہ شخص بھی حاضر تھااس نے کل کیفیت بیان کر کے کہا کہ مجھے ہر روز وظیفہ مقررہ یہیں قبر سے ملا کرتا ہے۔(حاشیہ) قولہ وظیفہ مقررہ ۔اقوال یہ منجملہ کرامات کے ہے۔‘‘
 امداد المشتاق: ص ۱۲۳، اسلامی کتب خانہ ، لاہور(اشرف علی تھانوی)

تھانوی کی اس روایت اور بیان سے معلوم ہوا کہ ان حضرات کے نزدیک صاحب مزارسے اگر مشکل اور پریشانی عرض کر کے دستگیری کی درخواست کی جائے تو وہ دستگیری اور مددکرتے ہیں ۔جبکہ دیوبندیوں کے بقول  کتاب و سنت کی روشنی میں ایسی چیزوں کے شرک ہونے میں کوئی شک نہیں مگر چونکہ بیان کرنے والے اپنے بزرگ ہیں ،جن کے مزار سے یہ دستگیری ہوئی وہ بزرگوں کے بھی حضرت ہیں اس لیئے یہاں پر یہ بات کرامت ہے۔ *انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔*

IMG_20210511_194600_662.jpg

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
×
×
  • Create New...