محمد حسن عطاری مراسلہ: 9 مئی 2021 Report Share مراسلہ: 9 مئی 2021 شیخ الحدیث دیوبند علامہ محمد زکریا کاندھلوی اپنی کتاب فضائل اعمال میں شیخ ابو الخیر کا واقعہ نقل کرتے ہوۓ لکھتا ہے کہ : میں حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی قبر شریف کے پاس گیا اور رسول اللّه صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اور حضرت ابو بکر رضی الله عنه اور حضرت عمر رضی الله عنه کو سلام کیا اور عرض کیا کے رسول اللّه صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم آج میں آپکا مہمان ہوں اور وہاں سے ہٹ کے منبر کے پیچھے سو گیا ، خواب میں حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کو دیکھا ، حضرت ابو بکر رضی الله عنه آپ کے داہنی اور حضرت عمر رضی الله عنه اپ کے بائیں اور حضرت علی رضی الله عنه آپ کے اگے تھے ، حضرت علی رضی الله عنه نے مجھے اٹھایا اور فرمایا اٹھ رسول اللّه صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لائے ہیں میں اٹھا اور حضرت کی دونوں آنکھوں کے درمیان چوما ، حضورصلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے ایک روٹی مجھ کو عنایات فرمائی میں نے آدھی کھائی اور جاگا تو آدھی میرے ہاتھ میں تھی ۔ (فضائل درود شریف صفحہ نمبر 141 زکریا کاندہلوی دیوبندی تبلیغی عالم)۔ (فضائل اعمال صفہ نمبر 789 مطبوعہ ادارہ اسلامیات 190 انار کلی لاہور) شرک کے ٹھیکیدار فیس بک کے دیوبندی مفتی حضرات جواب دیں یہ آئمہ علیہم الرّحمہ مدد کےلیئے پکار کر اور دیوبندی بابائے اعظم علاّمہ زکریا کاندھلوی صاحب یہ سب کچھ لکھ کر مشرک ہوئے کہ نہیں ؟ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔