محمد حسن عطاری مراسلہ: 9 مئی 2021 Report Share مراسلہ: 9 مئی 2021 بطور ساری جماعت علمائے دیوبند کا اقرار لکھتے ہیں : ہم اور ہمارے مشائخ اور ہماری ساری جماعت بحمد للہ فروعات میں مقلد ہیں مقتدائے خلق حضرت امام ہمام امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اور اصول واعتقادیات میں پیرو ہیں امام ابوالحسن اشعری اور امام ابومنصور ماتریدی رضی اللہ عنہما کے اور طریق ہائے صوفیہ میں ہم کو انتساب حاصل ہے سلسلہ عالیہ حضرات نقشبندیہ اور طریقہ زکیہ مشائخ چشت اور سلسلہ بہیہ حضرات قادریہ اور طریقہ مرضیہ مشائخ سہروردیہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ ۔ (المہند صفحہ نمبر 25 ، 26 مطبوعہ نفیس منزل کریم پارک لاہور،چشتی) نوٹ : انہیں صفحات پہ علمائے دیوبند کی طرف سے اپنے علماء اور غیر صحابی کےلیئے لفظ رضی اللہ عنہ کا استعمال بار بار کیا گیا ہے اگر یہی لفظ اہلسنّت و جماعت استعمال کریں تو دیابنہ کے فتنے پرور مفتیان طعن و تشنیع کے نشتر چلاتے ہیں مگر اپنے لیئے سب جائز اسے کہتے ہیں منافقت ۔ تعارف کتاب المہند علی المفند دیوبندیوں کے متفقہ عقائد پر مشتمل کتاب ہے جس کی تصدیق دیوبندیوں کے قدیم وجدید اکابرین نے کی ہے کتاب کے آخر میں یہ تصدیقات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اس کتاب کے تعارف میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے جو دیوبندی اس کتاب میں بیان کئے گئے کسی عقید ہ کو نہیں مانتا تو وہ دیوبندی کہلانے کا حقدار نہیں ۔ امام اہلسنّت أبو منصور الماتريدی رحمۃ اللہ علیہ اور عقیدہ علمِ غیب امام اہلسنّت أبو منصور الماتريدی رحمۃ اللہ علیہ (المتوفى : ۳۳۳هجری) فرماتے ہیں : إذ علم الغيب آية من آيات رسالته ۔ ترجمہ : علم غیب کا جاننا رسولوں کی رسالت کی دلیل ہے ۔ (تفسير الماتريدی تأويلات أهل السنة جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 541) محترم قارئین : علمائے دیوبند نے فخریہ طورپرخود کوعقائد میں الماتريدي تسلیم کیا ہے . (المہند صفحہ نمبر 25 ، 26 مطبوعہ نفیس منزل کریم پارک لاہور) علمائے دیوبند اور مکتبہ فکر دیوبند کے فتنہ پرور فسادیوں کو نمک حلالی کاثبوت دیتے ہوئے امام اہلسنّت أبو منصور الماتريديی رحمۃ اللہ علیہ کاعقیدہ علم غیب قبول کرنا چاہئے ۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔