Jump to content

بانی دیوبند قاسم نانوتوی علمائے دیوبند کے نزدیک کافر


محمد حسن عطاری

تجویز کردہ جواب

بانی دارالعلوم دیوبند  قاسم نانوتوی  لکھتا ہے : فرض کیجیئے آپ کے زمانے میں کسی زمین پر  کوئی نبی ہو تو وہ صفتِ نبوت میں آپ کا محتاج ہوگا ۔۔۔ اگر بالفرض آپ کے زمانے میں بھی کہیں اور کوئی نبی ہو تو جب بھی آپ کا خاتم ہونا بدستور باقی رہتا ہے ۔ (تحزیر النّاس صفحہ نمبر 16 قدیم ایڈیشن)

بانی دارالعلوم دیوبند  قاسم نانوتوی  لکھتا ہے : یعنی اگر بالفرض آپ کے زمانے میں کوئی نبی ہو تو  بھی خاتمیت محمدیہ میں کوئی فرق نہیں آئے گا (حاشیہ نمبر 1) ۔ اگر بالفرض آپ کے زمانے میں بھی کہیں اور کوئی نبی ہو تو جب بھی آپ کا خاتم ہونا بدستور باقی رہتا ہے ۔ (تحزیر النّاس صفحہ نمبر 13 ، 14 مطبوعہ کتخانہ رحیمیہ دیوبند)

اسی عبارت پر جب علمائے حرمینِ مقدسہ نے سوال کیا تو علمائے دیوبند پھنس گئے اور کیا جواب دیا آیئے پڑھتے ہیں :

سولہواں سوال : کیا کسی نبی کا وجود جائز سمجھتے ہو ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے بعد حالانکہ آپ خاتم النبین ہیں اور معناً درجہ تواتر کو پہنچ گیا ہے ۔ آپ کا یہ ارشاد کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں اور اس پر اجماع امت منعقد ہوچکا ہے اور جو شخص باوجود ان نصوص کے کسی نبی کا وقوع جائز سمجھے اس کے متعلق تمہاری رائے کیا ہے اور کیا تم میں  سے یا تمہارے اکابر میں سے کسی نے ایسا کہا ہے ؟

علمائے دیوبند نے دیا جواب اور نانوتوی صاحب ہوئے کافر پڑھیئے جواب

جواب : ہمارا اور ہمارے مشائخ کا عقیدہ یہ ہے کہ ہمارے سردار وآقا اور ہمارے پیارے شفیع ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم خاتم النبین ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے بعد کوئی نبی  نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں فرمایاہے ۔ ’’محمد اللہ  کے رسول اور خاتم النبین ہیں‘‘ اور یہی ثابت ہے بکثرت حدیثوں سے جو معناً حد متواتر تک پہنچ  گئیں  اورنیز اجماع امت سے ، سو حاشا کہ ہم میں سے کوئی اس کے خلاف کہے ۔ کیونکہ جو اس کا منکر ہے وہ ہمارے نزدیک کافر ہے اس لیے  کہ منکر ہے  نص صریح قطعی کا ۔ (المہند صفحہ نمبر 46 ، 47 مطبوعہ نفیس منزل کریم پارک لاہور)
(دونوں کتابوں کے اصل اکینز ساتھ دیئے جا رہے ہیں پڑھیئے اور فیصلہ خود کیجیئے کون سچا کون جھوٹا)۔

IMG_20210509_123605_327.jpg

IMG_20210509_123601_351.jpg

IMG_20210509_123557_675.jpg

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...