Jump to content

کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول


Madani Munna

تجویز کردہ جواب

کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول گیا

یون ہوش و خرد مفلوج ہوئے دل ذوقِ تماشہ بھول گیا

 

احساس کے پردے لہرائے ایمان کی حرارت تیز ہوئی

سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ سر اپنا سودا بھول گیا

 

پہنچا جو حرم کی چوکھٹ تک اک ابر کرم نے گھیر لیا

باقی نہ رہا پھر ہوش مجھے کیا مانگا اور کیا کیا بھول گیا

 

جس وقت دعا کو ہاتھ اٹھے یاد آ نہ سکا جو سوچا تھا

اظہار عقیدت کی دہن میں اظہار تمنا بھول گیا

 

ہر وقت برستی ہے رحمت کعبے میں جمیل اللہ اللہ

خاکی ہوں میں کتنا بھول گیا عاصی ہوں میں کتنا بھول گیا

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...