محمد حسن عطاری مراسلہ: 10 فروری 2021 Report Share مراسلہ: 10 فروری 2021 سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ایک جھوٹی روایت سیدنا امام حسن و حسین اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کھیل رہے تھے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: *اے ہمارے غلام کے بیٹے!* ان الفاظ کی وجہ سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ رنجیدہ ہوئے تو اپنے والد محترم کی بارگاہ میں بطورِ شکایت عرض کی کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے مجھے غلام کا بیٹا کہا ہے۔ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: *امام حسین رضی اللہ عنہ سےیہ بات لکھوا کر لے آؤ تاکہ جب میں فوت ہو جاؤں تو اس کاغذ کو میرے کفن میں رکھ دینا۔* *اس روایت کوکئی خطباء نے بیان کیا ہے جبکہ اس کا کوئی بھی مستند حوالہ موجود نہیں ہے۔۔۔ جھوٹی روایت میں اگرچہ کتنی ہی محبت کا درس کیوں نہ ہو لیکن ہے تو من گھڑت۔ اس لیے علماء کرام و خطباء عظام کا حق بنتا ہے کہ مستند روایات ہی عوام الناس تک پہنچائی جائیں۔* یہ واقعہ اہل تشیع کی کتاب چودہ ستارے از نجم الحسن کراروی کے صفحہ 226 پر موجود ہے۔۔۔ اس واقعہ کا کوئی مستند حوالہ ملے تو ضرور راہنمائی کی جائے تاکہ اپنی اصلاح ممکن ہو۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Rizvi 786 مراسلہ: 11 فروری 2021 Report Share مراسلہ: 11 فروری 2021 Jazakallah اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔