mianumair مراسلہ: 15 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 15 مئی 2020 *92 islamic media* ? لڑکیوں کے لیے ? ایک بیٹی اپنی خالہ کے ساتھ میرے پاس آئی ، اس نے رو رو کے بُرا حال کیا ہوا تھا ۔ میں نے سبب پوچھا تو کہنے لگی: ایک لڑکے نے مجھے propose کیاتھا ، میں نے اس کے لیے ہر طرح کی قربانی دی ، لیکن اب اس نے مجھے چھوڑ دیا ہے ۔ کہتا ہے: تم ٹھیک نہیں ہو ، تمھارے کسی اور کے ساتھ بھی تعلقات ہیں ۔ جب کہ میں قسم کھاتی ہوں ، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں! آپ مجھے کوئی ایسا تعویذ دیں کہ وہ میرے ساتھ شادی کرلے ، مجھے اس طرح راستے میں نہ چھوڑے ۔ میں نے چاہا اس بیٹی کو تعویذ کے بجائے مشورہ دوں ، لیکن اس کی غمگین حالت دیکھ کر خاموش ہوگیا ۔ اگر میں اسے مشورہ دیتا تو وہ یہ ہوتا: ” آج کل لڑکے عموماً وقت گُزاری کے لیے دوستی کاڈھونگ رچاتے ہیں ، اور محبت کے نام پر لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں ۔ جب جی بھر جاتا ہے تو الزام لگاکے ، بہانے بنا کے ، جھگڑا کرکے چھوڑ جاتے ہیں ۔ اس رویے سے ان کا نقصان ہو نہ ہو ، لڑکیوں کے لیے وقتی آزمائش ضرور بن جاتی ہے ۔ ایسے مطلبی لوگ جب ساتھ چھوڑ جائیں تو رونے دھونے کے بجائے شکرانے کے دو نفل ادا کرکے ، خوشی منانی چاہیے ؛ اور آئندہ ان کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھنا چاہیے ۔ “ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں مزید چند گزارشات ہیں: 1: کسی غیر محرم سے ہر گز دوستی نہ کریں ، چاہے وہ کتنے ہی لالچ دے ، کیسے ہی سٹائل بنائے ، اور کتنے ہی ڈائیلاگ مارے ۔ آپ کے رب نے ، آپ کو جس چیز سے منع فرمادیا ، اس میں کبھی خیر نہیں ہوسکتی ۔ 2: اپنی قدر پہچانیں! آپ کو دین اسلام نے شہزادیوں سے بڑھ کر مقام دیا ہے ۔ کسی غیر محرم کو اتنی بھی اجازت نہیں کہ بے حجاب آپ کو دیکھ سکے ، توآپ اس سے باتیں کر کے اپنی قدر کیوں گھٹاتی ہیں ۔ 3: اگر آپ کے دل میں نہ چاہتے ہوئے بھی کسی کے متعلق جذبات پیدا ہوجائیں ، تو اُن کے پروان چڑھنے سے پہلے بلا جھجک گھر والوں ( ماں ، باپ ، بھائی یا بہن وغیرہ ) سے بات کریں ۔ یہ بالکل نہ سوچیں کہ وہ کیا کہیں گے ؛ وہ اس وقت جو بھی کہیں گے ، آپ کے لیے قابل برداشت اور قابلِ عمل ہوگا ؛ لیکن حد سے گزر جانے کے بعد انھیں معلوم ہوا تو پھر ان کا کچھ کہنا ، آپ کے لیے آزمائش بن جائے گا ۔ 4: محبت بہت پاکیزہ جذبہ ہے ، یہ ہمیشہ پاکیزہ لوگوں کے لیے ہی پیدا ہونا چاہیے ؛ گندے اور مطلبی لوگ اس کے حق دار نہیں ۔ بیٹی کی سب سے پہلی محبت اس کا باپ ہوتا ہے ، اپنی پہلی محبت کو کسی پر بھی قربان نہ ہونے دیں ۔ جس باپ نے ہمیشہ آپ سے وفا کی ، آپ کی خاطر تن من دھن ، چین سکون ، سب کچھ قربان کیا ، اس سے آپ بھی وفا کریں ؛ اس کی سفید چادر کو داغ دار نہ ہونے دیں ۔ وہ ہمیشہ کی طرح آپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی آپ سے بہتر کرے گا ، اس پرپورا یقین رکھیں ۔ اللہ پاک ہر بہن اور بیٹی کو برے لوگوں سے محفوظ رکھے ، اور والدین کی اطاعت و فرماں برداری کی توفیق عطافرمائے!! اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔