Jump to content

Ertugrul - Short Story- Chiragh Hasan Hasrat


خیر اندیش

تجویز کردہ جواب

Ertuğrul

ارطغرل چراغ حسن حسرت

علامہ اقبالؒ کی وفات سے چند ماہ قبل، جون 1937ء کا کوئی دن تھا جب چراغ حسن حسرت جاوید منزل میں حاضر تھے، ان کے ساتھ عبدالمجید سالک اور احمد ندیم قاسمی بھی تھے۔ دورانِ گفتگو علامہ اقبالؒ نے اس بات کا اظہار کیا کہ :
”کچھ عرصہ سے یورپ میں سوانح نگاری کا ایک نیا انداز مقبول ہو رہا ہے یعنی سوانح نگار جس شخص کے حالات لکھنے بیٹھتا ہے، اس کی عادات و خیالات کو اس انداز میں بیان کر دیتا ہے کہ تصور کی آنکھ اسے دیکھ لیتی ہے۔اردو میں اس انداز کی کتابیں ابھی نہیں لکھی گئیں۔ اگر کوئی خدا کا بندہ اس کام کا بیڑا اُٹھائے اور مسلمان فرماں رواﺅں ، عالموں ، شاعروں اور ادیبوں کے حالات سیدھی سادی زبان میں اس طرح بیان کردیے جائیں کہ عام لوگ بھی انھیں ذوق وشوق سے پڑھیں ۔ یہ اُردو کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔“

 

[چراغ حسن حسرت،اقبال نامہ،لاہور، تاج کمپنی،س۔ن،ص۵]
علامہ صاحب کی اسی خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حسرت صاحب نے مختلف موضوعات پر قلم اٹھایا ، بالخصوص بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تاریخی، اسلامی، اخلاقی اور سوانحی کتابچے تحریر کیے۔ انھی میں سے ایک "ارطغرل" بھی ہے۔ 23 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ تقریباً 80 برس قبل لکھا گیا جس کی اشاعت بعد میں نیشنل بک فائونڈیشن سے بھی ہوئی۔ "ارطغرل" کے حقیقی اور تاریخی کردار کو چراغ حسن حسرت صاحب کے قلم سے دیکھیے، مختصر مگر جامع۔

 

ارطغرل چراغ حسن حسرت.pdf

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...