mianumair مراسلہ: 15 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 15 مئی 2020 *92 islamic media* • *" الـــــــــفــــــــــــــــاظ "* "الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے ... ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے ... کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں ... کچھ "غلامی" ... کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں... اور کچھ "وار" ... ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے... جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا ... تو سمجھ آیا .... لفظ صرف معنی نہیں رکھتے ... یہ تو دانت رکھتے ہیں ... جو کاٹ لیتے ہیں ... یہ ہاتھ رکھتے ہیں ... جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں ... یہ پاؤں رکھتے ہیں ... جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں ... اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے، تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں ... اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جائیے ... انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لیجئے کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے ... یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے... اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔