سگِ عطار مراسلہ: 10 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 10 مئی 2020 بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم اسلامی محفل کو مکمل اردو میں کرنے کی خواہش بہت پرانی ہے۔ لیکن کچھ وجوہات اور کچھ سستی کی وجہ سے یہ آج تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ انگلش اور رومن اردو اسٹائل میں وہ مزہ نہیں جواردونستعلیق میں لکھنے اور پڑھنے کا ہے۔ پچھلے دنوں ہمارے ایک اسلامی بھائی فیصل صاحب ، جنہوں نے کچھ سال پہلے بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اہلسنت کا کوئی فورم مکمل اردو میں ہو، جہاں اردو آسانی سے لکھی اور پڑھی جا سکے۔لیکن اس وقت ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کچھ دن پہلے انہوں نے دوبارہ کال کی اور اس سلسلے میں تفصیلی بات ہوئی۔ پہلے ارادہ تھا کہ انوژن فورم سوفٹ ویئر کو زنفورو سوفٹ ویئر میں کنورٹ کر دیا جائے کسی طرح۔ جو کہ ایک بہت مشکل ٹاسک ہے۔ اس فورم کے ڈیٹا بیس سائز اور پوسٹس اور یوزرز ہرچیز کو زن فورو پر کسی مسئلے کے بغیر تبدیل کرنا آسان ٹاسک نہیں۔ پھر زنفورو کا اردو ترجمہ لینے کیلئے کسی دوسرے فورم کی انتظامیہ سے درخواست کی جائے اور پھر انگلش فورم کو بالکل ختم کر کے اسلامی محفل اردو کا آغاز کیا جائے۔ یہ کام مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔پھر ایک پلان یہ بھی تھا کہ اس فورم کو ورژن ایک کا نام دے کر پوسٹ کرنے کی سہولت ختم کر دی جائے، اس کا لنک تبدیل کر دیا جائے اور ورژن دو زنفورو پر شروع کیا جائے۔ یہ بھی کام مناسب نہیں لگ رہا تھا۔ پھر بھی میں نے ایک اردو فورم کے ناظم اعلی سے، زنفورو کا اردو ترجمہ حاصل کرنے کیلئے ، رابطہ کی کوشش کی، اول تو جواب ہی موصول نہیں ہوا، دوم، اس فورم کا زنفورو ورژن پرانا لگ رہا تھا اور ہمیں نیا ورژن استعمال کرنا تھا ، اس لئے اگر ترجمہ مل بھی جاتا تو اُمید نہیں تھی کہ وہ کام کرتا ۔ پھر میں نے زنفورو کو اپنے سسٹم پر ٹیسٹ کیا تاکہ پتہ چلے کے استعمال کے لحاظ سے یہ کیسا ہے، استعمال کے بعد میں نے انوژن پاور کو اس سے کئی درجہ بہتر پایا۔ اور پچھلے دو تین دنوں میں اسی موجودہ سوفٹ ویئر کے ترجمے اور اردو تھیم ڈیزائن پر کام کیا ہے۔ ترجمہ تو ابھی بہت زیادہ رہتا ہے۔ تھیم ذیزائن کافی حد تک تیا ر ہو چکا ہے جو کہ کمپیوٹر پر فی الحال بہت بہتر نظر آئے گا۔ اس کی موبائل ایڈجسٹمنٹس پر ابھی کام کرنا ہے جب یہ مکمل تیار ہو جائے گا۔ اسلامی محفل اردو میں اگر آپ اسلامی محفل کو اردو میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو دو کام کرنے ہوں گے۔ سب سے نیچے جا کر Language کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں سے اردو کو سیلیکٹ کریں۔ اس کے بالکل ساتھ Theme کا آپشن ہے، وہاں سے Urdu Default کو سیلیکٹ کریں۔ آپ کو فورم کا سرورق یا صفحہ اول سب اردو میں نظر آئے گا۔ فورم کی ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ یعنی دائیں سے بائیں طرف نظر آئے گی۔ اس کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں دیکھنے کیلئے فی الحالآپ کے سسٹم میں نفیس نستعلیق فونٹ کا ہونا ضروری ہے جوکہ آپ یہاں سے ڈائونلوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد نستعلیق فونٹ آن لائن لوڈ کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس کے بعد فونٹ کا سسٹم میں انسٹال نہ بھی ہو تو فورم نستعلیق میں نظر آئے گا۔ نیچے فورم کے اردو ورژن کا اسکرین شاٹ بھی ایڈ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ترجمہ کا کام بہت کم ہوا ہے۔ اس لئے آپ کو فورم کے کئی حصوں پر انگلش ٹیکسٹ نظر آئے گا۔ نیز ترجمہ کی کوالٹی بھی اتنی اچھی نہیں ہے، کئی جگہوں پر انگلش الفاظ کا اردو میں استعمال ہے اور کئی جگہوں پر ترجمہ شاید کچھ عجیب سا لگے اور الفاظ میں غلطیاں بھی شاید دیکھنے کو ملیں۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ترجمہ بہتر اور مکمل ہوتا جائے گا۔ اردو لکھنے کیلئے فی الحال آپ کے سسٹم میں اردو کی بورڈ انسٹال ہونا بھی ضروری ہے۔ کوشش ہوگی کہ اردو فورم کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سہولت بھی ایڈ کر دی جائے، جس کی مدد سے اراکین اردو بغیر اردو کی بورڈ انسٹال کیے لکھ سکیں۔ انگلش /رومن اردو ورژن فی الحال فورم کا انگلش/رومن اردو ورژن بطور ڈیفالٹ کام کرے گا۔ جب اردو ورژن کچھ بہتر ہوجائے گا تو اردو کو ڈیفالٹ کر دیا جائے گا۔فورم کا انگلش/رومن اردو ورژن بھی ساتھ موجود رہے گا۔ رومن اردو میں پوسٹ کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ آپ اردو میں ٹائپنگ کریں، اگر نہیں آتی تو ٹائپنگ کرنا سیکھیں تاکہ پڑھنے اور جواب دینے والوں کو آسانی ہو۔انگلش پوسٹنگ کرنے والے حضرات انگلش زبان اور تھیم استعمال کر کے اپنا کام جاری رکھیں۔ آپ کا وقت چاہیے اس کام اور کوشش کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں آپ کا وقت اور آپ کی مدد چاہیے۔ا س سلسلے میں جو اراکین مدد کرنا چاہیں تو آگے بڑھ کر اس ٹاپک پر جواب پوسٹ کریں ۔۔ ہمیں فورم پرایکٹو ممبرز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ موڈیریٹرز کی ضرورت ہے۔ ترجمہ میں مدد کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ اور آپ کے پاس کوئی مشورہ، رائے یا کوئی مسئلہ ہے۔ تو ہمیں آگاہ کریں۔ جزاک اللہ۔ والسلام اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
سگِ عطار مراسلہ: 10 مئی 2020 Author Report Share مراسلہ: 10 مئی 2020 فورم نام کی تبدیلی جن اراکین کے فورم پر نام انگلش حروف تہجی میں ہیں۔ اُن کے لئے فورم نام (Display Name) تبدیلی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ آپ اپنی پروفائل سیٹنگز میں جاکر اپنے فورم نام کو تبدیل کر سکتے ہیں۔اگر کوئی نام تبدیلی میں کوئی مسئلہ ہو یا آپشن نظر نہ آرہا ہو تو اس ٹاپک پر جواب پوسٹ کر کے آگاہ کریں۔ Account Settings > Display Name > Change اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mughal... مراسلہ: 10 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 10 مئی 2020 ماشاء اللہ الحمداللہ بھائى ميرے لىے کوئى کام ہو تو ضرور بتائىے گا ميں ٹائم دينے کہ کوشش کروں گا انشاء اللہ اگر ىمارہ فورم اردو انگلش دونوں زبانوں مىں رہے تو کىا کہ بہتر نہىں کىوں کے گوگل سرچ پر ابھى بھى زىادہ تر لوگ انگلش سے ہى سرچ کرتے ہىں اس کى موبائل اىپ کى بھى ترکىب بنائى جاے 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
سگِ عطار مراسلہ: 10 مئی 2020 Author Report Share مراسلہ: 10 مئی 2020 9 گھنٹے پہلے, Mughal... said: گر ىمارہ فورم اردو انگلش دونوں زبانوں مىں رہے تو کىا کہ بہتر نہىں کىوں کے گوگل سرچ پر ابھى بھى زىادہ تر لوگ انگلش سے ہى سرچ کرتے ہىں اس کى موبائل اىپ کى بھى ترکىب بنائى جاے جی بالکل، ہمارا فورم دونوں زبانوں میں ہوگا۔ جیسا کہ اوپر بھی لکھا ہے۔ جو اراکین انگلش یا رومن اردو استعمال کرنا چاہتے ہیں، وہ انگلش زبان اور انگلش تھیم سیلیکٹ کر کے اپنا کام جاری رکھیں۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
خیر اندیش مراسلہ: 10 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 10 مئی 2020 display name change ka koi option naheen aa raha اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
سگِ عطار مراسلہ: 10 مئی 2020 Author Report Share مراسلہ: 10 مئی 2020 4 گھنٹے پہلے, Chacha Ji said: display name change ka koi option naheen aa raha ابھی چیک کریں۔ان شاء اللہ ابھی نظر آئے گا۔ پھر بھی مسئلہ ہو تو بتائیں۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mughal... مراسلہ: 11 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 11 مئی 2020 On 5/10/2020 at 8:05 PM, سگِ عطار said: جی بالکل، ہمارا فورم دونوں زبانوں میں ہوگا۔ جیسا کہ اوپر بھی لکھا ہے۔ جو اراکین انگلش یا رومن اردو استعمال کرنا چاہتے ہیں، وہ انگلش زبان اور انگلش تھیم سیلیکٹ کر کے اپنا کام جاری رکھیں۔ اسلام علیکم بھائی موڈرہٹ ٹیم بھی اپ ڈیٹ ہونی چاہیے کچھ بھائی تو کافی عرصہ سے دیکھے ہی نہیں گے فورم۔پر 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
سگِ عطار مراسلہ: 11 مئی 2020 Author Report Share مراسلہ: 11 مئی 2020 Just now, Mughal... said: اسلام علیکم بھائی موڈرہٹ ٹیم بھی اپ ڈیٹ ہونی چاہیے کچھ بھائی تو کافی عرصہ سے دیکھے ہی نہیں گے فورم۔پر وعلیکم السلام جی بالکل صحیح کہا آپ نے۔ ان شاء اللہ اس میں بھِی اپ ڈیٹ ہوگی۔ آپ بھی کچھ بندے ساتھ میں تیار کریں۔ بلکہ اُن کو لیڈ کریں۔ ایکٹو موڈیرٹرز بہت ضروری ہیں۔ ساتھ میں ایکٹو ممبرز بھی چاہیئں۔ہمارے بہت سے سُنی احباب فیس بُک وغیرہ پر پوسٹنگ کرتے رہتے ہیں۔ اگر وہ پوسٹ یہاں لگا کر فیس بک پر لنک ڈالیں، یا مکمل پوسٹ فیس بک پر ڈال کر اسلامی محفل کا لنک بھی دے دیں تو فورم کی سرگرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
خیر اندیش مراسلہ: 12 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 12 مئی 2020 aksar awam urdu main nahi likhti, lihaza roman urdu main topic title must hay, aor aik bara tabqa indian, bangladeshi, sirilanks etc hain jo roman urdu smjh lety hai, but urdu likh ya parh nhi sktay, lihza topic title roman urdu main must hay. Urdu rasm ul khat ab koi nhi use krta aap manain ya na manai اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
خیر اندیش مراسلہ: 22 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 22 مئی 2020 Jnab yeh forum default font size to bara krain, har dafa likh kar select kar kay font bada karna padta hay Default font size kam az kam 24 krain. Shukriya @سگِ عطار اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔