خیر اندیش مراسلہ: 7 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 7 مئی 2020 copied Mister Jinah ka Purisrar Moamma aur Us Ka Hal ''مسٹر جناح کا پراسرار معمہ اور اس کا حل'' ''مسٹر جناح کا پراسرار معمہ اور اس کا حل'' از:۔ مولاناحسین احمد مدنی مولانا حسین احمد مدنی کا وہ بیان 1357ھ بمطابق 1938ء میں رسالہ ''قائد'' مراد آباد اور مدینہ اخبار وغیرہ میں شائع ہوا۔جس میں اُنہوں قائد اعظم محمد علی جناح پر عہد شکنی اور وعدہ خلافی وغیرہ کے الزامات لگاکر مسلم لیگ کے پارلیمنٹری بورڈ سے علیحدگی اختیار کی۔یہ ہماری تاریخ کا وہ پہلو ہے جو مولانا حسین احمد مدنی صاحب کے زاویہ نگاہ میں آیا ۔ جبکہ تاریخ کا ایک اور رخ تحریک پاکستا ن کے ایک نامور مورخ ڈاکٹر محمد جہانگیر تمیمی نے اپنی کتاب”زوال سے اقبال تک“میں سامنے لاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 1937ء کے انتخابات میں مفتی کفایت اللہ اور مولانا حسین احمد مدنی نے مسلم لیگ کی حمایت کے لیے راضی تھے لیکن انھوں نے اس حمایت کے اخراجات کے لیے 50ہزار روپے طلب کیے۔ یہ رقم اس زمانے میں بہت زیادہ تھی۔ قائد اعظم یہ مطالبہ پورا نہ کرسکے اور مولانا صاحبان کانگریس کی طرف چلے گئے کیونکہ وہاں سے ان کے مالی تقاضے پورے ہوگئے تھے۔'' یہی بات معروف محقق “ نے ابو لحسن اصفہانی کے حوالے سے بھی کتابوں میں موجود ہے۔ پاکستان کے نامور مصنف محقق اور دانشور پروفیسر فتح محمد صاحب اپنی کتاب "Islam versus Islam" میں جو کہ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور نے شائع ہوئی۔اور جس میں انہوں نے اسلام سیاست اور سوشل ازم کے حوالے سے تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی دلچسپ تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی کتاب کا مرکزی خیال یہ ہے کہ جن مذہبی رہنماؤں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی وہ قیام پاکستان کے بعد اس بنیاد پر ریاست کے اجارہ دار بن گئے کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔ بہرحال یہ ایک طویل بحث ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح عہد شکن تھے یا اصولوں کے پاسدار ،اس حوالے سے تاریخ کی مستند کتابوں اور خود اُن کے مخالف و ناقدین کی گواہی ہی کافی ہے ۔ سردست مولانا حسین احمد مدنی صاحب کے نقطہ نظر کو پیش نظر رکھیئے ۔ ہماری تاریخ کا یہ اہم باب برادرم مخدوم عدیل عزیز کےنادر ذخیرہ کتب میں دستیاب ہوئے ۔جسے وہ مزید تحقیق و جستجو کے لیے اہل علم کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس علمی تعاون پر ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔ محمداحمد ترازی بشکریہ مخدوم عدیل عزیز Mister Jinah ka Purisrar Moamma aur Us Ka Hal.pdf اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔