Jump to content

ننھی پری


محمد افتخار الحسن

تجویز کردہ جواب

              آج کچھ تصاویر دیکھ کر انتہائی قلق ہوا کہ ننھی پری زینب کوجس طرح درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کیاگیا اس کے والد ین اور عزیز واقارب کے لیے اس سے بڑی اذیت کیا ہوگی لیکن تف ہے میڈیا کی گندی ذہنیت اور گھناؤنے مقاصد پر کہ اس ننھی پری کے پوسٹ مارٹم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لگادی گئیں جس میں انسانی خاکہ بناکر مقتولہ کے متاثرہ اعضا کی طرف اشارہ کیا گیا تھاجو ہمارے معاشرے کے جذباتی افراد کو مشتعل کرکے اپنی ریٹنگ بڑھانے والے میڈیا کے سیاہ کرتوتوں کی ایک کڑی تھی۔مظلوموں کو انصاف دلانے اور عوام کی آواز سیاسی شخصیات تک پہنچانے کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے ایک ننھی پری کی روح اور اس کے لواحقین کے جذبات سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ لوگ تو اپنے آنگن کے پھولوں کا تذکرہ کرنا بھی عوام میں گوارا نہیں کرتے اوریہ بھیڑیا صفت انسان اپنے ایمان و کردار کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی عزتیں اچھالنے سےدریغ نہیں کرتے۔
         کون سا باپ چاہتا ہے کہ میری بیٹی کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر پڑی دکھائی دیتی رہے۔کون سی مامتا گوارا کرسکتی ہے کہ اس کی شہزادی کے نازنیں جسم پر خراشوں کے نشان ہوں اور ساری دنیا اسے دیکھتی رہے۔انصاف دلانے کے بہانے اپنے چینل یا پیج کی ریٹنگ بڑھانے کے ذرائع ڈھونڈنے والے یہ خارشی کتے اپنی بیٹی کی ایسی تصاویر لگانا پسند کریں گے؟ اپنے پیج کی ریٹنگ بڑھانے والے کیا یہ پوچھنا پسند کریں گے کہ زینب کے قاتل کو پھانسی ہونی چاہیے یا نہیں ؟

         معذرت کے ساتھ!اپنے چینل اور پیج کی مقبولیت کے لیے یوں گلی گلی جرائم کی بو سونگھتے پھرناکوئی آج کا کام نہیں۔برما،سانحہ دیپالپوراورفیض آباد دھرنا اس کی زندہ مثالیں ہیں۔لوگوں کے عیوب کو دنیا کے سامنے لانا ان کا اولین مقصد ہے۔جب کسی اور جگہ زیادہ ریٹنگ ملے گی یا کوئی اور مسئلہ عوام کے لیے زیادہ قابل توجہ ہوگا تو ان تمام افراد کو ننھی زینب کے انصاف کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اور اس کے والدین کے لیے ہمدردی ختم ہو جائے گی۔

             لہذا ان کی چالوں سے باخبر ہوکر ان کے جذباتی اور سیاسی بیانات پر کان دھرنے سے گریز کرنا چاہیےاور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادینا چاہیے۔

  ابو الحسن محمد افتخار الحسن عطاری المدنی
12 جنوری 2018

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...