Jump to content

قرآن اور بگ بینگ


Umar Usman

تجویز کردہ جواب

بگ بینگ نظریہ بیان کرتا ہے کہ ابتدا میں تمام اجسام ایک ٹکڑا تھے اور پھر یہ علیحدہ علیحدہ ہوئے۔ وہ حقیقت جسے بگ بینگ نظرئیے نے ظاہر کیا، قرآن پاک میں 14 صدی پہلے واضح کردیا گیا کہ جب لوگوں کے پاس کائنات کے بارے میں بہت ہی محدود معلومات تھیں:
’’کیا ان کافروں کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ آسمان اور زمین (پہلے) بند تھے۔ پھر ہم نے دونوں کو کھول دیا اور ہم نے پانی سے ہر جان دار چیز کو بنایا ہے۔ کیا (ان باتوں کو سن کر) بھی ایمان نہیں لاتے۔‘‘ (سورۃ الانبیاء۔30)
جیسا کہ درج بالا آیت میں بیان کیا گیا، کائنات کی ہر شے حتیٰ کہ ’’آسمان اور زمین‘‘ کی تخلیق بھی، ایک عظیم دھماکے کے نتیجے میں ایک واحد نقطے سے کی گئی اور موجودہ کائنات کو ایک دوسرے سے الگ کرکے مخصوص شکل دی گئی۔

کیا سورة الانبیاء کی اس آیت میں واقعی بگ بینگ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے؟ علماء کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

جزاک اللہ خیراً۔

Edited by Umar Usman
Link to comment
Share on other sites

  • 3 years later...

اس آیت میں فرمایا گیا کہ آسمان و زمین ملے ہوئے تھے اس سے ایک مراد تو یہ ہے کہ ایک دوسرے سے ملا ہوا تھا ان میں فصل و جدائی پیدا کرکے انہیں کھولا گیا دوسرا معنی یہ ہے کہ آسمان اس طور پر بند تھا کہ اس سے بارش  نہیں ہوتی تھی اور زمین کا کھولنا یہ ہے کہ اس سے سبزہ پیدا ہونے لگا 

نوٹ: اس آیت میں چونکہ متعین طور پر یہ مراد نہیں کہ آسمان و زمین حقیقی طور پر ملے ہوئے تھے اس لیے بگ بینگ کی تھیوری کو قطعیت کے ساتھ اس آیت سے ثابت نہیں کرنا چاہیے ہاں احتمال ضرور موجود ہے 

کنز العرفان فی ترجمہ القرآن صحفہ 588 حاشیہ آیت نمبر 30 سورہ الانبیاء

از مفتی قاسم عطاری قادری مدظلہ عالی

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...