aaftab مراسلہ: 4 مئی 2018 Report Share مراسلہ: 4 مئی 2018 اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایاکہ شرک کی مثال ایسے ہے جیسے کالی رات ہو۔۔اس میں کالاپتھرہو۔۔اس پر کالی چیونٹی ہو۔۔نبی ﷺ نے فرمایاکہ جس طرح وہ چیونٹی چلتی ہوئی نظر نہیں آتی ہے ، اسی طرح شرک تم سے ہوجائے گااور تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا۔ قرآن کی متعدد آیات ہیں جن میں اللہ تعالی فرماتاہے کہ صرف شرک کی معافی نہیں اور نبی ﷺ کا مسلم کی حدیث میں فرمان ہے اگر کسی شخص نے پوری زمین گناہوں سے بھر دی ہولیکن اگر اسے شرک پر موت نہ آئی توپھر بھی اللہ تعالی ان سارے گناہوں کے برابرمعافی کے ساتھ اپنے اس بندے سے ملاقات کرے گا۔ غورفرمائیں کتنااہم اور نازک معاملہ ہے یہ ۔ سبھی فرقے مانتے ہیں کہ شرک بڑا بھاری ظلم ہے لیکن اس کی وضاحت نہیں کرتے۔ اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ یامحمد ، یارسول مدد،یاعلی مدد،یاغوث مددیا پیرمدد پکارنا شرک ہے ۔ اللہ تعالی کے مدمقابل عبدالقادرجیلانی کو دستگیر،علی ہجویری کو داتا،علی کو مشکل کشا،امام بری کو قسمتیں کھری کرنے والا،معین الدین چشتی کو بیڑیاں پارلگانے والا، نظام الدین اولیاء کو غریب نواز، شہبازقلندرکو لجپال،یا ان کے علاوہ انبیائے کرام ، شہداء اور صالحین سمیت اللہ کے بندوں (خواہ زندہ ہوں یا مردہ)ان میں سے کسی کو بھی اللہ کے مدمقابل کھڑا کرنایا اللہ کی ذات، صفات اور اختیارات کا ان میں شائبہ تک کرنا شرک ہی کہلاتاہے ۔ اللہ کے سوا تعویذ،گنڈوں، کڑوں،چھلوں، منکوں پر توکل کرنا بھی شرک ہے۔ غیراللہ کی نذرونیاز کرنا شرک ہے ۔نظر بد سے بچنے کے لئے بچے کی پیشانی پر کالی سیاہی لگانا،بچے کے سرہانے چھری یا لوہے کی کوئی چیز رکھنا،مکان پر کالی ہانڈی رکھنا،گاڑی کے نیچے جوتی لٹکانا،امام ضامن (کالاکپڑا)باندھنایا ان کے علاوہ دیگر سارے ٹوٹکے بھی شرکیہ ہی کہلاتے ہیں۔ اسی طرح اللہ کی مخلوق میں سے اللہ کو کسی کا واسطہ دینا یہ سب اعمال شرک کے زمرے میں آتے ہیں -خدارا اپنے آپ کو اور اپنے اہل و اعیال کو شرک سے بچاؤ - اللہ پاک ہم سب کو شرک سے محفوظ رکھے -آمین اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
aaftab مراسلہ: 4 مئی 2018 Author Report Share مراسلہ: 4 مئی 2018 aisi bhe koi riwyaat hai kay ansar ko Nabi pak alaihisSalam nay un kay khaito pay kuch toatay bartan latkanay ko farmaya ? jab kay farhat hasmi kahti ha kay makan pay kali handi lagana bachay ko kala til lagana balkay gaari kay nechay joati latkana bhe shirk hai اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Khalil Rana مراسلہ: 4 مئی 2018 Report Share مراسلہ: 4 مئی 2018 ہر کام کو شرک کہنا کیسا ہے؟ شرک کی تعریف کیا ہے ؟ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
aaftab مراسلہ: 11 مئی 2018 Author Report Share مراسلہ: 11 مئی 2018 salam hazrat wo riwayat kahe parhi thee kia aisi koi riwyat hai kay nabi pak alaihisSalam nay ansar ko kuch handiya laganay ka kaha baghat mai nazr e badd say bachanay kay leay was salam اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔