نعمت اللہ مشعل مراسلہ: 4 ستمبر 2017 Report Share مراسلہ: 4 ستمبر 2017 السلام علیکم روایات سے پتہ چلتاھے کہ قربانی کے نصاب کیلئے لا علی التعین دو معیارات ھیں 1 ساڑھے سات تولے سونا 2 ساڑھے باون تولہ چاندی اب موجودہ دور میں صرف چاندی کو معیار بنانے کی سبب کیا ھے؟ اگر کوئی شخص سونے کی قیمت کی اعتبارسے صاحب نصاب نہ ھو اور چاندی کی قیمت کے اعتبار سے صاحب نصاب ھو اور قربانی ادا نہ کرے کیا وہ گنہگار ھوگا؟ ھمارے علاقےمیں چاندی کی نصاب 37ھزار روپے بنتے ھیں اور اس رقم سے ایک درمیانی قسم کا جانور ملتا ھے اگر صاحب نصاب اس رقم سے قربانی کا جانور خرید لیں تو وہ فقیر ھوجائیگا براہ کرم شریعت اور فقھہ حنفی کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
AqeelAhmedWaqas مراسلہ: 4 ستمبر 2017 Report Share مراسلہ: 4 ستمبر 2017 11 hours ago, نعمت اللہ مشعل said: السلام علیکم روایات سے پتہ چلتاھے کہ قربانی کے نصاب کیلئے لا علی التعین دو معیارات ھیں 1 ساڑھے سات تولے سونا 2 ساڑھے باون تولہ چاندی اب موجودہ دور میں صرف چاندی کو معیار بنانے کی سبب کیا ھے؟ اس مسئلہ کی کافی تفصیل ہے اور کئی جہتیں ہیں (جواب میں چند اور پہلو بھی زیر بحث آئے ہیں تاکہ کوئی اشکال نہ رہے)۔ اجمالاََ عرض ہے:۔ 11 hours ago, نعمت اللہ مشعل said: اگر کوئی شخص سونے کی قیمت کی اعتبارسے صاحب نصاب نہ ھو اور چاندی کی قیمت کے اعتبار سے صاحب نصاب ھو اور قربانی ادا نہ کرے کیا وہ گنہگار ھوگا؟ ضرور گناہ گار ہوگا کیونکہ وہ بدستور صاحب نصاب ہے۔ اسکی تفصیل کیلئے بہار شریعت حصہ ۵ (زکوۃ) اور حصہ ۱۵ (قربانی) کا مطالعہ فرمائیں۔ 11 hours ago, نعمت اللہ مشعل said: ھمارے علاقےمیں چاندی کی نصاب 37ھزار روپے بنتے ھیں اور اس رقم سے ایک درمیانی قسم کا جانور ملتا ھے اگر صاحب نصاب اس رقم سے قربانی کا جانور خرید لیں تو وہ فقیر ھوجائیگا اس صورت میں بھی قربانی کرنا لازم ہے (اگر دیگر شرائط قربانی پائی جائیں)۔ فقر سے بچنے کیلئے کوئی بھی جائز راستہ استعمال کریں۔ مثلاََ چھوٹے جانور کی بجائے کسی بڑے جانور میں حصہ لے لیں (کیونکہ عموماََ بڑے جانور میں حصہ سستا ہوتا ہے)۔ یا قرض لیکر قربانی کریں، یا دونوں صورتوں کے اشتراک سے وغیرہ۔ اللہ عزوجل ہمیں دین کو سمجھنے اور اس پر کھلے دل سے عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔