Jump to content

تجویز کردہ جواب

17 hours ago, فقیرقادری said:

السلام علیکم

 

اس کا جواب درکار ہے

 

20914606_231454874045352_4957001846427696020_n.jpg.07d98b36eed8dd1bc9e833dd1ade680b.jpg20915266_231454880712018_5950974990365806599_n.jpg.6255d5ca6719a6854bd8552c76dc96cb.jpg

حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلویؒ   اپنی مشہورومعروف کتاب  ’’فیوض الحرمین‘‘  میں رقمطراز ہیں:۔

عرّفنی رسول اللّہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ان فی المذاھب الحنفی طریقۃٌ انیقۃٌ وھی اوفق الطرق بالسنۃ المعروفۃ التی        جمعت ونقحت فی زمان البخاری وا صحابہٖ  

فیوض الحرمین   ص ۴۸

رسول اللہ  ﷺ نے مجھ کو بتلایا کہ مذہب حنفی ہی میں وہ عمدہ طریقہ ہے ۔ جو دوسرے سب طریقوں سے زیادہ اس سنت نبویہ معروفہ کے مطابق ہے جو بخاریؒ اور دوسرے اصحاب صحاح کے دور میں مرتب و منقح ہو کر مدون ہو گئی ہے۔

غیر مقلدوں کے امام و مجدد نواب صدیق حسن خان صاحب لکھتے ہیں کہ

خاص مذھب حنفی میں ہر مسئلہ مطابق مذھب اہلحدیث موجود ہے۔۔۔۔ اسی لئے شاہ ولی اللہ صاحب نے فرمایا کی تمام مذاہب میں حدیث سے سب سے زیادہ موافق مذھب حنفی ہے ۔

مآثر صدیقی ص6 

599c08068e0bb_.thumb.png.73a77a2c50708b78923024f69255909e.png

امام احمد کے قول کی وضاحت امام ابن رجب حنبلی نے اپنی کتاب میں کر دی ہے۔

یہ ہے اس کتاب کا لنک بھائی

 

 

Edited by Raza Asqalani
Link to comment
Share on other sites


محمد حسین بٹالوی غیر مقلد لکھتا ہے

“مولوی رشید احمد صاحب کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ خاکسار (مولانا محمد حسین بٹالوی صاحب) کو جو سبیل الارشاد میں کئی جگہ “فرقہ غیر مقلدین“ کہا گیا ہے یہ مجھے ناگوار گزرا ہے ہم لوگ جو اس گروہ سے علم کی طرف منسوب ہیں۔ منصوصات میں قرآن و حدیث کے پیرو ہیں اور جہاں نص نہ ملے وہاں صحابہ تابعین و ائمہ مجتہدین کی تقلید کرتے ہیں خصوصاً آئمہ مذھب حنفی کی جن کے اصول و فروغ کی کتب ہم لوگوں کے مطالعہ میں رہتی ہیں“۔
(اشاعۃ السنہ۔ج23،ص290)

“خاکسار نے رسالہ نمبر6 جلدنمبر 20 کے صفحہ 201 اپنے بعض اخوان اور احباب اہلحدیث کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کو اجتہاد مطلق کا دعوٰی نہیں اور جہاں نص قرآنی اور حدیث نہ ملے وہاں تقلید مجتہدین سے انکار نہیں تو وہ مذہب حنفی یا شافعی(جس مذہب کے فقہ و اصول پر بوقت نص نہ ملنے کے وہ چلتے ہوں) کی طرف اپنے آپ کو منسوب کریں“۔ 
(اشاعۃ السنہ،ج23،ص291)

“جس مسئلہ میں مجھے صحیح حدیث نہیں ملتی اس مسئلہ میں میں اقوال مذہب امام سے کسی قول پر صرف اس حسن ظنی سے کہ اس مسئلہ کی دلیل ان کو پہنچی ہوگی تقلید کرلیتا ہوں ۔ ایسا ہی ہمارے شیخ و شیخ الکل (میاں صاحب) کا مدت العمری عمل رہا“۔
(اشاعۃ السنہ،ج22،ص310
)


 بٹالوی صاحب مزید لکھتے ہیں۔

یہ بلا قادیانی کے اتباع کی اکثر اسی فرقہ میں پھیلی ہے جو عامی و جاہل ہوکر مطلق تقلید کے تارک و غیر مقلد بن گئے ہیں یا ان لوگوں میں جو نیچری کہلاتے ہیں ۔ جو درحقیقت اس قسم کے غیر مقلدوں کی برانچ (شاخ) ہیں۔
(اشاعۃ السنۃ،ص271،ج15)


 

Edited by Raza Asqalani
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

معذرت کے ساتھ کتاب               کا لنک نہیں ٹھیک درست لنک دے دیں۔اور اشاعۃ السنہ کتاب کا لنک بھی دے دیں۔

Edited by فقیرقادری
update.
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
×
×
  • Create New...