Jump to content

Is K Jawab Chye


rehman alvi

تجویز کردہ جواب

mera sawal ya hai k nalain pak ko member e rasool pa rakna sahi hai ya nai

 

 

رحمٰن علوی بھائی!

نبی کریم ﷺ کے جسم اطہر سے تعلق رکھنے والی ہر شے ہمارے حق میں پاک و متبرک ہے۔ جہاں تک معترض کا تعلق ہے، اس جاہل کو اصل اور نقش کے مابین فرق بھی معلوم نہیں۔ اتنا نہیں جانتا کہ کعبہ معظمہ اور مسجد نبوی کی تصویر یا تشبیہ کا حکم اصل خانہ کعبہ یا روضہ رسول کے برابر نہیں ہو سکتا، کہ یہ اصل ہے، وہ محض نقل یا شبیہ۔

پھر بھی ضد پر قائم رہے تو اس سے پوچھئے کہ مقام ابراہیم کیا ہے؟ ایک پتھر جس پر نبی اللہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے قدم مبارک کا نشان ثبت ہے، جو عین مسجد الحرام کے صحن میں نصب ہے، فاصلہ زیادہ ہو تو طواف کعبہ کے لیے چکر لگاتے ہوئے یہ بھی بیچ میں پڑتا ہے، اس کے قریب نوافل کی فضیلت حکم ربانی کے تحت ثابت ہے۔ پھر مسجد الحرام میں یہ سب کرتے ہوئے معترض کو غش کیوں نہیں آتے، حالانکہ  کسی عام آبادی کی مسجد کے منبر پر محض نقش نعلین رکھنے پر اسے شرک کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ 

 

Mera aap se sawal he kia jin paon k sath hum istinja khaney jatey hen kia unhi paon k0  mimber e Rasool(aap per salaam) per rakhna durasat he..

 

بھائی! آپ کا سوال مبہم، غیر واضح ہے۔ جن پاؤں کے ساتھ ہم کسی دنیاوی حاجت کے لیے کسی ناپاک جگہ جاتے ہیں، انہی قدموں کے ساتھ ہم مسجد میں نماز ادا کرنے بھی تو جاتے ہیں، مسجد الحرام میں طواف کرنے اور مسجد نبوی میں حاضری کے لیے بھی، مگر بعد از حصول طہارت۔ ظاہر ہے، ان مبارک جگہوں پر جانے سے پہلے قدموں کو جسم سے جدا تو نہیں کر سکتے، محض اس بنا پر کہ انہی کو لے کر بیت الخلا میں جاتے ہیں۔ پھر یہ وہم کیوں؟ 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...