sartajshafii مراسلہ: 8 دسمبر 2016 Report Share مراسلہ: 8 دسمبر 2016 asalamo alykum im sunni shafii from kashmir IMAM MALIK AUR IMAM SHAFII RADI ALLAHU TAALA UNHUMAA KA ISTIWAA ALAL ARASH KA KYA AQIDAH HAI WAHABIYOUN KA RAD اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Wadi Raza Ki مراسلہ: 8 دسمبر 2016 Report Share مراسلہ: 8 دسمبر 2016 غیرمقلدین کہتے ہیں کہ امام مالک ؒنے استواء ثابت کرکے مجہول الکیفیت قرار دیاہے لہذا صفات باری کے حقیقی معنی مراد لے کر مجہول الکیفیت قراردینا درست ہے۔ جواب: یہ مقولہ امام مالکؒ سے ثابت ہی نہیں۔ (التعلیق علی کتاب الاسماء والصفات ج2ص151) امام بیہقیؒ نے کتا ب الاسماء والصفات ج2ص150 اور حافظ ابن حجر عسقلانی ؒنے فتح الباری ج13ص498 باب و کان عرشہ علی الماء میں بسند جید امام مالکؒ کا صحیح قول نقل کیا ہے کہ عبداللہ بن وھبؒ فرماتے ہیں کہ ہم امام مالک ؒکے پاس بیٹھے تھے کہ ایک آدمی آیا اور امام مالک ؒسے کہنے لگا: یَا اَبَا عَبْدِاللّٰہِ ! اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیٰ ‘کَیْفَ اسْتِوَائُ ہٗ؟ اے ابوعبداللہ!رحمن عرش پر مستوی ہے ‘ اس کا استواء کیسے ہے؟ ابن وہب ؒفرماتے ہیں کہ امام مالکؒ نے سر جھکا لیا اور آپ کو پسینہ آگیا۔ پھر آپ نے سراٹھایا اور فرمایا: اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیٰ کَمَا وَصَفَ نَفْسَہٗ ‘لَا یُقَالُ کَیْفَ؟ وَکَیْفَ عَنْہٗ مَرْفُوْعٌ رحمن عرش پر مستوی ہے جیسا کہ اس نے خود بیان کیاہے ‘یہ نہ کہا جائے کہ کیسے؟(یعنی کیفیت کی نفی کی جائے)اور اللہ سے کیفیت مرفوع ہے(یعنی کیفیت کا لفظ اللہ تعالیٰ کے لیے نہیں بولا جاتا) اسی طرح امام ابوبکر بیھقیؒ اور علامہ ابن حجر عسقلانی ؒنے ولید بن مسلم کے طریق سے نقل کیاہے کہ امام اوزعی ؒ ‘امام مالک ؒ ‘امام سفیان ثوری ؒ اور امام لیث بن سعد ؒسے ان احادیث سے متعلق سوال کیا گیا جن میں اللہ کی صفات کا بیان ہے تو انہوں نے فرمایا: اَمِرُّ وْھَاکَمَا جَائَ تْ بِلَاکَیْفِیَّۃٍ ترجمہ:یہ احادیث جیسے آ ئی ہیں ویسے بیان کرو کیفیت کے بغیر۔ (کتاب الاسماء والصفات للبیھقی ج2 ص198،فتح الباری لابن حجر ج13 ص498 باب و کان عرشہ علی الماء ) اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Wadi Raza Ki مراسلہ: 8 دسمبر 2016 Report Share مراسلہ: 8 دسمبر 2016 تو امام مالک سے مروی درج بالاروایات میں’’ کیف ‘‘کی باقاعدہ نفی ہے۔ اشکال : جب اللہ تعالیٰ مشابہات ِمخلوق سے پاک ہیں تو قرآن و حدیث میں ایسے الفاظ کیوں استعمال کئے گئے جو انسان کو وہم میں ڈال دیتے ہیں ؟جواب: علامہ ابن جوزی ؒ نے ’’دفع شبہ التشبیہ‘‘ میں لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ انسانی طبیعت پر محسوسات اتنے غالب ہو گئے تھے کہ لوگ محسوسات کے بغیر اپنے الٰہ کو سمجھتے نہیں تھے ۔ اسی لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے ان سے عرض کیا تھا: اِجْعَلْ لَّنَا اِلٰہً کَمَا لَھُمْ اٰلِھَۃٌ (سورہ اعراف 138) کہ ہمارے لئے بھی معبود بنائیے جس طرح ان کے معبود ہیں‘ اور مشرکین کے سوال ’’اللہ تعالیٰ کیا ہے ؟‘‘ کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :’’قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ o اَللّٰہُ الصَّمَدُکہہ دیجئے! اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے ۔ اگر اس وقت ان کلمات کو ذکر کئے بغیر کہا جاتا:’’اَللّٰہُ لَیْسَ بِجِسْمٍ وَلَا جَوْھَرٍ وَلَا عَرْضٍ وَلَا طَوِیْلٍ وَلَا عَرِیْضٍ وَلَا یَشْغُلُ الْاَمْکِنَۃُ وَلَا یَحْوِیْہِ مَکَانٌ وَلَا جِھَۃٌ مِنَ الْجِھَاتِ السِّتَّۃِ۔‘‘(اللہ تعالی نہ جسم ہے ، نہ جوہر، نہ طویل ، نہ عریض ، نہ امکنہ میں اتر کر ان کو بھر سکتا ہے اور نہ کوئی مکان اس کا احاطہ کرسکتا ہے اور نہ اس کے لئے جہات ستہ میں سے کوئی جہت ثابت ہے ) تو عام آدمی سمجھ نہ سکتا۔ (دفع شبہ التشبیہ للامام ابن الجوزی: ص 107) اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
sartajshafii مراسلہ: 9 دسمبر 2016 Author Report Share مراسلہ: 9 دسمبر 2016 jazakallah o khair ager scane possible hota اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
p ahmed raza مراسلہ: 11 فروری 2019 Report Share مراسلہ: 11 فروری 2019 اسلام عليكم و رحمة اللہ و برکاتہ زیشان بھائی کیا اوپر کے حوالہ کا اسکین مل سکتا ہے؟ ؟ اگر کسی اور بھائی کے پاس ہو تو بھیج دیں جزاک اللہ خیرا اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Wadi Raza Ki مراسلہ: 13 مارچ 2019 Report Share مراسلہ: 13 مارچ 2019 (ترمیم شدہ) Edited 13 مارچ 2019 by Zeeshan Raza اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Wadi Raza Ki مراسلہ: 13 مارچ 2019 Report Share مراسلہ: 13 مارچ 2019 (ترمیم شدہ) (دفع شبہ التشبیہ للامام ابن الجوزی: ص 107) Edited 13 مارچ 2019 by Zeeshan Raza اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Wadi Raza Ki مراسلہ: 13 مارچ 2019 Report Share مراسلہ: 13 مارچ 2019 (ترمیم شدہ) Edited 13 مارچ 2019 by Zeeshan Raza اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔