Rizwan Raza مراسلہ: 7 مئی 2016 Report Share مراسلہ: 7 مئی 2016 Assalamoalaikum..........hazrate fatima raziyallahu anha ki nikah ka waqiya koi bheje jisme maher ki qimat ap ne ummat ki bakhshis mangi thi اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Sybarite مراسلہ: 19 جون 2016 Report Share مراسلہ: 19 جون 2016 Assalamoalaikum..........hazrate fatima raziyallahu anha ki nikah ka waqiya koi bheje jisme maher ki qimat ap ne ummat ki bakhshis mangi thi مہر شوہر ادا کرتا ہے۔ حضرتِ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے امت کی بخشش بطور مہر طلب کرنا بعید از عقل ہے۔ حضرتِ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے مہر کے متعلق مختلف روایات ہیں۔ ذکر السيد جمال الدين المحدث في روضة الأحباب أن صداق فاطمة رضي اﷲ عنه کان أربعمائة مثقال فضة وکذا ذکره صاحب الموهب ولفظه (أن النبي قال لعلي ان اﷲ عزّ وجلّ أمرني أن أزواجک فاطمة علی أربعمائة مثقال فضة سید جمال الدین محدث نے اپنی کتاب روضۃ الاحباب میں لکھا ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کا حق مہر چار سو (400) مثقال چاندی تھا۔ مواہب اللدنیہ کے مصنف (علامہ قُسطلانی) نے بھی یہی کہا ہے۔ ان کی عبارت یہ ہے [نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے فرمایا: اﷲ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تجھ سے فاطمہ کا نکاح چار سو مثقال چاندی کے عوض کروں۔ علي بن سلطان محمد القاري، مرقات المفاتيح، 6: 330 ابي القاسم علي بن الحسن ابن هبة اﷲ الشافعي، تاريخ مدينة دمشق، 52: 445، دار الفکر بيروت علي بن برهان الدين الحلبي، السيرة الحلبية، 2: 472، دار المعرفة بيروت حمد بن علی بن مثنی ابو یعلی موصلی تمیمی اپنی مسند میں ایک روایت نقل کرتے ہیں: عَنْ عَلِيِّ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَتْ فَاطِمَةَ قُلْتُ يَا رَسُوْلَ اﷲِ مَا أَبيعُ فَرْسِي أَوْ دِرْعِي؟ قَالَ بعْ دِرْعَکَ فَبِعْتُهَا بِثِنْتَيْ عَشْرَةَ أَوْقِيَةً فَکَانَ ذَاکَ مَهْرَ فَاطِمَةَ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے روایت ہے کہ جب میں نے سیدہ فاطمہ رضي اﷲ عنہا سے شادی کی تو میں نے عرض کی یارسول اﷲ (صلی اﷲ علیک وسلم) کیا فروخت کروں؟ اپنا گھوڑا یا ذرّہ؟ فرمایا اپنی ذرّہ فروخت کر دے، میں نے وہ بارہ (12) اوقیہ چاندی کے عوض بیچ دی، یہ تھا فاطمہ علیہا السلام کا حق مہر۔ ابو يعلی، المسند، 1: 362، رقم: 470، دار المامون للتراث، دمشق اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔