Jump to content

غازی ممتاز عطاری اور امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری سے حسد - Ghazi Mumtaz Attari & Moulana Ilyas Qadri Se Hasad


ExposingNifaq

تجویز کردہ جواب

سوشل میڈیا پر شہیدِ اسلام غازی ممتاز حسین عطاری رحمہ اللّٰہ کے حوالے سے پھیلائے جانے والے شر کا رد
اورامیرِاہلسنت علامہ مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ پر لگائے گئے الزامات کا جواب

 

محبت ممتاز اور ان کے مرشد پر اعتراض؟؟؟
اور
امیراھلسنت و دعوت اسلامی پر کئے جانے والے اعتراض اور غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے جوابات

اس وقت دنیا بھر میں اھلسنت و جماعت کی واحد قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک" دعوتِ اسلامی " سنتوں کی خدمت کے ساتھ باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ھے جسے مخالفین حاسدین معاندین شر پسند عناصر گرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں گرا نہیں سکتے تو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ھے اسے کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی نقصان پہنچانے میں اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں اور اسی کوشش میں انھوں نے اپنی نیت بد کا اظہار غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے جنازے کے دن کچھ اس طرح سے کیا کہ جس وقت گلستان اھلسنت کی مہک ہر سو محسوس کی جارہی تھی اور جو آرزو غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے کی تھی کہ
"اھلسنت ایک پلیٹ فارم" پر اکٹھےہوجائیں وہ پوری ہوتی نظر آرہی تھی کہ ایسے میں اھلسنت کا شیرازہ بکھیرنے کے لئے، انھے پارا پارا کرنے کے لئے، انھے پھر سے ٹکڑوں میں منقسم کرنے کے لئے اور تو کوئی حربہ نہ ملا بس غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی محبت کا لبادہ اوڑھ کر انہی کے ☆ محبوب و محسن مرشد کریم امیراھلسنت ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه اور ان کی پیاری پیاری میٹھی میٹھی تحریک " دعوتِ اسلامی " اور " مدنی چینل " ☆ کو ہدف تنقید بنایا جانے لگا اور طرح طرح سے باتیں پھیلانا شروع کر دی گئیں.....
اعتراضات
☆:- جنازے کے مناظر مدنی چینل پر براہ راست دیکھائے جاتے...
☆:- ایک پیر کامل جس نے جنازے میں شریک ہونا بھی گوارا نہ کیا..
☆:- ممتاز قادری کی رہائی کے لئے امیراھلسنت یا دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں نام لیکر دعاؤں کا سلسلہ ھوتا...
☆:- ایک مرید کی زندگی پیر کے نظرکرم کو ترستے گزر گئی...
☆:- ان کی شہادت کے بعد دعوتِ اسلامی والوں کو یاد آیا کہ ممتاز قادری "عطاری" بھی تھا...
☆:- دعوتِ اسلامی والوں نے نہ تو جلسے جلوسوں ریلیوں میں شرکت کی اور نہ ہی قیادت کی....
ابھی تک اسی سے ملتے جلتے اور اس کے علاوہ بھی طرح طرح کے اعتراضات کا سلسلہ جاری ھے تو میں ان اور ان جیسی تمام باتوں پر کچھ عرض کرتا چلوں....
جوابات
ہم نے اپنے بڑوں سے سیکھا ھے کہ" محبت اطاعت کرواتی ھے " اور"محبوب کا دوست بھی محبوب ہوا کرتا ھے"

سب سے پہلے یہ، کہ جو بھی مخالفین باطل قوتیں اس طرح کی تنقید میں مصروف ہیں وہ کس کے لئے اور کس کے بارے میں کر رھے ہیں ؟؟؟؟؟
اگر کہیں کہ ممتاز قادری علیہ الرحمہ کی محبت میں یا اللہ کی رضا کے لئے کررھے ہیں تو وہ اپنے اس دعوے میں جھوٹے ہیں کیونکہ اللہ کی رضا ایسے کاموں سے حاصل نہیں ہوتی اور ویسے بھی امیراھلسنت دامت برکاتهم العالیه ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے پیر و مرشد اور محسن و محبوب ہیں اور میں عرض کرچکا کہ محبت اطاعت کرواتی ھے، محبوب کا دوست بھی محبوب ہوا کرتا ھے یہ تو پھر ان کے مرشد یعنی روحانی باپ ہیں اور "غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے خود فرمایا تھا کہ کوئی بھی میرے پیر و مرشد کو برا بھلا نہ کہے."

پھر یہ اعتراض کہ اس جنازے کے مجمع کو براہ راست مدنی چینل کے زریعے دنیا بھر میں دیکھایا جانا چاہیئے...
اول تو مدنی چینل کا آنا ہی باطل و بدمذھبوں کو ہضم نہیں ہورہا تھا جس کے لئے مخالفین نے سر توڑ کوششیں بھی کیں، یہ ناکام تو ہوئے لیکن ہار نہ مانی بلکہ موقع کی تلاش میں رھے اور اب ایک بہت اچھا بہانا ان کے ہاتھ لگا، وہ تھا غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی شہادت...
موقع ہاتھ سے نہ نکل جائے اب محبت کا لبادہ اوڑھے کہنے لگے ہمارا دعوتِ اسلامی سے مطالبہ ہے کہ غازی صاحب کا جنازہ براہ راست مدنی چینل پر دیکھایا جائے...
لیکن ان کا یہ وار اور کوشش ناکام ہی رہی کیونکہ مدنی چینل کوئی آزاد چینل نہیں بلکہ پالیسی کے تحت چلایا جارہا ھے جو اس بات کی اجازت نہیں دیتی، اگر پالیسی کے خلاف کیا جاتا تو ہم " مدنی چینل" کی برکتوں سے محروم ہوجاتے جن کے بارے میں خود غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی وصیت ھیکہ "مدنی چینل دیکھتے رہیئے" اصلاح و برکت کے ساتھ دنیا و آخرت بہتر ہوجائے گی ان شاءالله عزوجل، اور خود غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کو جنون کی حد تک "مدنی چینل" سے پیار تھا.
ایسوں سے میرا سوال ھے

کیا غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی خواہش تھی کہ ان کا جنازہ مدنی چینل پر دیکھایا جائے؟
جب انھوں نے اتنا کچھ وصیت میں لکھ دیا تو یہ چند سطریں لکھنا کونسا دشوار تھیں لیکن وہ حکمت عملی سے واقف تھے انھے دعوتِ اسلامی اور چینلز کی پالیسی بھی معلوم تھی اور غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کبھی بھی یہ برداشت نہیں کرسکتے تھے کہ "مدنی چینل" بند ہوجائے گویا کہ یہ سب کچھ مدنی چینل پر آن ایئر نہ کرکے غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے مشن ( مدنی چینل ) کو آگے بڑھایا گیا ھے جس سے ان کی روح کو تسکین ہورہی ہوگی ان شاءالله عزوجل.

جہاں تک غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے لئے دعاؤں کا تعلق ھے تو جتنی دعائیں امیراھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه نے کی ہیں اور کون کرے گا؟؟ بلکہ آپ اور دعوتِ اسلامی والے اپنے ہر درس و اجتماعات میں یہ دعا کیا کرتے ہیں کہ "یااللہ عزّوجلّ بےجا مقدمے بازیاں دور فرما" کیا اس میں غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ شامل نہیں تھے ؟؟؟
اور کیا نام لیکر کریں گے تو ہی دعا مانی جائے گی ورنہ نہیں؟؟؟
اب اگر آپ مطالبہ کریں کہ نہیں نام لیکر کروانی چاہیئے تھی یا نام لے لے کر کرواتے، تو عرض ھیکہ "دعوتِ اسلامی" کے کچھ تنظیمی اصول و رولز ہیں جن کے تحت پوری دنیا میں ایک منظم انداز سے دین کی خدمت کی جاری ھے غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے لئے دعائیں کی جاتی رہی ہیں اور کی جاتی رہیں گی ان شاءالله عزوجل 
"خود غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے اپنے وصیت نامہ میں وصیت سے پہلے اس بات کا تذکره کیا ھیکہ "میرے پیر و مرشد امیراھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه کی نظر کرم اور اثر انگیز دعاؤں کا صدقہ ھیکہ یہ جیل کی کوٹھڑی اکثر باغیچہ میں تبدیل ہوجاتی، پھل دار درخت، پہاڑ، پرندے، چشمے، آسمان سب نظر آتا ھے" گویا کہ جنت نما باغات میں تبدیل ہوجاتی ھے اس جملے سے یہ اعتراض بھی اٹھ گیا کہ ایک مرید کی زندگی پیر کے نظرکرم کو ترستے گزر گئی بلکہ یہ مرشد ہی کی نظر کرم ھے کہ کوئی مشتاق تو کوئی ممتاز ہوگیا.

یہ اعتراض کرنا کہ ایک پیر کامل جس نے جنازے میں شریک ہونا بھی گوارا نہ کیا...
تو یہ جملہ بہت ہی برا، بدتمیزی پر مبنی، تنقید سے بھرپور، تہمت و بہتان لگانے کے ساتھ ساتھ کہنے والے کے بدباطن ہونے پر واضح دلیل ھے
اولا:- ہر وصیت پر عمل کرنا کوئی فرض و واجب نہیں ہوا کرتا پھر
ثانیا:- ہر مرید کی خواہش ہوتی ھیکہ میرا جنازہ میرے پیر و مرشد ہی پڑھائیں اور یہ اپنے پیر سے محبت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ھے لیکن ایک پیر کی اپنے مرید سے بھی محبت کا اندازہ لگائیے کہ آپ نے اپنے لخت جگر، شبیہ عطار، حضرت مولانا ابو ہلال حاجی محمد بلال رضا عطاری المدنی سلمہ الغنی کو اپنی جگہ روانہ فرما دیا اس کے باوجود غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی وصیت کے مطابق ان کا نماز جنازہ پیر حسین الدین شاہ صاحب مدظلہ العالی نے پڑھایا 
"خود غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے اپنی وصیت میں دو شخصیات کا تعین کیا تھا کہ یا تو میرے پیر و مرشد امیراھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه میرا جنازہ پڑھائیں یا پھر حسین الدین شاہ صاحب مدظلہ العالی" اور الحمدللہ عزوجل اس پر عمل بھی ہوا.
باطل قوتیں مخالفین یقینا بے فیض لوگ ہیں کیونکہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ھیں "کہ کسی کے پیر پر اعتراض کرنے سے اپنے پیر کا فیض بھی منقطع ہوجاتا ھے"، اور بندہ پہلے بے فیض اور پھر بےادب بنتا ھے پھر اس طرح کی حرکتیں بے فیض بے ادب لوگوں سے ہی متصور ہیں.

پھر یہ اعتراض کہ ان کی شہادت کے بعد دعوتِ اسلامی والوں کو یاد آیا کہ ممتاز قادری "عطاری" بھی تھا..
ایسی باتیں کرتے وقت یا اس طرح کے اعتراضات کرتے وقت اے کاش..! پہلے غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی وصیتوں کو پڑھ لیا جاتا یا ان کا آخری خط ہی دیکھ لیا جاتا تو کسی قسم کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا جس میں آپ نے خود اپنے آپ کو "عطاری" لکھا ھے اگر کوئی ان کی اس ادا کو جو کہ ابھی ہی منظر عام پر آئی ھے ادا کر رہا ھے تو کسی کو کیوں تکلیف ہورہی ھے؟؟؟
بلکہ ہونا تو یہ چاہیئے کہ جس جس کو یہ پتا چلا کہ غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ "عطاری" ہیں ان کے دل میں عطاریوں کی محبت بڑھ جانی چاہیئے کیونکہ "محبوب کا دوست بھی محبوب ہوا کرتا ھے"
اور اگر غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ سے واقعی محبت کا دم بھرتے ہیں تو پھر امیراھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه و دعوت اسلامی پر اپنی زبانیں بند رکھیئے اور طعن و تشنیع سے آلود نہ کیجئے کیونکہ "محبت اطاعت کرواتی ھے" جس طرح وہ دعوتِ اسلامی سے محبت کرتے تھے آپ بھی ویسی ہی کیجئیے ورنہ جھوٹے دعوے چھوڑ دیجئے.
......عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ

مزید یہ اعتراض کرنا کہ دعوتِ اسلامی والوں نے نہ تو جلسے جلوسوں ریلیوں میں شرکت کی اور نہ ہی قیادت کی....
آہ.... اگر ہم اپنے وجود یعنی جسم کے اعضاء پر ہی نظر کرلیتے تو اس طرح کے تنقیدی نظریات جنم ہی نہ لیتے آپ غور کریں جو کام "دل" کررہا ھے دماغ سے وہ کام نہیں لیا جاسکتا اور جو کام "دماغ" کررہا ھے "زبان" نہیں کرسکتی اسی طرح آنکھ ناک کان اور ہاتھ پاؤں اپنےاپنے حصے کے کام کرنے میں مصروف عمل ہیں اسی طرح ہمیں بھی اپنے حصے کے کام میں مصروف رہتے ہوئے کسی پر اعتراض کا حق حاصل نہیں جب تک کہ کوئی خلاف شرع بات کا صدور نہ ہو اور پھر خود غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے اس بات کی پیشن گوئی کی ھے کہ کراچی پاکستان سے اٹھنے والی "دعوتِ اسلامی" دنیا کے کونے کونے میں بسنے والوں کو اسلام کا شیدائی بنا دے گئی ان شاءالله عزوجل. جب انھے معلوم بھی تھا کہ میرے حق میں ہونے والے جلسے جلوسوں ریلیوں میں "دعوتِ اسلامی" والوں کی کوئی قیادت ہی نہیں تو پھر بھی اپنی محبتوں عقیدتوں کا مرکز "دعوتِ اسلامی" کو قرار دینا اور یہاں تک کہنا کہ " اگر رہائی ملی تو عنقریب
"دعوت اسلامی" کے ☆ مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ ☆کراچی میں حاضری ہوگی" کا کیا مطلب؟؟؟؟
خبردار
لہٰذا مخالفین منفی پروپیگنڈے کے زریعے بانئ دعوتِ اسلامی امیر اھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه اور دعوتِ اسلامی کو بدنام کرنے، غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کو قبر میں تکلیف پہنچانے اور عوام اھلسنت کو علماء اھلسنت کے قدموں سے دور کرنے اور آپس میں پھوٹ ڈالنے کی سازش سے باز آئیں...

.......سن لے شیطاں تو دبا سکتا نہیں عطار کو
کیونکہ اس پہ میٹھے مصطفٰی کا سایہ ھے

الحمدللہ علی احسانہ شروع سے ہی دعوتِ اسلامی کو علماء اھلسنت کی تائید حاصل رہی ھے اور انہی کی دعاؤں کا صدقہ ھے جو دوسو ممالک اور ایک سو شعبہ جات (ڈپارٹمنٹ) میں سنتوں کی خدمت میں مصروف عمل ھے.

تحرير کا مقصد
اس ساری گفتگو کا مقصد اللہ عزّوجلّ کی رضا کے لئے امیراھلسنت و دعوت اسلامی کادفاع، اھلسنت کی بقا، لوگوں کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کے جوابات اور اعتراض کرنے والوں کا رد، دشمن کو متنبہ کرنا اور اپنوں کو ان کی سازش سے بچانا بھی ھے اللہ عزّوجلّ عقل سلیم عطاء فرمائے آمین بجاه النبی الامین .

تین باتوں کی پیشن گوئی اور ان تینوں پر ہی اعتراض
مخالفین اگر تنقید کی عینک اتار کر عقیدت و محبت اور حقیقت کی نظر سے ایک بار بھی ساری توجہ صرف اور صرف ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کے ☆ خط و وصیت نامہ ☆ پر مرکوز کرلیتے تو انھے بانئ دعوتِ اسلامی امیر اھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه اور دعوتِ اسلامی پر اس طرح کی زبان درازی، بے ادبی و گستاخی، طعن و تشنیع، تنقید و تہمت اور بدگمانی و منفی سوچ کے ساتھ پروپیگنڈا کرنے کی جرأت ہی نہ ہوتی...
غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے اپنی وصیت میں فرمایا تھا کہ

رہائی ملی تو " دعوتِ اسلامی " کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حاضری دوں گا.

مجھے غسل " دعوتِ اسلامی " والے دیں.

میرے جنازے کو کندھا دینے میں" دعوتِ اسلامی " والے پیش پیش ہوں.

میرا جنازہ میرے پیر و مرشد امیراھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه پڑھائیں (پہلی ترجیح ).

جیل کی کوٹھڑی میں بھی "بانئ دعوتِ اسلامی و امیر اھلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه کی دعاؤں و نظرکرم کے مزے لوٹ رہا ہوں.

یہ پیغام دیا کہ " مدنی چینل دیکھتے رہیئے ".

" مدنی چینل دیکھنے " میں اصلاح کے ساتھ دنیا و آخرت کی بہتری کے بہت سے پروگرام ہیں.

میرے بیٹے کو " دعوتِ اسلامی " کے تحت بتدریج مدرسة المدینہ پھر جامعة المدینہ میں تعلیم حاصل کروائی جائے.

 مرشدی عطار پر نور کی برسات ہو 

 مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ھے 

 مدنی چینل دیکھتے رہیئے 

امیراھلسنت، دعوتِ اسلامی، مدنی چینل، ان تین پوائنٹس کی طرف بلخصوص غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ نے ہماری بھرپور توجہ بھی دلائی اور ترغیب بھی دی یہاں تک کہ اپنی زندگی کا آخری ہدیہ صلوة و سلام بارگاہ رسالت میں پیش کرنے کے لئے انتخاب بھی کیا تو اپنے ہی مرشد کریم کے کلام کا کیونکہ مرید سب سے پہلے فنافی الشیخ پھر فنافی الرسول اور پھر اس کے بعد فنافی اللہ کے درجات کو پہنچتا ھے...
گویا کہ ایسا لگتا ھیکہ ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ اس پیش آنے والے واقعات سے باخبر تھے تبھی تو انھوں نے ان تین پوائنٹس کو ہائی لائٹ کیا جسے بلکل بعینہ آج مخالفین لیکر کھڑے ہیں غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ جانتے تھے مخالفین اس بات کو ہوا دیں گے اور پھر ایسا ہی ہوا جسے ہم دیکھ بھی رھے ہیں.
التجاء
تو میری تمام علماء اھلسنت بلخصوص جید علماء کرام (کثرھم اللہ) کی بارگاہ میں دست بستہ التجاء ھیکہ اس مخالفین کی مخالفت کا نوٹس لیا جائے اور انھے تنبہ کی جائے کہ اپنی نازیبا کلمات و حرکات سے باز آئیں بانئ دعوتِ اسلامی امیراھلسنت ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتهم العالیه و دعوتِ اسلامی کو ہدف تنقید بنا کر اھلسنت کے اتحاد میں رخنہ اندازی کا سبب نہ بنیں.
... أعداء سے کہہ دو خیر منائے نہ شر کرے

اور ہم اھلسنت کا شیرازہ بکھرنے سے بچائیں اگر کسی سنی کو مخالف کی ہوا لگی ھے تو اسے سمجھائیں اللہ نہ کرے آج مخالفین نے بانئ دعوتِ اسلامی و دعوتِ اسلامی کو نشانہ بنایا تو کل کسی اور سنی عالم دین، سنی ادارے پر بھی انھے انگلی اٹھانے کا موقع ملے اپنی دعوتِ اسلامی و اھلسنت کی بقا کے لئے اس معاملے میں ضرور توجہ دیجئیے 
اللہ عزّوجلّ اخلاص و استقامت کے ساتھ دین متین کی خدمت کی توفیق و سعادت عطاء فرمائے آمین بجاه النبی الامین .
ازقلم
ابوسعید عبدالرشیداحمد عطاری قادری المدنی

ہوسکے تو اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے غازی ممتاز حسین قادری علیہ الرحمہ کی روح کو ایصال ثواب کرنے والوں میں شامل ہوجائیں.

Edited by سگِ عطار
فارمیٹینگ میں درستگی۔
Link to comment
Share on other sites

Madni Channel  is not a News Channel.

فسادیوں کو منہ توڑ جواب
مدنی چینل ایک آزاد ادارہ نہیں ہے۔ یہ بھی پیمرا کے زیرِ اثر رہ کر کام کرتا ہے۔ اب اگر یہ جذبات میں آکر ممتاز قادری کے جنازے کی کوریج کردیتے تو اس سے عوام چند لمحوں کے لئے تو خوش ہوجاتی مگر تا عمر افسوس کرتی جب پیمرا کی جانب سے مدنی چینل کا لائسنس کینسل کردیا جاتا۔ اس کے علاوہ مدنی چینل وہ واحد چینل ہے جس پر سیدی امیرِ اہلِ سُنت نے دنیا میں سب سے پہلے ممتاز قادری کی پھانسی سے بھی پہلے آکر دعا فرمائی۔ جی ہاں، امیرِ اہلِ سنت کو جیسے ہی پتہ چلا کہ پھانسی کے معاملات چل رہے ہیں تو انہوں نے پھانسی سے پہلے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کیا تھا۔ رو گئے تھے امیرِ اہلِ سنت اپنے مرید کے لئے۔ اس کے علاوہ حاجی عمران نے بھی اپنے سلسلے میں ممتاز قادری کے لئے دعا کی تھی۔ اب آپ ہی بتائیں کہ کوئی ایسا چینل دیکھا جس پر ممتاز قادری کے لئے دعا کروائی گئی ہو۔ یہ ایک وسوسہ ہے کہ ایسا بھی ہوسکتا تھا ویسا بھی ہوسکتا تھا۔ ممتاز قادری کی ایک وصیت ہے کہ اُن کے پیر و مرشد کے خلاف کوئی کچھ نہ کہے۔ کیونکہ پیر و مرشد کی بدولت تو وہ غازی بنے ہیں۔ غازی ممتاز قادری شہید رحمہ اللّٰہ الحمد للہ عطاری تھے۔
اب آپ بتائو جب امیرِ اہل سنت کا ایک مرید اتنا بڑا کام کرچکا تھا تو تب کس نے امیرِ اہلِ سُنت کی تعریفیں کی تھیں؟؟؟؟

 

 

Video: Moulana Ilyas Qadri ke Ghazi Mumtaz Qadri ke Shahadat se Kuch Pehle Dua

https://www.facebook.com/Ahlesunnat25/videos/1159615424058132/

Link to comment
Share on other sites

Ghazi Mumtaz Qadri Attari Shaheed ke apne Peer o Murshid se Mohabat aor Ahle Sunnat ko Nasihat-Mufti Hanif Qureshi ke zubani

 

غازی اسلام شہید ناموس رسالت ملک ممتاز حسین قادری شہید رحمتہ الله علیہ کے پیر حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت اسلامی، مدنی چینل کے خلاف بولنے والوں کو دعوت فکر، تمام حضرات غور کریں۔

 

Video

 

https://www.facebook.com/haqhaqsunnihaq/videos/492127937664815/

Link to comment
Share on other sites

  • 2 weeks later...

غازی ممتاز حسین شہید رحمہ اللّٰہ کا وہ خط جو آپنے امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے خلاف بولنے والوں کے نام لکھا
ضرور سماعت فرمائیں

 

 

Video

 

https://www.facebook.com/Ahlesunnat25/videos/1174272815925726/

Link to comment
Share on other sites

  • 4 weeks later...
  • سگِ عطار changed the title to غازی ممتاز عطاری اور امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری سے حسد - Ghazi Mumtaz Attari & Moulana Ilyas Qadri Se Hasad
  • 7 months later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...