Jump to content

Fitnah Sulah Kulliyat


نقشبندی شاھانی

تجویز کردہ جواب

ڈاکٹر طاھرالقادری کہ عقائد و نظریات

 

 

 

ڈاکٹر طاہر کے عقائد و نظریات.

نام نہاد ڈاکٹر طاہر القادری حقیقتاً اپنے ریب میں حضور پرنور پیران پیر روشن ضمیر سیدنا مرشدنا شیخنا اممانا حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ جن کی طرف خود کو نسبت قادری سے منتسب کرنے والا اکبر مخادع منکر اقوال اہل شارع مُظہِر مشن اعدائے اسلام مخبر قاطع اہل اسلام عدو اہل سنن پیشوائے اہل فتن عیار زمن مکار سخن جو بلاشبہ پادریان وقت کے پروٹیکشنش کا حامی و ناصر ہے اگر ایسا نہیں تو جہاں ڈاکٹر طاہر کے اور بہت سارے اقوال بدتر ازابوال ہیں ان میں اک قول شنیع یہ بھی کہ مسجد منہاج القرآن دیگر اہل ادیان کا بھی معبد ہے وہ جب چاہیں آکر عبادت کر سکتے ہیں.

دنیا کا کوئی بی عاشق سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ اس بات کو اک لمحے کے لئے بھی اپنے قلب و ذہن میں جگہ نہ دیگا کہ اس کے دولت خانہ یا عبادت خانہ میں یہود و نصاری آکر اپنے مذہب کی باتیں کریں. اس لئے کہ دین اسلام کے علاوہ جملہ ادیان خود ساختہ اسلام اہل اسلام کے دشمن ہیں.اور دشمن کے لئے گھر و مسجد کے دروازے مقفل ہوتے ہیں

منہاج القرآن میں ادیان باطلہ کے پیروکار کی مداخلت ڈاکٹر طاہر کو مبارک ہو .ہم قادری ہیں اور جو قادری ہوتا ہے وہ اپنی مساجد و خانقاہ کو دشمن اسلام کے اقدام پلیدیہ سے پاک رکھنے کی سعی حسن کرتا رہتا ہے .

ہند و بیرون ہند کے اکثر مشائخ عظام مفتیان عظام علمائے کرام ڈاکٹر طاہر کے عقائد و نظریات کو دیکھ کر اس کو حلقہ اہلسنت سے دور سمجھتے لکھتے اور مانتے ہیں, اور جس کو وارثین انبیا ء سواد اعظم سے دور جانیں مانیں وہ ضرور ضال و مضل کے زمرے میں ہوگا.

آج جو لوگ ڈاکٹر طاہر کے عقائد و نظریات کا انکشاف ہونے کے باوجود حقیت طاہر سے چشم پوشی کر اس کے عقائد خبیثہ پر پردہ ڈالنے کی فکر میں رواں دواں نظر آرہے ہیں وہ سب بھی اس کے ہم پلہ ہیں جو حکم مشائخ عظام کا طاہر کے متعلق ہے یہ افراد بھی اس میں داخل ہیں .

کیسی اندھی تقلید ہے کہ جو لوگ ڈاکٹر طاہر کو محدث وقت مفسر وقت علامۃ الدہر محقق عصر مان رہے ہیں ان کے محدث کو اتنا بھی علم نہیں کہ فرقہ ناجیہ و فرقہ ناریہ کون ہے جب ہی تو یہ لکھ مارا وقت کے خود ساختہ محدث نے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کسی فرقہ کو نجات کا پروانہ نہیں ملا ....

اس ڈاکٹر طاہر کو کیا پتہ کہ احادیث نبویہ کا فیضان اسی کے قلب پر ظاہر ہوتا ہے جو اللہ والوں کی جماعت کا دیوانہ ہوتا ہے .

جو ادیان باطلہ کا حامی و ناصر ہوگا وہ تو احادیث رسول کا انکار ہی کریگا اگر طاہر صاحب کتب احادیث صحاح کا مطالعہ کرتے تو ان کو احادیث میں یہ الفاظ ضرور ملتے.

کلھم فی النار الا ملۃ واحد قالو من ھی یا رسول اللہ قال ما انا علیہ و اصحابی.

اتبعو االسواد اعظم ومن شذ شذ فی النار.

طاہر جی کی نظر سے اگر یہ الفاظ احادیث نہ گزرے ہو تو دوبارا حدیث کتب کی ورق گردانی کر لے اور قوت مدرکہ پر زور دے کر دیکھیں کہ یہاں احادیث شارحین نے سواد اعظم سے جماعت اہل سنت کو مراد لیا اور جماعت اہل سنت ہی ناجی ہے جس کو بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے نجات کا پروانہ عطا فرمایا ہے.

اتنی واضح حدیث ہوتے ہوئے بھی طاہر صاحب فرقہ ناجیہ کا انکار کرگئے صرف اور صرف اپنے پیشوایان کی دلجوئی کے لئے اپنےان مشیر ان کو خوش کرنے کے لئے جو اسلامی تعلیمات کو ختم کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں .

اک نظریہ طاہر کا یہ بھی ہے کہ علماء گمراہیت کے ذمہ دار ہیں ...

معاذ اللہ ..

طاہر کے اس جملے میں خالص کفر کی بُو آتی ہے .نہ جانے کس جماعت نے اس کو محدث و مفسر مصنف مقرر اور قادری بنا ڈالا .....جس کو یہ تک علم نہیں کہ گمراہیت کس چیز کا نام ہے .

کون گمراہ ہے گمراہ گر ہے بس جو بات ابلیس نے دل میں ڈالی وہ لکھ ماری مگر یہ بھول گئے کہ یہ لکھنا بولنا ان کو کہاں سے کہا ں تک لے گیا .اگر پ طاہر جی حدیث کی مشہور و معروف کتاب ترمذی شریف کا مطا لعہ کرتا تو اپنی زبان بے لگام علمائے عظام کے متعلق کبھی حرکت میں نہ لاتا ..اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں .ان اللہ لا یجمع امتی او قال امۃ محمدٍ علی ضلالۃ

(ترمذی جلد ثانی ص39)

بیشک اللہ میری امت کو گمراہیت پر جمع نہ فرمائیگا ..

سبحان اللہ کیا ارشاد رسول ہے کہ میری امت گمراہیت پر جمع نہ ہوگی .

مگر طاہر جی شیطان کی بولی بول پڑے,جو شیطان بولا تھا کہ میرے رب تو اولاد آدم میں اکثر کو راہ راست پر نہ پائیگا میں ضرور ان کو گمراہ کرونگا مگر وہ جو تیرے سچے بندے ہونگے...... شیطان بھی جانتا ہے کہ عباد مخلص تک میری دسترس نہیں میں ان کو گمراہ نہیں کرسکتا ہاں جو میرے ہم پلہ میرے ہم عقیدہ ہونگے وہ ضرور میری اتباع میں گمراہ ہونگے ..

کیسی پلید و خبیث بات بولی طاہر جی نے کہ علماء گمراہیت کے ذمہ دار ہیں اسی قول بدتر از بول نے طایر جی کو حلقہ سنیت دین حنفیت سے دور کر دیا چند وجوہات سے ....

نمبر ا.علماء گمراہیت کے ذمہ دار ہیں مطلب علماء تو گمراہ ہیں ہی ,ان کی وجہ سے ہم بھی یا ملت کے دوسرے مسلمان بھی گمراہ ہو گئے معاذ اللہ .

اس نظرئہ سے جب سب ملت ہی گمراہ ہو گئی تو طاہر جی بھی جہنم رسید ہو گئے اور معاذ اللہ حدیث رسول کہ میری امت گمراہ نہیں ہو سکتی جھوٹی ثابت ہوئی طاہر کے بقول اور قول رسول جھوٹ نہیں ہوتا اس کو کزب سے متصف کرنے والا کافر و بے ایمان ہوگا. اب طاہر جی اپنا ایمان کیسے بچا سکتے ہیں.... الجھا ہے پائو یار کا زلف دراز میں. لو آپ اپنے جال میں صیاد پھس گیا......

نمبر2.شفا ء شریف میں امام قاضی عیاض مکی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جو کوئی ایسی بات کہے جس سے تمام امت کو گمراہ ٹہرانے کی طرف راہ نکلے تو وہ یقیناً کافر ہے (الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ جلد ثانی ص 271)

طاہر اور اس کے ہم پلوں سے چند سوالات

.نمبرا.علماء گمراہیت کے ذمہ دار ہیں تو پھر یہاں کون سے علماء مراد ہیں ؟علمائے حق یا علمائے شر اگر حق مراد ہیں تو حقانیت کے پیروکار گمراہ کیسے؟ اور اگر علمائے شر ہیں تو طاہر جی کون سے طبقے میں خود کو گردانتے ہیں ؟

نمبر2.سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی فرقہ کو نجات کا پروانہ نہ دیا یہ حدیث کہاں ہے؟

نمبر3.یہودو نصاری کافر ہیں یا مسلمان؟

نمبر4.دشمن اسلام سے ملنا جلنا کس قانون شرع سے ملنا جلنا ان کو حق پر سمجھنا جائز ہے؟

نمبر 5.داڑھی سنن عادیہ میں شامل ہے یا سنن دائمہ میں ؟ اگر سنن دائمہ میں تو پھر طاہر جی کی داڑھی کہاں گئی؟

حاصل کلام یہ کہ وقت کا ڈاکٹر طاہر پاک و ہند کے کثیر مشائخ عظام مفتیان کرام کی نظر میں ضال و مضل اور جماعت اہل سنت سے باہر اس کا پروٹیکشن اہل سنن کے خلاف اس کے اطوار و طریق سے علمائے اہل سنن بیزار ہیںاس نے عوام اہل سنن کو اپنے پروٹیکشن میں پھانسنے کے لئے قادریت کا ظاہری غلاف چڑھا رکھا ہے .جس کا چہرہ نائبین مصطفی کے سامنے بلکل صاف دکھتا ہے .اور جو لوگ یہ بولتے یا لکھتےہیں کہ وہ قادری ہے اس کو پادری لکھنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی نسبت کا مزاق بنانا ہے .

ان لوگوں کے یہ جمل طاہر جی کی الفت و محبت چاہت و مروت اخووت و معاونت پر دال ہیں جو در حقیقت مضل و ضال اور عذاب آخرت کا بوال ہیں ان لوگوں کو چاہئیے کہ طاہر جی کی چاہت کو دل میں جگہ نہ دیں کہی ایسا نہ ہو کہ کل بروز حشر سیدنا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ قادریت کے علم تلے آنے سے ان کو یہ کہتے ہوئے روک دیں کہ دور ہو جائو تم سب اس کے متبع و محب ہو جو میرے نانا جان صلی اللہ علیہ وسلم کے نائبین کو گمراہیت کا ذمہ دار ٹہراتا تھا ..

اس وقت اے محبین طاہر تم کدھر جائوگے اس لئے اب بھی وقت ہے سچے پکے قادری و چشتی سہروردی.نقشبندی بنو ان سلاسل حقہ سے جس نے روگردانی کی اوندھے منھ ذلت و رسوائی کے قعر عمیق میں جا گرا .....

دھیان رہے جو ایسے خبیث و قبیح پلید و شنیع عقائد و نظریات کا قائل و عامل ہے وہ ہر گز ہر گز قادری نہیں ہو سکتا سیدنا حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ سے وہ کبھی مستفیض و مستنیر نہیں بلکہ قہر پیران پیر روشن ضمیر میں اسیر ہے ,

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا

مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا........

اور جس شخص کی یہ تحریر ہے کہ طاہر کو قادری کہنے کے بجائے پادری کہنا نسبت کا مذاق ہے یہ اس کی جہالت و قلبی سقاوت ہے وہ اس بات کا دھیان رکھے کہ نسبت سے شئی ممتاز ہو جاتی ہے اور سرکار سیدنا پیران پیر رضی اللہ عنہ سے جس کو نسبت ہو جائے وہ ایمان و عقیدے میں کامل و اکمل ہوجاتا ہے مگر طاہر جی نہ تو قادری تھے اور نہ ہیں اگر ہوتے تو ایسے پلید خبیث نظریات کو جنم نہ دیتے ......

اور ہاں لفظ پادری کا مورد اس بات کا بھی دھیان رکھے کہ جس طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی اسم شافی کے آگے لفظ ص لکھنا اور پورا درود پاک نہ لکنا ناجائز و حرام ہے اسی طرح اولیا ء اللہ کے نام نامی اسم کافی کے آگے بجائے رضی اللہ عنہ یا رحمۃ اللہ علیہ کہ صرف رح اور رض لکھنا ناجائز ہے مورد پادری نے سیدنا سرکار رضی اللہ عنہ کے نام اعلی اسم والا لکھنے کے بعد صرف رح لکھا جو جائز نہیں آئیندہ دھیان رکھنا جو قادری ہوتا ہے وہ اسم غوث الصمدانی شیخ ربانی محبوب سبحانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے نام بابرکت کی عظمت کو سمجھتا ہے اور ان کے اسم پاک کے ساتھ رضی اللہ عنہ ضرور لکھتا ہے نہ کہ رح ........

اللہ لم یزل ہم سب کو سچا پکا قادری رکھے اور ہمارا حشر ہمارے آقاو مولیٰ سیدنا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے غلاموں میں فرمائے .امین.

قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اٹھا.

قدر عبد القادر قدرت نما کے واسطے.

ہمارا خاتمہ بلخیر ہوگا

تیری رحمت اگر شامل ہے یا غوث.

وہ کیا سمجھے گا فضل مرتضیٰ کو

جو تیرے فضل سےجاہل ہے یا غوث .

مدد کر مدد کا وقت ہے

بلا اسلام پر نازل ہے یا غوث..

محمد ارشد نعیمی ککرالوی بدایونی

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...