Jump to content

وہابیوں کے نزدیک قول صحابی حجت نہیں وہابیو! پھر کس منہ سے میلاد پہ قول صحابہ مانگتے ہو؟


Syed Kamran Qadri

تجویز کردہ جواب

آج ایک خاص طبقہ ہے جو میلاد منانے پہ صحابی کا قول بطورِ دلیل طلب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کیا صحابہ نے ایسا کیا؟ اگر کیا ہے تو دلیل پیش کرو؟ ان کے جواب کے لیے ان ہی کے گھر سے حوالے ملاحضہ کریں کہ یہ خود آیا کیا صحابہ کے قول کو حجت مانتے ہیں یا نہیں چنانچہ
غیر مقلدین کے مذہب وعقیدہ میں صحابی کا قول دین وشریعت میں حجت نہیں ہے
فتاوی نذیریہ میں لکھا ہے
“دوم آنکہ اگر تسلیم کردہ شود کہ سند ایں فتوی صحیح ست تاہم ازواحتجاج صحیح نیست زیرا کہ قول صحابی حجت نیست“-ص340
یعنی دوسری بات یہ ہے کہ اگر حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت عبداللہ بن زبیر کا یہ فتویٰ صحیح بھی ہے تب بھی اس سے دلیل پکڑنا درست نہیں ہے ،اس لیۓ کہ قول صحابی حجت نہیں ہے ۔
 
اور نواب صدیق حسن خان نے عرف الجادی میں لکھا ہے ۔
 
“حدیث جابر دریں باب قول جابر ست وقول صحابی حجت نیست“
یعنی حضرت جابر کی یہ بات (لا صلوۃ لمن یقراء ) والی حدیث تنہا نماز پڑھنے والے کے لیۓ ہے حضرت جابر کا قول ہے اور قول صحابی حجت نہیں ہوتا ۔ص38
 
فتاوی نذیریہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں لکھتے ہیں-
 
“مگر خوب یاد رکھنا چاہیۓکہ حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کے اس قول سے صحت جمعہ کے لیۓ مصر کاشرط ہونا ہر گز ثابت نہی ہوسکتا۔
(فتاوی نذیریہ ص594 ج 1)
 
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا فہم بھی حجت نہیں ہے
فتاوی نذیریہ میں لکھا ہوا ہے :
 
رابعا یہ کہ( ولوفرضنا ) تو یہ عائشہ اپنے فہم سے فرماتی ہیں ،یعنی حضرت عائشہ کا یہ کہنا کہ اگر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے توآپ عورتوں کو مسجد جانے سے منع کردیتے ، فہم صحابہ حجت نہیں-(ص622ج1)
یہ ہے ان وہابیوں کی اصلیت اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اگر ہیئت کذائیہ میں میلاد منا بھی لیتے تو وہابی پھر بھی نہ مانتا۔۔۔۔

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...