Jump to content

عمامہ شریف کے رنگوں کے بارے اور خاص سبز عمامہ

kashmeerkhan

تجویز کردہ جواب

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

جناب،آپ بات کو گھما پھرا کر اپنی مرضی کا مطلب بیان کر رہے ہیں۔  آپ نے لکھا کہ "محض ثواب سے کاموں کے شرعی درجے مقرر نہیں کیے جاتے"۔ مگر ایک بار پھر آپ کا ہی پوسٹ کردہ امیج پوسٹ کر رہا ہوں۔آپ کی آسانی کے لئے کچھ مزید الفاظ کو ہائیلائیٹ کیا ہے۔

attachicon.gifScreenshot_1.png

ابھی اس ہائیلائیٹ کی ہوئی عبارت کی روشنی میں، ایک بار پھر میں اپنا سوال مختصراً دہراتا ہوں۔

میرے نزدیک اصل سنت عمامہ ہے نہ کہ رنگ سنت  عمامہ۔اگر سبز، کالا، فیروزی یا کسی بھی اور رنگ سے سنت عمامہ ادا ہوتی ہے تو مسئلہ حل ہے۔ اگر سفیدسے رنگ  کا اضافی ثواب ہے تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔

اگر آپ پھر بھی باضد ہیں کہ صرف سفید رنگ سے سنت عمامہ ادا ہوگی تو میرے اور آپ کے  سید علامہ اویسی رحمۃ اللہ علیہ کی ہائیلائیٹ کی ہوئی بات کا مطلب سمجھا دیں۔ساتھ میں"صرف رنگ کی حیثیت سے  افضلیت سفید عمامے میں ہے" والی انڈر لائین عبارت کا معنی بھی بتا دیجئے گا۔

کلک رضا صاحب۔

اگر میں اپنی مرضی کا مطلب بیان کر رہا ہوں تو دلیل شرعی سے میرا رد کریں۔

میری اس بات ’’محض ثواب سے۔۔۔۔۔۔‘‘ اگر اختلاف تھا تو بھی با دلیل انکار فرما دیتے تو بہتر تھا۔،۔

جناب،، آپ کے سوال کا جواب میں اوپر آپکی پوسٹ سے پہلے والی پوسٹ میں ضمنا دے چکا ہوں۔۔ باقی آپکا یہ فرمانا کہ ’’آسان الفاظ میں۔۔۔۔‘‘ تو یہ آپکے سنت کی اس مقام پر تعریف کر دینے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔

کلک رضا صاحب! آپ میرے سوالوں کا جواب دینے کی طرف بھی توجہ فرمائیں۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ مجھے دوبارہ سے وہ دہرانے کی ضرورت ہے یا نمبر وار دوبارہ الگ سے بتانے کی حاجت۔

مقالات حیدری کا جواب، لباس شہرت کا جواب اور سنت کی تعریف والا جواب وغیرہ ذلک۔

Edited by kashmeerkhan
Link to comment
Share on other sites

جناب کشمیر خان صاحب، میں نے آپ کے ااپنے الفاظ  کا نہیں بلکہ اپنی کم علمی کی وجہ سے مفتی صاحب علیہ الرحمہ کے الفاظ کا مطلب پوچھا مگر آپ وہ بھی بیان نہیں کرنا چاہتے۔ اگر آپ کر دیتے تو شایدمیں اپنا موقف تبدیل کر دیتا۔خیر ، پورے ٹاپک سےاب  تک  جومیں سمجھا ہوں ،بعض علماء سفید کے علاوہ کسی دوسرے رنگ کو سنت عمامہ نہیں مانتے تو انکا اختلاف اپنی جگہ مگر کئی جید علماء سبز اور کالے رنگ وغیرہ سنت عمامہ ادا ہونا مانتے ہیں جن  میں قبلہ مفتی فیض احمد اویسی صاحب علیہ الرحمہ  نہ صرف شامل ہیں بلکہ وہ تو رد کر رہے ہیں کہ جو بعض احباب نہیں مانتے  ان کو چاہیے کہ وہ روڑے نہ اٹکائیں، جو  کام خیر سے آپ بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ باقی سنت  کی تعریف ، سنت عملی، سنت قولی ، لباس شہرت وغیرہ کی بحث  کے لئے آپ علمائے کرام سے رابطہ فرمائیں۔ ان شاء اللہ  ہر مسئلہ کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔یوہ میری اس ٹاپک میں آخری پوسٹ ہے۔  ان شاء اللہ پڑھنے والے خود فیصلہ کر لیں گے کہ سبز اور کالا رنگ وغیرہ سےسنت  عمامہ ادا ہوتی ہے یا نہیں۔    

واجب الاحترام میرے کلک رضا بھائی۔

عرض یہ ہے کہ میں اسی وقت کچھ بتا سکتا تھا جب آپ معنی و مفہوم سنت در ایں جا مقرر فرما دیتے۔

ایک بات کی طرف میں ضرور بالضرور آپکی توجہ دلانا چاہوں گا کہ جیسا آپ نے ہمارے سید قبلہ فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف یہ منسوب کیا کہ وہ سبز عمامہ کو سنت نہ ماننے والوں کو یہ فرما رہے ہیں کہ روڑے نہ اٹکائیں، تو یہ درست نہیں ہے۔ ہمارے سید ان لوگوں کو روڑے نہ اٹکانے کا فرما رہے ہیں جو سبز عمامہ کے جواز کے قائل نہیں ہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ ایک تو عدم منع جواز کو بہت مگر ادھر تو خاص سبز رنگ کا عمامہ شریف باندھنا میرے اور آپکے اور سب کے سب عالمین کے رسول اللہ ﷺ سے ثابت اور دیگر کئی اعلی ہستیوں سے بھی۔۔۔۔ جن علماء کرام نے سبز عمامہ کے غیر سنت ہونے کا موقف اپنایا ہے، وہ ہرگز اسکے عدم جواز کے قائل نہیں ہیں بلکہ جائز و مستحب مانتے ہیں۔

جتنے دلائل اب تک آپ بھائیوں نے پیش کیے سبز عمامہ کے حوالے سے، اس سے بھی زیادہ میں خادم پیش کر سکتا ہوں اسی حوالے سے بحمد اللہ۔

رہ گیا نجدیوں وہابیوں گستاخوں کا سبز عمامہ کی مخالفت کرنا، تو انکی اسلام دشمنی کسی سے مخفی نہیں اور پہلے یہ لوگ کس اچھے کام کو مانتے ہیں!!

فورم پر موجود کسی وہابی میں دم ہے تو آئے ادھر، سبز عمامہ کا دفاع اللہ کے فضل و کرم سے یہی خادم خود کرے گا۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...