Jump to content

Gher-Muqallid Forum Par Merii Behs


kashmeerkhan

تجویز کردہ جواب

آج دوران سرچ نیٹ پر مجھے نجدیوں غیر مقلدوں کا ایک فارم ملا۔ میں اسکا نام نہیں بتاتا کہ کہیں بدمذہب سائٹ کا لینک ہونے کی وجہ سے مجھے پوسٹ ایڈٹ نہ کرنی پڑ جائے۔ میں نے کشمیر خان کے ہی نام سے اپنا اکاونٹ اس فورم پر بنایا ہے۔ اب ان سے مختلف موضوعات پر بحث کر رہا ہوں۔


اللہ عزوجل میری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے فورم پر آنے والے کسی بھولے بھالے انسان کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔


میں اپنے سوالوں یا جوابات یا اعتراضات اور ان کے جواب یا اعتراض ادھر اسی ٹاپک میں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ تاکہ میری اصلاح بھی ہو جائے اور ادھر دیگر سنی بھائی بدمذہبوں کی عیاریوں سے مزید روشناس ہو جائیں۔ کسی کو اس فورم یا اس پر موجود میری پوسٹوں کا لنک چاہیے ہو تو مجھے پرسنل میسینجر سے پی ایم کر دیں۔۔ میرے لیے ڈھیروں دعائیں کریں اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔۔۔

Edited by kashmeerkhan
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

تقلید کے متعلق

 

کشمیر

غیر منصوص مسائل میں تقلید کی جاتی ہے۔ آپ تعریف تو پڑھ سکے مگر سمجھ نہ سکے

غیر مقلد

السلام علیکم وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کشمیر خان بھائی! اب مقلدین اتنے ہی سمجھدار ہیں ہیں تو تقلید کیوں کرتے ہیں! ان کی خود بیان کردہ وجہ تقلید ان کا کم فہم و کج فہم ہونا ہے!

 

کشمیر

کم فہمی یا کج فہمی کس کے مقابل مانتے ہیں وہ؟ یہ تو ایسے ہے جیسے طالبعلم سے پوچھا جائے کہ تم اپنے استاد کی بات کیوں مانتے ہو؟ وہ کہے گا کہ مجھ میں کسی بات کو پرکھنے کی اس قدر صلاحیت نہیں ہے اور اپنے استاد کے مقابل میری علمی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔ اس سے نجدی یہی نتیجہ اخذ کریں گے کہ طالبعلم کم فہم ہوتے ہیں؟؟؟؟

 

غیر مقلد

آپ ۔۔نجدیوں۔۔کو چھوڑیں ۔یہ بتائیں کہ ۔۔تقلید کیا ہے ؟
تاکہ اس کے متعلق صحیح رائے قائم کی جا سکے۔۔
اور ۔۔تقلید کیا ہے ؟ کا جواب ان کے بقول آنا لازمی ہے ،جنکی تقلید آپ کومنوانا ہے ؛

کشمیر

جناب ذرا یہ بھی بیان فرمائیں کہ علم اصول حدیث میں آپ ائمہ حدیث کی تقلید کیوں کرتے ہیں؟؟

غیر مقلد

۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیر

میری پوچھی گئی بات کا جواب نہیں دیا۔
التقلید قبول قول المجتہد و العمل بہ

غیر مقلد

آپ نے میرا سوال ملحوظ رکھے بغیر جواب دے دیا۔۔
مرا سوال تھا :
جن کی تقلید آپ نے منوانی ہے۔۔ان کے بقول تقلید کیا ہے؟
اور حوالہ بھی ساتھ ہی دے دیں ۔

کشمیر

آپ امام بخاری یا امام مسلم سے علم اصول حدیث کی تعریف بیان کر دیں پہلے۔

غیر مقلد

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

تقلید کی یہ لا جواب تعریف کن صاحب نے کس صدی اور کس سال میں فرمائی ہے؟

غیر مقلد (ایک دوسرا سینئر نجدی)۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کبھی ''مقدمہ مسلم'' پڑھا ہے!

غیر مقلد (ایک دوسرا سینئر نجدی)۔

دیکھیں میں نے ’’ علم اصول حدیث ‘‘ کے ماننے ۔۔یا ۔۔نہ ماننے کی بات ابھی کی ہی نہیں ۔۔۔اسلئے آپ مجھ سے فی الحال اس کا جواب بھی نہیں مانگ سکتے ۔
جبکہ آپ نے تقلید کی اہمیت پر اپنی پوسٹ میں زور دیا ہے ۔۔اسلئے آپ سے پوچھا :

 

تو آپ بغیر تاخیر جواب دیجئے ۔۔ڈر کس بات کا ؟

 

کشمیر

جی جناب۔ پڑھا ہے۔

اسمیں ’’علم اصول حدیث‘‘ کی ’’تعریف‘‘ کی نشاندہی فرما دیں جناب۔
اور
امام بخاری نے کس کتاب کے کس صفحہ پر ’’علم اصول حدیث‘‘ کی ’’تعریف‘‘ بیان کی ہے؟؟
.خلط مبحث مت کریں۔ تعریف کی بات پر ہی رہیں!!

continued as ignorant najdis are not answering further.

Wait until they reply to my queries.

Edited by kashmeerkhan
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

(najdi topic ka name)

نعرہ تکبیر لگانا اور سب کا اونچی آواز سے اللہ اکبر کہنا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں

کشمیر

جناب۔

مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ اگر کسی کام کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہ ملے ، اسے کرنا مطلقا جائز ہے یا مطلقا ناجائز؟

غیر مقلد

السلام علیکم :


شیخ......... بھائی

کشمیر

جناب یہ آپ نے کیا بتایا ہے؟؟
جواب دیں میرے سوال کا اگر معلوم ہے

غیر مقلد

  1. اگر تو کام کا تعلق ”دینی امور“ سے ہو اور اس کا ثبوت قرآن و حدیث سے نہ ملے تو ایسا کرنا ناجائز ہے ۔ جیسے یہی ”نعرہ تکبیر ۔ اللہ اکبر“ ۔ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کی ادائیگی ۔ کسی مخصوص دن کوئی مخصوص کام کسی مخصوص طریقہ سے ”دینی“ سمجھ کر کرنا۔ جیسے شبِ برات کو چراغاں کرنا، محرم اور ربیع الاول کے ”دینی و مذہبی“ جلوس و دیگر سرگرمیاں وغیرہ
  2. اگر کام کا تعلق ”دینی امور“ سے نہ ہو تو سارے کام مطلقاً جائز ہیں، الا یہ کہ قرآن و حدیث کے کسی حکم سے اس امر کی ممانعتلائٍ اسٹائل کا آئی ہو۔ ہم روزانہ ہزاروں ایسے کام کرتے ہیں، جن کا کوئی ثبوت قرآن و حدیث میں نہیں ملتا۔ اور آئے دن نئے نئے کام بھی کرتے رہتے ہیں۔ جیسے ریل، ہوائی جہاز میں سفر کرنا، فینز اور ایئر کنڈیشنڈ استعمال کرنا، نئی نئی ڈشز کھانا، آئے روز بدلتا لائف اسٹائل اپنانا۔

واللہ اعلم بالصواب

 

کشمیر

قرآن پاک کا اردو ترجمہ دینی کام سمجھ کر پڑھ سکتے ہیں حالانکہ ایسا نہ تو قرآن میں حکم ہے اور نہ ہی حدیث میں؟ اگر اسے دینی کام سمجھ کر کوئی شخص سرانجام دے تو وہ بے دین ہوجائے گا یا نہیں؟

غیر مقلد

قرآن پاک کو ”سمجھ کر پڑھنے“ کا حکم قرآن و حدیث میں موجود ہے۔ اور یہ ہر مسلمان پر لازم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز پڑھنے کا ” مخصوص طریقہ“ تو بتلادیا گیا ہے۔ لیکن قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں بتلایا گیا ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق قرآن کو سمجھ سکتے ہیں جیسے:

  1. اگر آپ کو عربی نہیں آتی تو عربی زبان سیکھ کر
  2. کسی عالم اور عربی کے ماہر سے رجوع کرکے
  3. کسی ایسے ہی ماہر کی آڈیو ویڈیو درس کو سن کر
  4. کسی ایسے ہی ماہر کے ترجمہ قرآن، تفسیر قرآن کو پڑھ کر
  5. خود صحابہ کرام بھی (جن کی مادری زبان عربی ہی تھی) قرآنی آیات کے مطالب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، امہات امومنین یا اپنے سے زیادہ سمجھدار اور قابل فاضل صحابہ سے پوچھ کر سیکھا کرتے تھے

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

نبی کریم ﷺ کے دور میں جن غیر عربوں کو اسلام کی تبلیغ کی جاتی تھی وہ زبان میں ہوتی تھی ؟
یقیناً انہی کی زبان میں انہیں اسلام کا پیغام ،اور قرآن و حدیث پہنچایا جاتا تھا۔
اور خود نبی کریم ﷺ نے صحابہ کو دوسری زبانیں سیکھنے کا حکم دیا تھا تاکہ غیر مسلموں سے رابطہ کیا جاسکے؛

عن زيد بن ثابت قال: قال لي النبي صلى الله عليه وسلم:
«إنه يرد علي أشياء أكره أن يقرأ أفتطيق أن تعلم السريانية؟» قلت: نعم «فتعلمتها في سبع عشرة» 
(المعجم الكبير للطبراني )
یعنی جناب زید بن ثابت فرماتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :
’’ میرے پاس (غیر عربوں کی )کئی تحریریں آتی ہیں ،تو کیا تم سریانی سیکھ سکتے ہو ؟ ،تو میں نے سترہ دن میں سریانی سیکھ لی ‘‘

ظاہر ہے جب سیدنا زید نے جناب رسول اللہ ﷺ کےلئے دوسری زبان سیکھی ،تو اس زبان میں دیگر کاموں کے ساتھ قرآن مجید بھی ان تک پہنچاتے ہونگے ؛
اس طرح قرآن کا دوسری زبانوں میں ترجمہ تو دور نبوی سے ثابت ہوتا ہے ؛

 

 

 

کشمیر

 

یہ آپ قیاس کر رہے ہیں۔
خاص دلیل بتائیں ناں جیسے آپ اوروں سے مانگتے ہیں

 

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

کون کہتا ہے یہ قیاس ہے ؟
ایک صحابی نے حکم نبی کریم ﷺ سے دینی امور کی انجام دہی کیلئے دوسری زبان سیکھی ۔تو دین کی تبلیغ اسی سے کرنے کیلئے سیکھی ۔۔
کیا آپ کے خیال میں دوسری زبان میں شاعری کیلئے اس کو سیکھا تھا ؟
قیاس کی تعریف بتاو !

کشمیر

ادھر سے میری دو پوسٹیں نجدیوں نے اڑا دیں فائنلی۔

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

ہم کس سے اس معاملے پر بات کرتے ہیں؟

کشمیر

مجوزین میلاد سے

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

یہ کون ہوتے ہیں ؟؟؟

 

کشمیر

اہل سنت و جماعت

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

پھر تو ’’ میلاد ‘‘ بھی ’’ سنت ۔اور۔ جماعت ‘‘ سے ثابت ہوگی ؟
اگر واقعی ’’ سنت ۔اور۔ جماعت ‘‘ سے ثابت ہے تو ہماری معلومات میں اضافہ کیلئے ضرور بتائیں
ویسے اگر مناسب سمجھیں ۔۔۔تو اس بات کی وضاحت فرمادیں کہ ۔۔سنت ۔۔اور۔۔جماعت سے مراد کیا ہے ؟

کشمیر

بات بڑھتی جائے گی یوں۔
میں حتی الوسع مختصر بات کروں گا۔
پہلے آپ محفل میلاد کا معنی و مفہوم متعین کر دیں۔

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

اس طرح بات نہیں بڑھتی ۔۔ان شاء اللہ مختصر ہوگی ۔۔

پیارے بھائی !
مفہوم تو وہ متعین کرتا ہے ،جو قائل و فاعل ہو ۔۔جس کا عمل ہو وہی اس عمل کی وضاحت کر سکتا ہے 
اسلئے آپ دھڑلے سے اس کا معنی و مفہوم رقم کیجئے

کشمیر

’’مفہوم تو وہ متعین کرتا ہے ،جو قائل و فاعل ہو‘‘
اسکی دلیل بھی رقم فرما دیجیے کیونکہ آپ میری ہر ہر بات کی شق کا بھی دلیل سے اثبات طلب کر رہے ہیں۔

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

یہ محض طفلانہ رویہ ہے ۔۔۔۔جس میں خواہ مخواہ وقت کا ضیاع ہے
بڑی آسان بات عرض کی تھی کہ :

 

جس کا عمل ہو وہی اس عمل کی وضاحت کر سکتا ہے ‘‘

مثلاََ کوئی میلاد کا تعارف میں کہے کہ میلاد ۔۔۔برتھ ڈے۔۔کی طرح ’‘ ہلا ،گلا ’‘ کرنے کا موقع ہے ،
تو آپ یہی کہوگے کہ ’‘ میلاد میں مناتا ہوں ،اسلئے اس کا تعارف بھی میں ہی کرواوں گا ؛

تو اسلئے عرض کی تھی کہ آپ چونکہ اس عمل کے قائل و فاعل ہو تو آپ ہی بتاو کہ

کشمیر

جناب!
ہم سے ہر بات پر دلیل کی مانگ! تو اب آپ پہلے اسے دلیل سے ثابت کریں تاکہ آپ کے مذہب کی قلعی تو کھلے۔

 

غیر مقلد (سینئر ممبر)۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ 
آپ میلاد مانتے بھی ہو ،،اور مناتے بھی ۔۔لیکن اس کی تعریف ۔پہچان کرانے سے ڈرتے ہو ۔۔
اگر صرف میلاد کا تعارف نہیں کروا سکتے ۔۔تو اس کے ’‘ شرعی ہونے ’‘ کا ثبوت کیا دوگے؟

کشمیر

پہلے میرے سوال کا جواب۔۔۔

پھر تعارف بھی یہی سُنی کروائے گا اور شریعت سے ثبوت دینا بھی اسی کو نصیب ہوگا۔

 

continued because najdis are not giving answers on this.

wait until they give some response

Edited by kashmeerkhan
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
×
×
  • Create New...