MunAAm مراسلہ: 16 اگست 2015 Report Share مراسلہ: 16 اگست 2015 Asslamualaikum book tadwinul quran jo internet pe mujhe nahi mili pg 153 par fatawa razwiya se naqal kiya (mai apne alfaz me bayan kr raha hu) hai Charu Khulfa E Rashideen se husn e aqidat rakhna aur hazrat Ali ko afzal janne wale shia kehlate aur Hazrat Usman se Hazrat Ali ko afazal samjhna Ahlesunnat se hai ibarat kuch isi trah ki hai kisi bhai ko ilm ho to tafseel bayan kre اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
AqeelAhmedWaqas مراسلہ: 16 اگست 2015 Report Share مراسلہ: 16 اگست 2015 (ترمیم شدہ) Asslamualaikum book tadwinul quran jo internet pe mujhe nahi mili pg 153 par fatawa razwiya se naqal kiya (mai apne alfaz me bayan kr raha hu) hai Charu Khulfa E Rashideen se husn e aqidat rakhna aur hazrat Ali ko afzal janne wale shia kehlate aur Hazrat Usman se Hazrat Ali ko afazal samjhna Ahlesunnat se hai ibarat kuch isi trah ki hai kisi bhai ko ilm ho to tafseel bayan kre و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مذکورہ کتاب اور اس کے مصنف کے متعلق ناچیز کو علم نہیں ہے۔ خلفاء اربعہ کی خلافت ، شیخین (یعنی سیدنا حضرت ابوبکر صدیق اور سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنھما) کی افضلیت اور ختنین (یعنی سیدنا حضرت عثمان غنی اور سیدنا حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنھما) کی محبت ضروریاتِ اہل سنت میں سے ہیں۔ ضروریاتِ اہلسنت کا منکر اہلسنت و جماعت سے خارج ہے (مگر کافر نہیں ہے)۔ سیدنا حضرت عثمان غنی ذی النورین رضی اللہ عنہ کی سیدنا حضرت علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم پر افضلیت ضروریات اہلسنت و جماعت میں سے نہیں ہے بلکہ ثابتاتِ محکمہ میں سے ہے۔ یہی کچھ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ غلامِ رسول قاسمی علیہ الرحمہ نے اپنی کتابِ لاجواب ’’القواعد فی العقائد‘‘ میں بیان فرمایا ہے۔ امیجز نیچے ملاحظہ فرمائیں۔ فتاویٰ رضویہ شریف کی عبارت کو سمجھنے کیلئے متقدمین اور متاخرین کی اصطلاحات کو جاننا ضروری ہے۔ متقدمین کے ہاں وہ شخص شیعہ (یا متشیع) ہے جو سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر سیدنا حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کو افضلیت دے یا ان دونوں خلفاء کرام کے درمیان اس مقام پر سکوت کرے ۔ وہ شخص متقدمین کے نزدیک رافضی (غالی شیعہ) ہے جو سیدنا حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کی شیخین کریمین رضی اللہ عنھما پر افضلیت کا عقیدہ رکھے۔ متقدمین اس شخص کو غالی رافضی کہتے ہیں جو شیخین کریمین رضی اللہ عنھما سے بغض رکھے یا ان پر سب و شتم کرے (یعنی تبرا بکے)۔ متاخرین کی اصطلاح میں شیعہ اور رافضی کا ایک ہی معنی لیا جاتا ہے۔ اسے آپ ان دو کتابوں کے امیجز سے دیکھ سکتے ہیں:۔ القواعد فی العقائد تذکرۃ المحدثین فتاوی رضویہ شریف کی عبارت کا امیج نیچے دیا جا رہا ہے۔ اب اسے سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ شیعوں رافضیوں کے متعلق احکام جاننے کیلئے اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت امام اہلسنت الشاہ احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ کا رسالہ مبارکہ ’’رد الرفضہ‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔ http://www.scribd.com/doc/109358958/Radd-ur-Rifza-%D8%B1%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%81%D8%B6%DB%81#scribd Edited 16 اگست 2015 by AqeelAhmedWaqas اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔