Jump to content

Kalma Tayyaba Wazahat


rehman alvi

تجویز کردہ جواب

کلمہ طیبہ دو علیحدہ علیھدہ کلمات کا مجموعہ ہے ۔ 1 لاالہ الا اللہ 2 محمد الرسول اللہ


دونوں کلمات قرآن میں علیحدہ علحدہ موجود ہیں ۔ اکٹھے نہیں۔


 


متقدمین علماؑ نے ان دو کلمات کو اکٹھا کر کہ ایک کر دیا


 


اور کلمہ طیبہ کا نام مشہور ہوا اسی طرح باقی 5 کلمات بھی ترتیب دئے گئے۔


تا کہ مسلمانوں کو بنیادی عقائد پر تربیت ملتی ریے۔


اہل سنت  بریلوی تو بدعت  حسنہ کے اصول کے مطابق اس ترتیب کو اپنانے میں حق پر ہیں  لیکن جو لوگ صرف قرآن و حدیث عمل صحابہ اور باقی سب


بدعت کے دعوے دار ہیں ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کس منہ سے کلمہ طیبہ کو اپناے ہوے ہیں۔ ؟؟


 


سینر ممبرز اگر کوئی غلطی پائیں تو راہنمائی فرما دیں


شکریہ۔ 


حسن خان

Link to comment
Share on other sites

ہمیں ابوعبداللہ الحافظ نے خبردی(کہا):ہمیں ابوالعباس محمدبن یعقوب نے حدیث بیان کی (کہا):ہمیں محمد بن اسحاق نے حدیث بیان کی (کہا):ہمیںیحیی بن صالح الوحاظی نے حدیث بیان کی (کہا):ہمیں اسحاق بن یحیی الکلبی نے حدیث بیان کی (کہا): ہمیں الزہری نے حدیث بیان کی (کہا): مجھے سعید بن المسیب نے حدیث بیان کی،بے شک انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نازل فرمایاتوتکبرکرنے والی ایک قوم کاذکرکیا: یقیناجب انہیں لاالہ الااللہ کہا جاتاہے توتکبرکرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب کفرکرنے والوں نے اپنے دلوں میں جاہلیت والی ضد رکھی تواللہ نے اپنا سکون واطمینان اپنے رسول اورمومنوں پراتارااوران کے لئے کلمة التقوی کولازم قراردیا اوراس کے زیادہ مستحق اوراہل تھے اوروہ (کلمة التقوی) ’’لا إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ‘‘ہے۔حدیبیہ والے دن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدت (مقرر کر نے) و الے فیصلے میں مشرکین سے معاہدہ کیاتھاتومشرکین نے اس کلمہ سے تکبرکیاتھا''
۔[کتاب الاسماء والصفات للبیہقی:ـ جلد نمبر 1صفحہ نمبر263حدیث نمبر195۔ ناشر:مکتبة السوادی، جدة ،الطبعة الأولی]۔

Edited by Zulfi.Boy
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...