Jump to content

Fatwa Request


Waqar Ahmad Qadri Attari

تجویز کردہ جواب

Asalaamu Alaikum wa Rehmatullah,

 

MADEENAH! Aaap meri yeh request ko Poora Kerein. Request yeh hai:

 

Sayyidee Alahazrat ka aik fatwa thaa jo bayat kay mutaaliq hai, aap radi allahu anhu nai Khatoot sai bayat ko jaiz kahaa. Yeh Fatwa Razwiyya mein mujood hai. Aaap us fatwa ki original copy forum par post kerein, mujhhay refrence kay leiya zaroori hai. Yeh Meri request hai

 

Waqar Ahmad Qadri Attari

(Gulistan-e-Murshid OLDHAM UK)

Link to comment
Share on other sites

Asalaamu Alaikum wa Rehmatullah,

 

MADEEHNAH! Yeh Fatwa Razwiyaa (Sayidee A'alahazrat ka Fatwa) Jild Number (12) Baraan ( Safa NO: 264). Ameere Ahlesunnat nai yeh apnay Malfoozate Attariya ki cassete par refrence dee. Ghaaliban Malfoozate Attariya Cassete NO 6 par.

 

Was-Salaam Ma'alikraam:

Waqar Ahmad Qadri Attari

(Gulistan-e-Murshid, OLDHAM UK)

Link to comment
Share on other sites

  • 3 weeks later...
  • 1 year later...
  • 3 years later...

http://www.razanw.org/modules/alahazratbooks/item.php?itemid=86&page=556

 

مسئلہ ۲۸۱ و ۲۸۲ : ازکلکتہ بڑابازار سوناپٹی کنیش بھگت کاکڑہ ۲۶جمادی الاولٰی ۱۳۴۰ھ

(۱) ایک شخص ایک آدمی سے مریدہے، پہلے وہ کچھ نہیں جانتاتھا اورعلم بھی کچھ نہیں جانتاتھا اب اﷲ تعالٰی نے اس کوکچھ علم بخشا تووہ دیکھتاہے کہ جوپیرہماراہے وہ ہم سے بھی بدتر ہے افعال میں اور صرف اردو قرآن شریف کے سواکچھ نہیں جانتاہے۔ اورقرآن شریف بھی دیکھ کرپڑھتاہے اورکچھ نہیں جانتا۔ اورکھانا کپڑا بھی مانگ کے چلاتاہے اوررات دنیا کے کاموں میں مشغول رہتاہے۔ اب وہ شخص جومریدہواہے اس کاسوال ہے کہ میں دوسرے سے پھر مریدہوجاؤں تواچھا۔ توآپ کی کیارائے ہے؟ اور جس شخص سے پہلے مریدہے وہ خاندانی سیدہے۔ اور اس خط کے شامل شجرہ بھی ان کاجاتاہے۔

 

(۲) ایک شخص گویاکلکتہ میں ہے اور اس کے دل میں ہے کہ میں مرید ہوجاؤں تواچھا۔ مگروہ جس سے مرید ہوناچاہتاہے وہ دوسرے ملک میں ہے، پھر وہ کس طرح سے مرید ہوسکتاہے؟

 

الجواب :

(۱) حسب تصریح ائمہ کرام پیرمیں چارشرطیں لازم ہیں:

اوّل: سنی صحیح العقیدہ۔

دوم: علم دین بقدرکافی رکھتاہو۔

سوم: کوئی فسق علانیہ نہ کرتاہو۔

چہارم: اس کاسلسلہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تک صحیح اتصال سے ملاہو۔

اگرکسی شخص میں ان چاروں میں سے کوئی شرط کم ہے اورناواقفی سے اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا بعدکوظاہرہواکہ وہ بدمذہب یاجاہل یافاسق یامنقطع السلسلہ ہے تووہ بیعت صحیح نہیں، اسے دوسری جگہ مریدہوناچاہئے جہاں یہ چاروں شرطیں جمع ہوں۔

(۲) بیعت بذریعہ خط وکتابت بھی ممکن ہے، یہ اسے درخواست لکھے وہ قبول کرے اوراپنے قبول کی اس درخواست دہندہ کواطلاع دے اور اس کے نام کاشجرہ بھی بھیج دے، مریدہوگیا، کہ اصل ارادت فعل قلب ہے۔والقلم احد اللسانین، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم (قلم دوزبانوں میں سے ایک زبان ہے۔اوراﷲ سبحانہ وتعالٰی خوب جانتاہے۔ت)

 

 

title.jpg

567.jpg

568.jpg

Link to comment
Share on other sites

مسئلہ ۳۰۱ تا ۳۰۴: ازشہرغازی پور مرسلہ علی بخش محرررجسٹری ۱۴شوال ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:

(۱)کسی بزرگ سے بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے یانہیں؟

(۲) اگرکسی شخص کو کسی بزرگ سے عقیدت ہو اوربوجہ دوری وہ شخص اس بزرگ کی خدمت میں حاضرنہ ہوسکے تو وہ شخص اس بزرگ سے کیسے مریدہوسکتاہے یاہوہی نہیں سکتا کسی طرح پر؟

(۳) ایک وظیفہ ایساارشاد فرمائیے اوراجازت دیجئے جس میں صرف محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پڑھناہوچاہے بطرق شغل قادریہ یاچشتیہ وغیرہایاکسی اورطریقہ پرہو۔

(۴) ایک مختصردرودشریف ایساتحریرفرمائیے اور اس کی اجازت دیجئے کہ جوغیرمنقوط ہویعنی جس میں کسی حرف پرنقطہ نہ ہو۔

 

الجواب

(۱) بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔

(۲) بذریعہ قاصدیاخط مریدہوسکتاہے۔

(۳) وظیفہ کے لئے پوراکلمہ طیبہ مناسب ترہے مگراس کے ساتھ درودشریف لاناضرورہے یعنی یوں ورِدکرےلاالٰہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صرف جز ثانی مع درودکابھی وردکرسکتاہے مگرمبتدی یاطالب کہ محتاج تصفیہ ہے اسے صرف جزء اول کاذکروشغل بتاتے ہیں کہ اس میں حرارت ہے اوردوسراجز کریم ٹھنڈالطیف اورتزکیہ گرمی پہنچانے کامحتاج، ہاں جب جز اول سے حرارت حد سے متجاوز ہوتوتعدیل کے لئے بتاتے ہیں کہ مثلاً ہرسوبارلاالٰہ الااﷲکے بعد ایک بارمحمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہہ لے کہ تسکین پائے۔

 

(۴) اس کی حاجت کیاہے، وہ صیغہ مثلاً یہ ہوسکتاہےاللّٰھم صلّ وسلّم لرسولک محمد واٰلہٖ،اس میں لام بمعنی علٰی ہے آپ اس کاورد کریں اجازت ہے۔

 

 

title.jpg

584.jpg

585.jpg

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...