Jump to content

ایک ضروری گزارش، فیس بک، ٹوئیٹر وغیرہ استعمال کرنے والوں ہے


Ghulam.e.Ahmed

تجویز کردہ جواب

السّلام و علیکم

آپ تمام بھائیوں اور بہنوں سے ایک گزارش ہے کہ نیچے دیئے گئی تحریر کو اپنے سوشل نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر اور اپنے دیگر دوستوں ، عزیزوں وغیرہ کے پیجز پر لگوادیں اور ساتھ ہی مختلف فورمز پر بھی ہوسکے تو پوسٹ کردیں اور کروادیں، اگر کوئی مزید کچھ شامل کرناچاہے یا کہیں کوئی غلطی ہو تو اُسے ٹھیک کرنا چاہے تو برائے مہربانی کرلیں۔ جزاک اللہ

 

کراچی کے نوگوایریاز

جناب، کراچی میں آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں سے بیرئیر ہٹائے جارہے ہیں تاکہ خودساختہ نوگو ایریا ختم کئے جائیں اور عزم ہے کہ کہ کارروائی ہر ایک کے لیئے ہوگی۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔

سیکیوریٹی اداروں کی توجّہ دلانے کے لیئے (حالانکہ توجّہ دلانے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب لوگ اپنے سِر کی آنکھوں سے تقریباً روزانہ ہی یہ تماشا دیکھتے ہیں) صرف ایک مثال سامنے رکھتے ہیں جو کہ تقریباً شہر کے بیچوں بیچ موجود علاقہ میں واقع ہے   یعنی ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما سے گُرو مندر کی جانب جاتے ہوئے اگربائیں طرف دیکھیں تو تقریباً 7 یا 8 گلیاں باقاعدہ کنٹینرز رکھ کر پوری طرح سیِل کردی گئی ہیں کہ کوئی پیدل بھی اندر نہیں جاسکتا۔ کراچی ایکسرے والی گلی بھی تھوڑا ہی اندر جانے کے بعد عملی طور پر بند ہے۔ سیکیوریٹی کے نام پر اِس قدر علاقہ عوام النّاس کے لیئے بند کرکے رکھنا وہ بھی شہر کے بیچوں بیچ جس سے ایک ہاسپٹل آنے جانے والے بھی بُری طرح متاثر ہوتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔ اگر ہر کوئی اپنے اپنے علاقے میں اسی طرح کرنا شروع کردے تو پھر کراچی کی صورتحال کیا ہوگی۔ یہ صرف ایک مثال ہے ایسے اور بھی علاقے ہیں جو ایک مخصوص طبقہ نے سیکیوریٹی کے نام پر بند کئے ہوئے ہیں جن کو بھی ختم ہونا چاہیئے۔ اب دیکھیں کہ سارے نوگوایریازختم کرنے کے عزم  کا اظہارکرنے والے  اِس سلسلے میں کیا کرتے ہیں۔کیا واقعی اِن کو ختم کرپائیں گے یا یہ نوگوایریا اِسی طرح  اللہ کی مخلوق کے لیئے تکلیف کا باعث بنے رہیں گے۔

 

 

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...