Ahmad Lahore مراسلہ: 24 جنوری 2015 Report Share مراسلہ: 24 جنوری 2015 جناب حق اکانوے کم چار ہزار صاحب! افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک کی بحث میں آپ نے ناحق ہی اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کیا ہے۔ کم از کم اپنا موقف پیش کرنے یا کسی پر اعتراض جڑنے سے پہلے تھوڑا غور تو کر لینا چاہئے۔ آپ کا دعویٰ کیا تھا، مگر اس پر دلائل آپ نے کیا پیش فرمائے؟ ان کے مابین عدم مطابقت کیا آپ کو واقعی نظر نہیں آتی؟ اس پر مستزاد آپ کا طرز استدلال۔ صرف ایک مثال پیش خدمت ہے، اسی سے باقی کی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آپ نے کہا کہ بریلوی حضرات جو دلائل پیش کر رہے ہیں ابن حزم نے انہی دلائل کی روشنی میں ذکر بالجہر کو جائز کہا ہے۔ اس کے بعد ابن حزم کے استدلال کو غلط قرار دیتے ہوئے آپ نے کہا کہ اس کا جواب امام نووی نے امام شافعی کے حوالے سے یہ دیا ہے کہ یہ ذکر تھوڑا عرصہ صرف تعلیم کے لیے تھا۔ اپنے دعوے کو تقویت دینے کے لیے شیخ محقق شاہ عبدالحق علیہ الرحمہ کا مندرجہ ذیل موقف آپ تلاش کر لائے کہ اور یہ حدیث ذکر بالجہر کے متعلق صریح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے۔ مگر بعض علماء نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند آواز سے پڑھنا حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان کی تعلیم کی خاطر تھا اور امام نووی نے مہذب میں کہا ہے کہ اس دعا میں بھی اور دوسری دعاؤں میں بھی افضل یہی ہے کہ امام ہو یا منفرد آہستہ پڑھے مگر یہ کہ تعلیم کی ضرورت پڑے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس جہر کو اسی پر حمل کیا گیا ہے۔ اور جب دعائیں یاد ہو جائیں تو اس وقت آہستہ پڑھنا ہی افضل ہے۔ اور حق یہ ہے کہ اوقات مختلف ہیں۔ کبھی ذوق حضور اخفاء میں ممد ہوتا ہے اور کبھی جہر میں شوق اور گرمی بڑھتی ہے اور ذکر بالجہر بلاشبہ مشروع ہے۔ تو جناب! ذرا وضاحت فرمائیے کہ آپ نے یہ عبارت آخر کیا سوچ کر نقل فرمائی؟ یعنی اس میں آپ کو اپنے موقف کے حق میں کیا بات نظر آ گئی؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس عبارت میں شیخ محقق علیہ الرحمہ نے خود اپنا موقف کیا بیان فرمایا؟ اور وہ موقف امام نووی علیہ الرحمہ سے منسوب کردہ موقف کے مطابق ہے یا مخالف؟ اگر مطابق ہے تو کس طرح؟ اور اگر ان دونوں میں اختلاف ہو، تو احناف کے نزدیک کون سا موقف راجح ہونا چاہئے؟ اگر شیخ محقق کا موقف اس رائے کے خلاف ہو جو آپ نے امام نووی علیہ الرحمہ سے منسوب کی، اور کوئی شیخ محقق علیہ الرحمہ کے موقف کی تائید کرے، ایسے شخص پر آپ ابن حزم سے موافقت کی پھبتی تو نہیں کسیں گے؟ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Haq3909 مراسلہ: 24 جنوری 2015 Author Report Share مراسلہ: 24 جنوری 2015 اگر مطابق ہے تو کس طرح؟ اور اگر ان دونوں میں اختلاف ہو، تو احناف کے نزدیک کون سا موقف راجح ہونا چاہئے؟ اگر شیخ محقق کا موقف اس رائے کے خلاف ہو جو آپ نے امام نووی علیہ الرحمہ سے منسوب کی، اور کوئی شیخ محقق علیہ الرحمہ کے موقف کی تائید کرے، ایسے شخص پر آپ ابن حزم سے موافقت کی پھبتی تو نہیں کسیں گے؟ 1. ) Bajai kay may khud iska jawab do , may Imam Nawawi Rahimahullah ki poori ibaraat nakal kar deta hu. Jab sab mazahib eik baat par mutafiq hay , to ikhtilaf kis baat ka?AAp baat kartay hay Ahnaf ki to apko shayd yaad nahi kay may nay peechay Allama بدر الدين العيني Rahimahullah ka yay mokif unki Umdah al Qari say nakal kiya tha kay: فَكَانَ التَّكْبِير فِي إِثْر الصَّلَوَات لم يواظب الرَّسُول، صلى الله عَلَيْهِ وَسلم، عَلَيْهِ طول حَيَاته، وَفهم أَصْحَابه أَن ذَلِك لَيْسَ بِلَازِم فَتَرَكُوهُ خشيَة أَن يظنّ أَنه مِمَّا لَا تتمّ الصَّلَاة إلاّ بِهِ، فَذَلِك كرهه من كرهه من الْفُقَهَاء. وَفِيه: دلَالَة أَن ابْن عَبَّاس كَانَ يُصَلِّي فِي أخريات الصُّفُوف لكَونه صَغِيرا Jab Ahnaf aur Shaifee Hazraat ka mokif eik ,to ikthilaf kis baat ka?Kya Sheikh Rahimahullah bhi Hanafi na thay? اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Saad Qadri مراسلہ: 24 جنوری 2015 Report Share مراسلہ: 24 جنوری 2015 حق صاحب. بہت اچھا ہوا آپ نے امام نووی کی عبارت کا ترجمہ لکھ دیا. شیخ عبدلحق کی عبارت سے آپ اپنا منسوخ والا موقف تو دیکھا نہیں سکے اب ذرا امام نووی کی عبارت میں ہی ڈھونڈ کر دیکھا دیں. بہت مشکور ہوں گا اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Ahmad Lahore مراسلہ: 24 جنوری 2015 Report Share مراسلہ: 24 جنوری 2015 (ترمیم شدہ) حق صاحب! اندھا دھند عبارتیں نقل کرنے کے بجائے آپ خود جواب دیں تو زیادہ بہتر ہو گا، کیونکہ ضروری نہیں کسی عبارت کا جو مفہوم آپ سمجھیں اس کا مقصود اصلی وہی ہو۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ جس عبارت کو آپ اپنے حق میں پیش کریں وہ آپ کے حق میں واقعتا ہو بھی۔ مثال کے طور پر آپ فرماتے ہیں کہ جب سب مذاہب ایک بات پر متفق ہیں، تو اختلاف کس بات کا؟ اس کے حق میں آپ نے امام نووی علیہ الرحمہ کا قول پیش کیا ہے جس میں ہے کہ "اور ان کے علاوہ دوسرے سب اس پر متفق ہیں" جبکہ شیخ محقق علیہ الرحمہ کی جو عبارت آپ نے اپنے تئیں اپنے حق میں پیش فرمائی تھی، اس میں تو ہے کہ "مگر بعض علماء نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند آواز سے پڑھنا حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان کی تعلیم کی خاطر تھا" کیوں جناب؟ کیا آپ کے نزدیک "سب کا اتفاق ہونا" اور "بعض علماء کا کہنا" مشترک المعنی ہیں؟ ہمیں بھی اس لغت کا نام بتائیے جس میں "تمام" اور "بعض" کا ایک ہی معنی بیان کیا گیا ہو۔ اور اگر ایسی کوئی لغت نہ مل پائے تو پھر اس عقدے کو آنجناب ہی حل فرما دیں کہ امام نووی اور شیخ محقق کے مبینہ موقف میں یکسانیت آپ کو کیونکر نظر آئی؟ امید ہے وضاحت فرمائیں گے۔ دوسری بات یہ کہ امام نووی علیہ الرحمہ کے بارے میں آپ نے نقل فرمایا کہ وہ جہر کو منسوخ مانتے ہیں اور یہ کہ جہر تھوڑے عرصہ کے لیے بوجہ تعلیم تھا، مگر شیخ محقق علیہ الرحمہ کا موقف تو یہ ہے کہ "اور حق یہ ہے کہ اوقات مختلف ہیں۔ کبھی ذوق حضور اخفاء میں ممد ہوتا ہے اور کبھی جہر میں شوق اور گرمی بڑھتی ہے اور ذکر بالجہر بلاشبہ مشروع ہے"۔ براہ مہربانی اس الجھن کو بھی آپ ہی دور فرما دیجئے کہ جس بات کو، بقول آپ کے، امام نووی علیہ الرحمہ منسوخ مانتے ہیں، اسی کو شیخ محقق علیہ الرحمہ بلاشبہ مشروع قرار دیتے ہیں، تو یہ دونوں موقف یکساں کس طرح ہو گئے کہ آپ ایک کی تائید میں دوسرے کو پیش فرما رہے ہیں؟ علامہ عینی علیہ الرحمہ کی عبارت مجھے بھولی نہیں، مگر اس کے بارے میں ابھی مجھے کلام ہی نہیں، میں تو فقط امام نووی اور شیخ محقق کے بارے میں عرض گزار ہوں جن کے اقوال پیش کر کے موافقت کا دعوی کرنے کا کارنامہ آپ نے انجام دیا۔ اب اس بارے میں کچھ تشفی ہو تو باقی باتوں پر گفتگو کا سوچا جائے۔ اور یہ جو آپ نے لکھا کہ "جب احناف اور شوافع کا موقف ایک تو اختلاف کس بات کا؟ شیخ علیہ الرحمہ کیا حنفی نہ تھے؟" تو جناب عالی! پہلے آپ امام نووی اور شیخ محقق کے موقف کی یکسانیت ثابت تو کیجئے، اوپر کے سوالات کا جواب دے کر۔ اگر کامیاب رہے تو پھر اس سوال کی گنجائش ہی نہ رہے گی، اور اگر ناکام رہے تب تو یہ سوال خود آپ کے سامنے آن کھڑا ہو گا، کجا آپ ہم سے پوچھیں۔ Edited 24 جنوری 2015 by Ahmad Lahore اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔