Ramiz ALI مراسلہ: 17 نومبر 2014 Report Share مراسلہ: 17 نومبر 2014 http://everything4human.blogspot.com/ راستوں سے تکلیفوں کو دور کرنا حدیث:۱ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے راوی ہیں کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ اس درمیان میں کہ ایک آدمی راستے میں چل رہا تھا اس نے ایک کانٹے کی شاخ کو پایا تو اس کو راستے سے ہٹا دیا تو اللہ تعالیٰ نے خوش ہو کر اس کو بخش دیا۔ (ترمذی،ج۲،ص۱۷) حدیث:۲ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک آدمی ایک درخت کی ٹہنی کے پاس گزرا جو راستہ کی پشت پر تھی تو اُس نے کہا کہ میں ضرور ضرور اس ٹہنی کو مسلمانوں کے راستے سے ہٹادوں گا تاکہ یہ مسلمانوں کو ایذا نہ پہنچائے تو وہ آدمی جنت میں داخل کردیا گیا۔ اِس حدیث کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔ (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۶۸) حدیث:۳ حضرت ابوبرزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی!عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیجئے کہ میں اس سے نفع پاؤں تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ تکلیف کی چیز کو مسلمانو ں کے راستے سے ہٹاتے رہو۔ (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۸۶) 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔