Hanif Qureshi مراسلہ: 25 اگست 2014 Report Share مراسلہ: 25 اگست 2014 ۴… اعلیٰ حضرت لکھتے ہیں: اور وہابیہ گمراہ نہ ہوں گے تو ابلیس بھی گمراہ نہ ہو گا کہ اس کی گمراہی ان سے ہلکی ہے وہ کذب کو اپنے لیے بھی پسند نہیں کرتا۔ اس نے اِلاَّ عِبَادَکَ مِنْہُمُ الْمُخْلَصِیْنَ استثناء کر دیا تھا یہ اﷲ عز وجل پر جھوٹ کی تہمت رکھتے ہیں۔(احکام شریعت ج۲ ص۱۳۴ مسئلہ نمبر۳۹، نعیمی کتب خانہ گجرات)تنقید:شیطان کو سچا کہنا شیطان کے ساتھ محبت کی دلیل ہے حالانکہ شیطان بہت بڑا جھوٹا تھا۔ چنانچہ قرآن مجید میں آتا ہے۔ ’’وَقَاسَمَھُمَا اِنِّیْ لَکُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَ فَدَلّٰہُمَا بِغُرُوْرٍاور ان سے قسم کھائی کہ میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں تو اتار لایا انہیں فریب سے۔‘‘(ترجمہ رضویہ) (پ۸ سورۃ الاعراف)صدر الافاضل مولانا نعیم الدین صاحب مراد آبادی حاشیہ میں لکھتے ہیں:’’معنی یہ ہیں کہ ابلیس ملعون نے جھوٹی قسم کھا کر حضرت آدمؑ کو دھوکہ دیا۔ اور پہلی جھوٹی قسم کھانے والا ابلیس ہی ہے۔ حضرت آدمؑ کو گمان بھی نہ تھا۔ کہ کوئی اﷲ کی قسم کھا کر جھوٹ بول سکتا ہے اس لیے آپ نے اس کی بات کا اعتبار کیا۔‘‘بخاری شریف و مشکوٰۃ وغیرہ میں حدیث ہے کہ حضرت ابو ہریرہؓ کو رسول اﷲﷺ نے دانوں کے ڈھیر پر مقرر فرمایا تو شیطان آیا اور دانے اٹھانے لگا حضرت ابوہریرہؓ نے پکڑ کر چھوڑ دیا۔ اور رسول اﷲکو رسول اﷲﷺکی خدمت میں واقعہ بیان کیا۔ تو رسول اندازہ کریں کہـاﷲ ﷺ نے فرمایا کہ یہ بڑا جھوٹا ہے پھر آئے گا اس کا خیال رکھنا۔(ملخصاً)قارئین کرام!اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ شیطان کو جھوٹا کہتے ہیں مگراعلیٰ حضرت لکھتے ہیں: اور وہابیہ گمراہ نہ ہوں گے تو ابلیس بھی گمراہ نہ ہو گا کہ اس کی گمراہی ان سے ہلکی ہے وہ کذب کو اپنے لیے بھی پسند نہیں کرتا۔ اس نے اِلاَّ عِبَادَکَ مِنْہُمُ الْمُخْلَصِیْنَ استثناء کر دیا تھا یہ اﷲ عز وجل پر جھوٹ کی تہمت رکھتے ہیں۔ ( مگر اعلیٰ حضرت بریلوی شیطان کو سچ بولنے والا کہتے ہیں اب بریلوی حضرات کی مرضی کہ وہ خدا تعالیٰ اور رسول اکرمﷺ پر ایمان لائیں یا اعلیٰ حضرت بریلوی پر ایمان لائیں۔ اعلیٰ حضرت بریلوی فرماتے ہیں اس سے اکذب کون جن کی تکذیب کرے قرآن۔(ملفوظات اعلیٰ حضرت ج۴ ص۷۴) اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mughal... مراسلہ: 25 اگست 2014 Report Share مراسلہ: 25 اگست 2014 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔